• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

آلو بوندے

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آلو بوندے​
اجزاء:
ابلے ہوئے آلو:1 کلو​
نمک:حسب ذائقہ​
پسی ہوئی سرخ مرچ:1کھانے کا چمچ​
پسی ہوئی رائی:آدھا چائے کا چمچ​
ہری مرچ:4عدد​
ہرا دھنیا:1گٹھی​
سفید زیرہ(بھون کر پیس لیں):1چائے کا چمچ​
بیسن: 250گرام​
تیل:تلنے کے لیے​
ترکیب:
ابلے آلوؤں کا کانٹے کی مدد سے بھرتہ بنا لیں۔ایک پیالے میں باریک کٹی ہری مرچ،دھنیا،رائی،سفید زیرہ،سرخ مرچ اور نمک ڈال کر اچھی طرح یک جان کر لیں۔اس آمیزے کے گول چھوٹے پیڑے بنا لیں۔​
ایک علیحدہ پیالے میں بیسن میں نمک،مرچ اور پانی شامل کر کے گاڑھا سا آمیزہ بنا لیں۔​
کڑاہی میں تیل گرم کریں۔آلو کے پیڑے بیسن میں ڈبو کر تیل میں ڈالتے جائیں۔جب یہ پیڑے سنہرے رنگ کے ہو جائیں تو انہیں نکال لیں۔چٹنی ،کیچپ کے ساتھ پیش کریں۔​
photo0553.jpg
photo0554.jpg
 
Top