• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

آسٹریلیا کے عیسائی انتہا پسند گروپ کا ملک میں مسلم علمائے کرام پر حملوں کا اعلان

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
سڈنی: آسٹریلیا کے عیسائی انتہا پسند گروپ نے اسلام کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے ملک میں موجود مسلم علمائے کرام اور رہنماؤں پر حملے کرنے کی دھمکی دی ہے۔

عرب ویب سائٹ کے مطابق آسٹریلین ڈیفنس لیگ نامی انتہا پسند تنظیم کی جانب سے وڈیو شیئرنگ ویب سائیٹ یو ٹیوب پر وڈیو پوسٹ کی ہے جس میں واضح طور پر اسلام کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے آسٹریلوی علماء کونسل کے سینئر رکن اور ترجمان الشیخ محمد سلیم، سابق مفتی اعظم تاج الدین الہلالی، آسٹریلیا مسلم فرینڈ شپ آرگنائزیشن کے چیئرمین قیصر طراد کے علاوہ سرکردہ علما محمد ناجی اور فائز محمد کو قتل کی دھمکیاں دی گئیں ہیں۔
انتہا پسند گروپ کے اعلان کے بعد آسٹریلیا کے سیکیورٹی اداروں نے مسلمان رہنماؤں اور مساجد کی سیکیورٹی کو سخت کر دیا ہے، اس کے علاوہ مسلمان شہریوں سے اپنے تحفظ کے لئے بلا ضرورت عوامی مقامات پر جانے سے گریز کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

ایکسپریس نیوز
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,799
پوائنٹ
1,069
اللہ سبحان و تعالیٰ علمائے کرام اور رہنماؤں کی حفاظت فرمائیں - آمین
 

قاری مصطفی راسخ

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 07، 2012
پیغامات
679
ری ایکشن اسکور
743
پوائنٹ
301
اللہ تعالی اپنے نیک بندوں کو ان شریروں کے شر سے محفوظ فرمائے۔آمین
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

انتہا پسند گروپ کے اعلان کے بعد آسٹریلیا کے سیکیورٹی اداروں نے مسلمان رہنماؤں اور مساجد کی سیکیورٹی کو سخت کر دیا ہے، اس کے علاوہ مسلمان شہریوں سے اپنے تحفظ کے لئے بلا ضرورت عوامی مقامات پر جانے سے گریز کرنے کی ہدایات دی ہیں
عیسائی انتہا پسند کے سر میں کبھی کبھی درد اٹھتا ھے، مگر یہاں ایک پاکستانی مسلم الحمد اللہ ان کے دس انتہا پسند پر بھاری ھے۔

والسلام
 
Top