• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

آپ فرما دیں مشرق و مغرب ﷲ ہی کے لئے ہے

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521


Elevation

زمین چاروں طرف سے پانی میں گھری ہوئی ہے، دنیا میں تین حصے پانی اور ایک حصہ خشکی ہے-

کسی بھی لینڈ ماس یا زمین کا وہ حصہ جہاں پر کوئی عمارت بنائی جاتی ھے یا اس کے علاوہ اس پر کوئی بھی کنسٹرکشن ورکس کے لئے اسے استعمال کیا جاتا ھے تو اس کی بنادیں کھڑی کرنے کے لئے اس کا زمینی لیول سیٹ اپ کرنا پڑتا ھے جس سے وہ عمارت بالکل سیدھی کھڑی ہو اور یہ لیول سطح زمین سے کیا جاتا ھے۔

جیسے بنیاد کے لئے اس کی Elevation سطح زمین سے کی جاتی ھے

ویسے ہی وہ زمین جہاں بنیاد کھڑی کی ھے اس زمین یا لینڈ ماس کی Elevation پیمائش کو بھی کسی پوائنٹ سے حاصل کیا جاتا ھے، اس کے لئے سمندر کا کنارہ جو جزیرہ کے ساتھ لگا ہوتا ھے وہاں سے سمندر کی ایلویشن صفر 0 ہوتی ھے اس صفر Elevation سے اس جزیرہ میں موجود تمام جگہوں کی بلندی Elevation کی پیمائش کی جاتی ھے۔

Elevation سمجھنے کے لئے نیچے دیا گیا سکرین شاٹ کافی مددگار ثابت ہو گا۔


[SUP]جاری ھے[/SUP]

 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

ایلیویشن آف دی ہسٹوگریم کو میں نے استعمال کیا ھے اپنے طریقہ سے تاکہ موضوع کے متعلق ہر بات آسانی سے واضع ہو سکے۔


سطح سمندر پر ایلیویشن صفر ہوتی ھے۔

سمندر کا کنارہ جو زمین سے مس کرتا ھے ہم اسے ایک سی پوائنٹ بناتے ہیں جہاں الیویشن صفر ھے اور یہاں سے ہم زمین کی بلندی کی پیمائش کریں گے۔

بحرہ عرب پوائنٹ 0e سے کراچی زمینی سطح ٢٦ میٹر بلند ھے۔

بحرہ عرب پوائنٹ 0e سے دریائے راوی لاہور ٢٠٠ میٹر بلند ھے۔

بحرہ عرب پواینٹ 0e سے لاہور کی زمینی سطح ٢١٦ میٹر بلند ھے۔

بحرہ عرب پوائنٹ 0e سے راولپنڈی کی زمینی سطح ٥٠١ میٹر بلند ھے۔

بحرہ عرب پوائنٹ 0e سے راول جھیل ٥٢٨ میٹر بلند ھے۔

بحرہ عرب پوائنٹ 0e سے اسلام آباد کی زمینی سطح ٥٦٣ میٹر بلند ھے۔

بحرہ عرب پوائنٹ 0e سے کے-٢ ماؤنٹین کی چوٹی ٨٦١١ میٹر بلند ھے۔ اور پاکستانی کی سب سے بلند ایلیویشن کے-٢ ماؤنٹین کی چوٹی ھے۔

آج کے لئے اتنا ہی وقت تھا اس پر باقی مانندہ کل پیش کرنے کی کوشش کروں گا۔


[SUP]جاری ھے۔[/SUP]
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

آج ہم اس پر پریکٹیکلی طور پر ایک خاص طریقہ سے روشنی ڈالیں گے جس سے مزید تفصیل واضع ہو گی اس کے لئے پوری کوشش کی گئی ھے کہ جگہوں کے نام بھی ساتھ نظر آئیں تاکہ اعتراض کا کوئی جواز باقی نہ رہے۔



اس تصویر میں کلفٹن بیچ/ کنارہ پر سمندر کی Elevation 0 صفر نظر آ رہی ھے۔



یہ تصویر سنمیانی بے سے ھے جو سمندر کے کنارے سے تھوڑا اندر کی طرف سمندر میں ٹارگٹ کی گئی ھے یہاں پر Elevation ٥- metres نظر آ رہی ھے۔ یہاں ایک بات واضع کرتا چلا جاؤں کہ سطح سمندر سے نیچے ڈیپ گراؤنڈ کا فاصلہ ٥- میٹر ھے اور سطح سمندر سے گہرائی کی طرف پیمائش منفی - میں کوٹ کی جائے گی جس سے ویلیو ٥- میٹر ہو گی۔



سمندر سے شہر کی طرف آگے بڑھیں تو اس تصویر میں سی ویو روڈ کو ٹاگٹ کیا گیا ھے یہاں کراچی کی سطح جگہ سطح سمندر سے ٥ میٹر اوپر کوٹ ہو رہی ھے۔



کراچی سمندر سے مزید شہر کی طرف بڑھیں تو یہاں ہمیں سمندر کی سطح سے شہر کی بلندی Elevation 26 metres مل رہی ھے۔ یہاں ایک بات بتانی ضروری ھے کہ کراچی شہر کی ہر جگہ سے بلندی مختلف ھے اس لئے یہاں سے اتنی تصاویر ہی کافی ہیں سطح سمندر سے زمین کی بلندی سمجھنے کے لئے۔



یہ تصویر لاہور ائرپورٹ کے قریب سے ھے اور لاہور سے اس جگہ کی Elevation ٢١٦ میٹر مل رہی ھے لاہور کا یہ حصہ کراچی سطح سمندر سے ٢١٦ میٹر بلند ھے۔



