• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

آنسو

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
آنسو

ہر آنسو اپنے اندر غم کا احساس رکھتا ہے اور اگر ان سب آنسووں کو جمع کرلیا جاۓ تو ایک داستان وجود میں آتی ہے ان ہی آنسووں کی جھلملاہٹ میں ان ہی آنسووں کے قطروں میں بھی اپنے چاروں طرف مہیب سننا ٹے اور کالی راتیں دکھائٰ دیتی ہیں میں خوف زدہ ہو کر پلٹ آتی ہوں اور ہر دفعہ ارادہ کرتی ہوں کہ مجھے ان تاریکیوں سے ان سنناٹوں سے ان ویرانوں سے دور جانا ہے لیکن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیکن میرا لباس ان راہ میں پڑے خار زاروں سے اٹک اٹک جاتا ہےایک قدم آگے بڑھتا ہے دوسرا پیچھے پلٹ آتا ہے اور یوں میرا سفر طویل تر ہوتا جارہا ہے اور میرے چہار اطراف تاریکیاں بڑھتی جارہی ہیں اس وقت میں تنہا بیٹھی سوچ رہی ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کہ کیا میں ان کالی دیواروں کے پار بھی جا سکوں گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔یا نہیں ؛
" مجھے پھولوں کی خوشبوئیں ،پہاڑوں کے پیچھے سے جھانکتی ہوئی سورج کی کرنیں اور وہ ہوائیں جو درختوں سے ٹکرا کر اپنی جل ترنگ آواز میں مجھے بلاتی ہیں ایک نئی روشنی میری روشن آنکھوں میں آنے کی آس لگائے بیٹھی ہیں ۔
لیکن مجھے یوں محسوس ہوتا ہے کہ میرا دل ایک ایسا تہہ خانہ بن گیا ہے جس میں کوئی روشن دان نہیں جس میں باد صبا کے جھونکوں کا کوئی گزر نہیں کیونکہ میرے دل میں آرزووں ،تمناووں اور خواہشات کا لامتناہی سلسلہ ہے جو اندھیری رات کے تارے ہیں جو خود بھی کالے ہیں جو میرے اور میری منزل کے درمیان مزید اندھیرا کئے ہوئے ہیں ،
اسی کشمکش میں گزریں میری زندگی کی راتیں
کبھی سوزو ساز رومی کبھی پیچ وتاب رازی
مگر ان سب کہ باوجود مجھے امیدوں کی بہاروں سے محبت ہوئی ہے ،ان خوشبووں سے جو مسکراہٹوں کو داستان بنا دیتی ہیں ۔اسی محبت نے با لآخر مجھے اتنی ہمت دیدی کہ میں نے وہ سب پردے چاک کر ڈالے جس نے میرے دل کو ایک تہہ خانہ بنا دیا تھا میں نے اس دل میں اجالوں کے دیپ جلا دئیے اور اپنی آنکھیں کھول دیں اس صبح نو کے استقبال کے لئے جو میرے دل کے لئے راحت کا پیغام لائی ہے میں نے محبت و خشیت کے ہتھیار سے تاریکی کو شکست دیدی اب اس میں میری کامیابی کی خوشیوں اور میری مسکراہٹوں کےموتی چھن چھن کر گر رہے ہیں اور یہ روشی مجھے عزیز تر ہے اس کا عنوان ایمان کی کرنوں سے اب منور ہے اور جب تک ایمان دل میں رہے گا کبھی بھی اندھیرا نہ ہوگا اور ہم کبھی بھی عارضی اجالوں کے لئے نہیں تڑ پیں گے بلکہ ایمان کی روشنی ہمیشہ کی ٹھندک بن کر ہمارے ساتھ رہے گی۔
ان شآ اللہ
 

حسین

مبتدی
شمولیت
ستمبر 18، 2013
پیغامات
14
ری ایکشن اسکور
17
پوائنٹ
6
یہ روشی مجھے عزیز تر ہے اس کا عنوان ایمان کی کرنوں سے اب منور ہے اور جب تک ایمان دل میں رہے گا کبھی بھی اندھیرا نہ ہوگا اور ہم کبھی بھی عارضی اجالوں کے لئے نہیں تڑ پیں گے بلکہ ایمان کی روشنی ہمیشہ کی ٹھندک بن کر ہمارے ساتھ رہے گی۔
ان شآ اللہ
ان شاء اللہ
 
Top