عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,402
- ری ایکشن اسکور
- 9,991
- پوائنٹ
- 667
کتاب کا نام
آسان علوم قرآن
مصنف
محمد رفیق چودھری
ناشر
مکتبہ قرآنیات لاہور
[URL=http://s1053.photobucket.com/user/kitabosunnat/media/TitlePages---Asan-Uloome-Quran-1.jpg.html][/URL]
تبصرہ
علوم القرآن سے مراد وہ تمام علوم وفنون ہیں جو قرآن فہمی میں مدد دیتے ہیں او رجن کے ذریعے قرآن کو سمجھنا آسان ہوجاتا ہے ۔ ان علوم میں وحی کی کیفیت ،نزولِ قرآن کی ابتدا اور تکمیل ، جمع قرآن،تاریخ تدوین قرآن، شانِ نزول ،مکی ومدنی سورتوں کی پہچان ،ناسخ ومنسوخ ، علم قراءات ،محکم ومتشابہ آیات وغیرہ ،آعجاز القرآن ، علم تفسیر ،اور اصول تفسیر سب شامل ہیں ۔علومِ القرآن کے مباحث کی ابتدا عہد نبوی اور دورِ صحابہ کرام سے ہو چکی تھی تاہم دوسرے اسلامی علوم کی طرح اس موضوع پربھی مدون کتب لکھنے کا رواج بہت بعد میں ہوا۔زیر نظر کتاب’’آسان علوم قرآن‘‘ماہنامہ محدث کے معروف کالم نگار اور کئی کتب کے مصنف ومترجم محترم مولانا محمد رفیق چودھری کی تصنیف ہے۔جو بنیادی طور پر اسلامیات اور علوم القرآن کےمبتدی طالب علموں کے لیے لکھی گئی ہے اور اس میں مبتدی حضرات او رخواتین کے لیے ضروری معلومات موجود ہیں ۔اس کی زبان سادہ اور آسان ہے ۔انداز ِ بیان صاف،رواں اور عام فہم ہے ۔ اس میں فنی اصطلاحات کم سے کم استعمال کی گئی ہیں۔ کتاب کے مصنف محترم محمد رفیق چودہری علمی ادبی حلقوں میں جانی پہچانی شخصیت ہیں ۔ ان کو بفضلہٖ تعالیٰ عربی زبان وادب اور علوم قرآن سے گہرا شغف ہے او ر طالبانِ علم کو مستفیض کرنے کے جذبے سےسرشار ہیں۔ قرآن مجید کا لفظی وبامحاورہ ترجمہ کرنے کے علاوہ ان دنوں قرآن مجید کی تفسیر لکھنے میں مصروف ہیں ۔اللہ تعالیٰ ان کی تدریسی وتعلیمی اور تحقیقی وتصنیفی خدمات کو قبول فر ما ئے(آمین) (م۔ا)آسان علوم قرآن
مصنف
محمد رفیق چودھری
ناشر
مکتبہ قرآنیات لاہور
[URL=http://s1053.photobucket.com/user/kitabosunnat/media/TitlePages---Asan-Uloome-Quran-1.jpg.html][/URL]
تبصرہ
Last edited: