میں نے ایک اصولی بات پیش کر دی تھی اب کسی خاص شخص کو کیا کہا جائے گا اس کا مجھے علم نہیں۔السلام علیکم
اس قسم کے بندے کو کیا جاہل اہلحدیث کہا جائے گا؟
باقی کیا کوئی مجھے یہ بات سمجھا سکتا ہے کہ ’’خلط مبحث‘‘ کسے کہتے ہیں؟ والسلام۔
میں نے ایک اصولی بات پیش کر دی تھی اب کسی خاص شخص کو کیا کہا جائے گا اس کا مجھے علم نہیں۔السلام علیکم
اس قسم کے بندے کو کیا جاہل اہلحدیث کہا جائے گا؟
بہت اہم کام ہے الل تعالی اس سے امت مسلمہ کو فائدہ پہنچائےبسم اللہ الرحمن الرحیم
البشارہ ویب سائیٹ پیش کرتی ہے
آل دیوبند کے تعاقب میں مکمل نصاب
جمع و ترتیب:ابن بشیر الحسینوی حفظہ اللہ
(بے شمار کتب اور مضامین کی صورت میں پی ڈی ایف اور یونیکوڈ میں ڈاون لوڈ یا آن لائن مطالعہ کی سہولت کےساتھ)
نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم امابعد:
راقم الحروف نے اپنی اس ویب سائیٹ کو دو کاموں کے لئے مخصوص کیا ہے ۱:فکر سلف کی روشنی میں قرآن و حدیث کا پرچار ۲:فرق باطلہ کا تعاقب
ہمارا یہ ارادہ ہے کہ فرق باطلہ کا لٹریچر جو کتب کی صورت میں شایع ہے اور اس کا تعاقب اب تک کسی عالم نے نہیں کیا تواس کا تعاقب لکھا جائے اسی منصوبے کے تحت آل دیوبند کی جانب سے سنن الترمذی کے جتنے بھی حواشی ،شروحات ،دروس اور تقاریر شایع ہیں ان پر تعاقب لکھنا شروع کیا ہوا ہے مثلا العرف الشذی از علامہ انور شاہ کشمیری رحمہ اللہ کا تعاقب ،درس ترمذی از مولانا تقی عثمانی صاحب کا تعاقب وغیرہ پر کام شروع ہے اسی کے تحت کئی ایک مضامین البشارہ ویب سائیٹ ہر شایع کئے بھی ہیں ،فقہ حنفی کی معروف اور معتبر کتاب الھدایہ پر بھی علمی تعاقب شروع کیا ہے اور جو انٹر نیٹ پر فرق باطلہ کی ویب سائیٹس ہیں ان میں قرآن وحدیث کے خلاف جو مواد ہے اس کا تعاقب بھی کیا جائے گا انشائ اللہ فرقہ باطلہ کی ویب سائیٹ کا مطالعہ بھی شروع کر دیا ہے اور اس کے مواد پر علمی و تحقیقی تبصرہ بھی جلد البشارہ ویب سائیٹ پیش کرے گی ان شائ اللہ ۔
اسی سوچ کے پیش نظر انٹر نیٹ پر پہلے سے جو بھی مواد فرق باطلہ کے تعاقب میں موجود ہے اس کو بی یکجا کر کے لنک کی صورت میں البشارہ میں پیش کرنے کا پروگرام ہے تاکہ قاری کو ایک جگہ تمام مواد جمع شدہ ملے جس کا بھی مطالعہ کرنا چاہے اس پر کلک کرے اور اس کا مطالعہ کرے اور اپناقیمتی وقت بچائے سب سے پہلے ہم (آل دیوبند کے تعاقب میں مکمل نصاب )پیش کررہے ہیں اس کے بعد (مسلک حق اہلحدیث کے دفاع میں مکمل نصاب )پیش کرنے کا منصوبہ ہے ان شائ اللہ۔
ضروری گزارش :ان تمام منصوبہ جات کے لئے ایک آدمی کافی نہیں ہے بلکہ ایک ٹیم کی ضرورت ہے کچھ ساتھی ویب سائیٹ کی تکنیکی کاموں میں تعاون کریں اور کچھ دیگر منصوبہ جات میں تعاون فرمائیں ،اسی سلسلے میں راقم کئی ایک ساتھیوں سے رابطے میں ہے اللہ تعالی میری اس سلسلے میں خصوصی مدد فرمائے اور اس ویب سائیٹ کو کامیاب کرے اور میرے لئے ،میرے والدین اور اساتذہ و اہل خانہ کے لئے جنت میں لے جانے کا سبب بنے آمین
تفصیل کے لئے یہاں کلک کریں
میرے ناقص خیال میں پوری دعا کچھ یوں ہو تو عین مناسب ۔۔۔۔ :)بہت اہم کام ہے الل تعالی اس سے امت مسلمہ کو فائدہ پہنچائے
شیخ ابن بشیر الحسینوی نے اپنی ویب سائٹ کا مقصدمسلک کتاب وسنت کا فروغ اور فرق باطلہ کی تردید بتایا ہے جو بلاشبہ دعوت دین کا شرعی اسلوب ہے کیونکہ دعوت میں جہاں صحیح بات کو پیش کرنا ضروری ہے وہیں اس پر کیے جانے والے شبہات کا ازالہ بھی ضروری ہے، اور جب یہ شبہات ایک تحریک کی شکل میں تسلسل کے ساتھ پھیلائے جارہے ہوں تو پھر اس اسلوب کی ضرورت اور بڑھ جاتی ہے۔ اس لیےجو حضرات باطل کے تعاقب میں صرف ہونے والی صلاحیتوں کو بے کار خیال کرتے ہیں وہ یقینا قرآن مجید اور احادیث میں مذکور اسلوب دعوت سے غافل ہیں یا پھر روشن خیالی اور اعتدال پسندی کے زہریلے پروپیگنڈے کا شکار ہیں۔السلام علیکم،
جتنی صلاحیتیں اور وقت دوسروں کے تعاقب میں صرف ہوتی ہیں وہ مثبت سرگرمیوں میں لگائی جائیں تو متبعین حق کی تعداد اور معیار دونوں بہت بہتر ہو جائیں باذن اللہ۔
ابھی وقت نہیں پھر کبھی لکھوں گا کہ تعاقب کی کتنی اہمیت ہے اور محدثین نے اس کا کتنا اہتمام کیا ہے ۔اور یہ بھی بتاوں گا کہ متبعین حق کی تعداد میں اضافہ کیسے ہوتا ہے ؟السلام علیکم،
جتنی صلاحیتیں اور وقت دوسروں کے تعاقب میں صرف ہوتی ہیں وہ مثبت سرگرمیوں میں لگائی جائیں تو متبعین حق کی تعداد اور معیار دونوں بہت بہتر ہو جائیں باذن اللہ۔