• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

آل دیوبند کے تعاقب میں مکمل نصاب

ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,118
ری ایکشن اسکور
4,480
پوائنٹ
376
بسم اللہ الرحمن الرحیم

البشارہ ویب سائیٹ پیش کرتی ہے

آل دیوبند کے تعاقب میں مکمل نصاب

جمع و ترتیب:ابن بشیر الحسینوی حفظہ اللہ

(بے شمار کتب اور مضامین کی صورت میں پی ڈی ایف اور یونیکوڈ میں ڈاون لوڈ یا آن لائن مطالعہ کی سہولت کےساتھ)

نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم امابعد:

راقم الحروف نے اپنی اس ویب سائیٹ کو دو کاموں کے لئے مخصوص کیا ہے ۱:فکر سلف کی روشنی میں قرآن و حدیث کا پرچار ۲:فرق باطلہ کا تعاقب

ہمارا یہ ارادہ ہے کہ فرق باطلہ کا لٹریچر جو کتب کی صورت میں شایع ہے اور اس کا تعاقب اب تک کسی عالم نے نہیں کیا تواس کا تعاقب لکھا جائے اسی منصوبے کے تحت آل دیوبند کی جانب سے سنن الترمذی کے جتنے بھی حواشی ،شروحات ،دروس اور تقاریر شایع ہیں ان پر تعاقب لکھنا شروع کیا ہوا ہے مثلا العرف الشذی از علامہ انور شاہ کشمیری رحمہ اللہ کا تعاقب ،درس ترمذی از مولانا تقی عثمانی صاحب کا تعاقب وغیرہ پر کام شروع ہے اسی کے تحت کئی ایک مضامین البشارہ ویب سائیٹ ہر شایع کئے بھی ہیں ،فقہ حنفی کی معروف اور معتبر کتاب الھدایہ پر بھی علمی تعاقب شروع کیا ہے اور جو انٹر نیٹ پر فرق باطلہ کی ویب سائیٹس ہیں ان میں قرآن وحدیث کے خلاف جو مواد ہے اس کا تعاقب بھی کیا جائے گا انشائ اللہ فرقہ باطلہ کی ویب سائیٹ کا مطالعہ بھی شروع کر دیا ہے اور اس کے مواد پر علمی و تحقیقی تبصرہ بھی جلد البشارہ ویب سائیٹ پیش کرے گی ان شائ اللہ ۔

اسی سوچ کے پیش نظر انٹر نیٹ پر پہلے سے جو بھی مواد فرق باطلہ کے تعاقب میں موجود ہے اس کو بی یکجا کر کے لنک کی صورت میں البشارہ میں پیش کرنے کا پروگرام ہے تاکہ قاری کو ایک جگہ تمام مواد جمع شدہ ملے جس کا بھی مطالعہ کرنا چاہے اس پر کلک کرے اور اس کا مطالعہ کرے اور اپناقیمتی وقت بچائے سب سے پہلے ہم (آل دیوبند کے تعاقب میں مکمل نصاب )پیش کررہے ہیں اس کے بعد (مسلک حق اہلحدیث کے دفاع میں مکمل نصاب )پیش کرنے کا منصوبہ ہے ان شائ اللہ۔

ضروری گزارش :ان تمام منصوبہ جات کے لئے ایک آدمی کافی نہیں ہے بلکہ ایک ٹیم کی ضرورت ہے کچھ ساتھی ویب سائیٹ کی تکنیکی کاموں میں تعاون کریں اور کچھ دیگر منصوبہ جات میں تعاون فرمائیں ،اسی سلسلے میں راقم کئی ایک ساتھیوں سے رابطے میں ہے اللہ تعالی میری اس سلسلے میں خصوصی مدد فرمائے اور اس ویب سائیٹ کو کامیاب کرے اور میرے لئے ،میرے والدین اور اساتذہ و اہل خانہ کے لئے جنت میں لے جانے کا سبب بنے آمین
تفصیل کے لئے یہاں کلک کریں
 

