• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

آرمی سپلای

شمولیت
دسمبر 29، 2011
پیغامات
91
ری ایکشن اسکور
82
پوائنٹ
63
السلام علیکم و رحمۃ اللہ،
میرے والد صاحب کی Car Decorationکی دکان ہے مثال کہ طور پر Seat Covers, Security Alarm Systems, Lights, Mats etc.۔
میرا سوال یہ ہے کہ ہمارے پاس آرمی کے ایک Purchase Department میں سے لوگ آرمی افسروں کی گاڑیوں کے لیے Accessories خریدنے آتے ہیں۔
تو ہم سے Bill زیادہ قیمت کا بنواتے ہیں۔ ظاہری طور پر تو یہی سمجھ آتی ہے کہ وہ ادارے کو زیادہ قیمت کا بل دکھا کر باقی پیسے خد رکھ لیتے ہیں۔
تو کیا ان کو زیادہ قیمت کا بل بنا کر دینا جاءز ہے؟
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,555
پوائنٹ
641
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
یہ بیماری ہمارے ہاں سرکاری محکموں میں عام ہے اور اسے سیدھے سادھے الفاظ میں کرپشن کہا جاتا ہے۔ آپ سے ایک شخص نے جتنے میں ایک چیز خریدی ہے آپ اتنے ہی کا بل اسے بنا کر دے سکتے ہیں۔ اس سے زیادہ کا بل بنانا ایک تو جھوٹ ہے یعنی جھوٹا بیان ہے اور دوسرا کرپشن میں تعاون میں ہے۔ لہذا جائز نہیں ہے۔
جزاکم اللہ
 
شمولیت
دسمبر 29، 2011
پیغامات
91
ری ایکشن اسکور
82
پوائنٹ
63
جزاکاللہ خیر مجھے بھی یہی لگ رہا تھا۔
اس ہی سے متعلق ایک خیال میرے زہن میں آ رہا تھا وہ یہ کہ یہ جھوٹ تب ہو گا نہ جب ایک پروڈکٹ کی قیمت مثال کہ طور پر ١٠٠ وصول کریں اور بل میں ہم ١١٠ لکھ دیں۔
مگر، اگر ہم وصول بھی ١٠٠ کریں اور بل بھی ١٠٠ کا بنایں مگر ١٠ روپے اس بندے کو اپنی طرف سے دے دیں۔ تو کیا یہ غلط ہوگا؟
کیوں کہ اگر ہم اس کی بات نہیں مانینگے تو اس نے کسی اور کہ پاس چلا جانا ہے۔ اور یہی سسٹم جاری رکھنا ہے۔ تو اس طرح وہ شخص بھی برے عمل سے بچ جائے گا۔
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,555
پوائنٹ
641
مگر، اگر ہم وصول بھی ١٠٠ کریں اور بل بھی ١٠٠ کا بنایں مگر ١٠ روپے اس بندے کو اپنی طرف سے دے دیں۔ تو کیا یہ غلط ہوگا؟
اب آپ کا معاملہ جائز ہو گیا لیکن اس کا نہیں ہوا۔ آپ اسے کسٹمر فراہم کرنے کی فیس کے طور یا وکالت کے طور ۱۰ روپے دے سکتے ہیں لہذا درست ہے۔
 
Top