متفرق توہمات سے مزید اضافہ :کیا کسی صحیح حدیث سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ آنکھ گناہوں کی وجہ سے پھڑکتی ہے؟
واللہ اعلم ان چیزوں پر مشتمل کوئی حدیث نہیں ملی ۔آنکھ کا پھڑکنا:
اگر دائیں آنکھ پھڑکیں تو کسی مہمان کے آنے کا شگون لیا جاتا ہے اور اگر بائیں آنکھ پھڑکے تو اس سے یہ شگون لیا جاتا ہے کہ کوئی مرنے والا ہے یا کوئی مصیبت آنے وای ہے۔
محمد بن جمیل زینو کی مترجم اردو ’’ ارکان اسلام ‘‘ معروف ہے ۔ وہ تو نہیں ؟جی محترم بھائی جان مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ میں نے کچھ سال پہلے محمد بن جمیل زینو حفظہ اللہ کی ایک کتاب میں ایک حدیث پڑھی تھی جس کے آخر میں یہ الفاظ تھے کہ آنکھ گناہوں کی وجہ سے پھڑکتی ہے اور اللہ تعالٰی تو بہت سے گناہوں سے درگزر فرما لیتا ہے،، لیکن مجھے افسوس ہے کتاب اور حدیث کی کتاب کا حوالہ میرے زہن سے محو ہو گیا ہے اور حدیث بھی پوری طرح یاد نہیں رہی،،
كتاب كا نام ؟جی نہیں میں نے اسے چیک کیا، اس کتاب کو دارلبلاخ نے چھاپا ہے،،