طالب نور

رکن مجلس شوریٰ
شمولیت
اپریل 04، 2011
پیغامات
361
ری ایکشن اسکور
2,311
پوائنٹ
220
کیا اسلام کی خدمت کے لئے بھی کوئی پروگرام تشکیل دیا ہے آپ نے ؟
mمحترم شیخ ابن بشیر الحسینوی نے بتایا ہے کہ
راقم الحروف نے اپنی اس ویب سائیٹ کو دو کاموں کے لئے مخصوص کیا ہے ۱:فکر سلف کی روشنی میں قرآن و حدیث کا پرچار ۲:فرق باطلہ کا تعاقب
کیا آج کے ہی نہیں کسی بھی دور میں فہم سلف کی روشنی میں قرآن و حدیث کی دعوت اور پرچار سے بڑھ کر بھی اسلام کی خدمت کا کوئی پروگرام موجود ہو سکتا ہے۔۔۔؟ فیاللعجب۔ نیز باطل فرقوں کا رد اور ان کا تعاقب بھی دین اسلام کی خدمت ہی ہے اور اگر کوئی یہ بات تسلیم نہیں کرتا تو بتائے کہ کیا باطل فرقوں کی موافقت دین اسلام کی خدمت ہے؟ ایک گھر کو باہر کے دشمنوں سے محفوظ رکھنا جتنا ضروری ہے اتنا ہی یہ بھی ضروری کہ ان شرپسندوں اور رخنہ پردازوں کی بھی خوب خبر لی جائے جو گھر کے اندر موجود ہیں۔
اللہ شیخ محترم کو استقامت نصیب فرمائیں اور ان کے لئے آسانیاں پیدا کرے کہ یہ دین حنیف کی زیادہ سے زیادہ خدمت کر سکیں۔ آمین یا رب العالمین۔
 

طالب نور

رکن مجلس شوریٰ
شمولیت
اپریل 04، 2011
پیغامات
361
ری ایکشن اسکور
2,311
پوائنٹ
220
جی مسلمانوں کی ایک ہی جماعت ہمارے نزدیک اہل حق ہے جس کا وصفی نام اہل حدیث یا اہل سنت زیادہ معروف ہے۔ باقی بھی ان عاملین و معتقدین کتاب و سنت کے نزدیک ہر وہ وصفی نام درست و جائز ہے جو کتاب و سنت یا اجماع سے ثابت ہو۔ سلف صالحین کے منہج کے خلاف ہر عقیدہ و عمل باطل و مردود اور گمراہی ہے اور اہل حدیث یا اہل سنت کا طریق کتاب و سنت علیٰ منہج السلف ہی ہے اب جو مسلک یا فرقہ جتنا اس منہج و راستے سے دور ہے اتنا اتنا گمراہی اور باطل پر ہے۔
نوٹ: یہاں پر مسلک یا جماعت کا لفظ کسی شخص پر نہیں بلکہ کسی گروہ سے متعلق بولا گیا ہے۔ ورنہ ممکن ہے کہ ایک شخص جہالت کی بنا پر خود کو کسی باطل گروہ سے منسوب کرتا ہو مگر اس کا عقیدہ و منہج اہل حدیث یا اہل سنت ہو اور اسی طرح کوئی شخص جہالت کی بنا پر خود کو اہل حدیث یا اہل سنت سے منسوب کرتا ہو مگر اس کا عقیدہ ومنہج کسی باطل و گمراہ فرقہ کے افکار پر مبنی ہو۔ حکم اس پر ہے جو عقیدہ و منہج میں جس کے اصول پر ہے۔ اللہ سمجھنے کی توفیق دے، آمین یا رب العالمین۔
 

طالب نور

رکن مجلس شوریٰ
شمولیت
اپریل 04، 2011
پیغامات
361
ری ایکشن اسکور
2,311
پوائنٹ
220
سیفی صاحب آپ نے ابن بشیر الحسینوی صاحب کو لکھا تھا:
کیا اسلام کی خدمت کے لئے بھی کوئی پروگرام تشکیل دیا ہے آپ نے ؟
میں نے جوابا آپ کو لکھا تھا کہ محترم شیخ ابن بشیر الحسینوی نے بتایا ہے کہ
راقم الحروف نے اپنی اس ویب سائیٹ کو دو کاموں کے لئے مخصوص کیا ہے ۱:فکر سلف کی روشنی میں قرآن و حدیث کا پرچار ۲:فرق باطلہ کا تعاقب
اور پھر لکھا تھا کہ
کیا آج کے ہی نہیں کسی بھی دور میں فہم سلف کی روشنی میں قرآن و حدیث کی دعوت اور پرچار سے بڑھ کر بھی اسلام کی خدمت کا کوئی پروگرام موجود ہو سکتا ہے۔۔۔؟ فیاللعجب۔
آپ دوسری باتوں کی طرف چلے گئے جن کا جواب اوپر دے چکا ہوں۔ مگر عرض ہے کہ آپ نے اس اصل بات کو تو چھیڑا ہی نہیں۔ لہٰذا پوچھنا ہے کہ کیا آپ کے پاس اس کے علاوہ اسلام کی خدمت کا کوئی پروگرام ہے۔۔۔۔؟ ہر جگہ کیڑے نکالنے سے ہی تو کام نہیں چلے گا کچھ اپنا بھی پروگرام سامنے رکھیں۔ والسلام
 
Top