• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

آپ اپنی اولاد کیلئے کیسی مثال ہیں؟

شمولیت
جون 05، 2018
پیغامات
277
ری ایکشن اسکور
15
پوائنٹ
79
.

آپ اپنی اولاد کیلئے کیسی مثال ہیں؟

~~~~؛

محترم والدین و سرپرست
بچے آپکی نصیحت سے نہیں، آپکے عمل سے سیکھتے ہیں ۔۔!

* آپکے بچے آپ کو گھر میں موبائل میں زیادہ مشغول دیکھتے ہیں یا قرآن میں؟

* فلموں سے دل بہلاتا دیکھتے ہیں یا ذکر اللّٰہ سے؟

* فجر پر اٹھتا دیکھتے ہیں یا دیر تک سوتا؟

* نمازوں کا پابند دیکھتے ہیں یا لاپرواہ؟

* دوسروں کی غیبت کرتا دیکھتے ہیں یا تعریف؟

* نوکروں سے بدتمیزی، حقارت، اور بد اخلاقی سے پیش آتا دیکھتے ہیں یا سب کو عزت دیتا ہوا؟

* رشتہ داروں کا خیال رکھتے اور صلہ رحمی کرتا دیکھتے ہیں یا بات بات پر تعلق توڑتا ہوا؟

* اکثر خوش مزاج اور مسکراتا ہوا دیکھتے ہیں یا لڑتا جھگڑتا اور اکھڑا مزاج؟

* ہر وقت مال کی حرص میں مبتلا دیکھتے ہیں یا قناعت کرتے؟

* ہر وقت لاحاصل کے غم میں دیکھتے ہیں یا حاصل شدہ کے شکر میں؟

* آپ کو محنت اور جدوجھد کرتا دیکھتے ہیں یا سست، کاہل، بہانے باز اور کام چور؟

* اپنی شریک حیات کے ساتھ محبت، عزت، اور بھلائی کا رویہ دیکھتے ہیں یا جھگڑے، حقارت اور بے رغبتی کا؟

* آپکو اپنے ماں باپ کی خدمت، فرمانبرداری، اور تکریم کرتا دیکھتے ہیں یا ان سے بدتمیزی اور بے اکرامی کرتا؟

* آپ کو سیگریٹ، پان، یا کوئی اور نشہ کرتا دیکھتے ہیں یا ورزش اور دیگر صحت مند سرگرمیوں میں؟

* آپکا ہر عمل آپکی اولاد بغور دیکھ رہی ہے۔

* آپکی ہر عادت انکی شخصیت کا حصہ بن رہی ہے۔

* آپ زبان سے لاکھ نصیحت کرلیں، اگر خود اچھی مثال قائم نہیں کریں گے تو اولاد صحیح راہ پر نہیں آئے گی۔

* اس لئے اپنے لئے نہیں تو بچوں کی دنیا و آخرت کی خاطر، اپنی اصلاح پر توجہ دیں۔

* اور اپنی اولاد کیلئے ایک بہترین مثال بنیں۔

جزاکم اللہ خیرا۔ مقصد زندگی وضروریات زندگی

منقول

.
 
Last edited:
Top