یہ تصویر بھی لاہور سے ھے اور یہ دریائے راوی کا پل جو دریا کے دونوں طرف سے ملاتا ھے اور یہ آبادی والا ایریا ھے یہاں بھی زمین کراچی سطح سمندر سے ٢١٦ میٹر بلند ھے ( ٢١٦ میٹر Elevation )۔



یہ تصویر دریائے راوی کے ھے جو ہمارے دوست و بھائی طالب نے پیش کی اس کے ساتھ میں نے پل بھی اٹیچ کیا ھے۔ یہاں ویلیو ٢٠٠ میٹر ھے جو پل سے دریائی زمین تک ١٦ میٹر بن رہی ھے۔


[SUP]جاری ھے[/SUP]
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم


آس تصویر کے مطابق راولپنڈی سطح سمندر سے ٥٠١ میٹر بلند ھے



اس تصویر کے مطابق اسلام آباد ٥٦٣ میٹر بلند ھے اور اگلی تصویر میں راول ڈیم ٥٢٨ میٹر اس پر راول جھیل اسلام آباد سے ٣٥ میٹر نیچے ھے۔

راول جھیل کی ایک تصویر یہاں پر کلک کر کے دیکھیں


والسلام

اس کے بعد سعودی عرب پر کچھ تفصیل فراہم کریں گے۔

[SUP]جاری ھے[/SUP]
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

سعودی عرب میں تعداد ١٠ چوٹی کے پہاڑ ہیں جن میں سے کم چوٹی پہاڑ جبل مضہافہ ایلیویشن ١٨٩٧ میٹر بلند اور بلند چوٹی پہاڑ جبل سودا ٢٩٩٥ میٹر بلند ھے۔ ان دس میں سے ٣ مکہ معظمہ، ٢ مدینہ منورہ، باقی ان کے نیچے اور اوپر اور ان کے قریب علاقوں میں ہیں شائد ان میں سے کوئی بھی نجد میں نہیں۔ اگر کسی کو مکمل دس پر رپورٹ چاہئے ہو تو مل جائے گی۔




اس پر ابھی یہیں تک کافی ھے دیکھیں گے اگر سامنے سے کوئی مزید کراس پوائنٹ نظر آیا تو بات آگے بڑھائیں گے اس لئے ہم اپنے آخری مراسلہ کی طرف بڑھتے ہیں۔

والسلام


[SUP]جاری ھے۔[/SUP]
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
[sup]قیامت کی ایک بڑی نشانی: تین مقامات پر زمین کا دھنس جانا[/sup]'

[SUP]13- باب فِي الآيَاتِ الَّتِي تَكُونُ قَبْلَ السَّاعَةِ:

7467- حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَابْنُ أَبِي عُمَرَ الْمَكِّيُّ- وَاللَّفْظُ لِزُهَيْرٍ- قَالَ إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا وَقَالَ الآخَرَانِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ فُرَاتٍ الْقَزَّازِ عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ عَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ أَسِيدٍ الْغِفَارِيِّ قَالَ اطَّلَعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَيْنَا وَنَحْنُ نَتَذَاكَرُ فَقَالَ: «مَا تَذَاكَرُونَ».
قَالُوا نَذْكُرُ السَّاعَةَ. قَالَ: «إِنَّهَا لَنْ تَقُومَ حَتَّى تَرَوْنَ قَبْلَهَا عَشْرَ آيَاتٍ». فَذَكَرَ الدُّخَانَ وَالدَّجَّالَ وَالدَّابَّةَ وَطُلُوعَ الشَّمْسِ مِنْ مَغْرِبِهَا وَنُزُولَ عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَيَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ وَثَلاَثَةَ خُسُوفٍ خَسْفٌ بِالْمَشْرِقِ وَخَسْفٌ بِالْمَغْرِبِ وَخَسْفٌ بِجَزِيرَةِ الْعَرَبِ وَآخِرُ ذَلِكَ نَارٌ تَخْرُجُ مِنَ الْيَمَنِ تَطْرُدُ النَّاسَ إِلَى مَحْشَرِهِمْ. (صیح مسلم: کتاب الفتن: باب الایات التی تکون قبل الساعۃ)
جزیرۃ العرب کانقشہ اور یہ کن ممالک پر مشتمل ہے، بشکریہ وکی پیڈیا[/SUP]



[SUP]-- -- - دلیلیں تمام ہوئیں، اب اس تھریڈ کا خلاصہ اگلی پوسٹ میں پیش کیا جائے گا، شکریہ! - -- - - -- -[/SUP]
السلام علیکم

جزیرہ عرب پر آپ نے جو معلومات ویکی سے حاصل کی ھے اس پر میری معلومات یہ ھے کہ ان میں سے یمن کو ایک طرف رکھیں باقی ٥ نام اور اس میں ایک نام اور اس پر ترتیب میں پیش کرتا ہوں اس کے بعد اس پر آپ کے مراسلہ کے مطابق جتنی ضرورت ھے اتنی معلومات پیش کرتا ہوں غور فرمائیں۔

( CCASG; مجلس التعاون لدول الخليج العربية) ‎ Cooperation Council for the Arab States of the Gulf
جو Gulf Cooperation Council کے نام سے بھی جانی جاتی ھے (مجلس التعاون الخليجي GCC)
گلف ٦ کے نام سے بھی۔



١۔ سعودی عرب
٢۔ الامارات العربیہ المتحدہ
٣۔ سلطنت عمان
٤۔ البحرین
٥۔ کویت
٦۔ قطر

یہ ٦ ترکی یافتہ عرب ممالک جنہوں نے یونائیٹڈ نیشن کی طرف عرب نیشن بنائی تھی اور اس کا نام جی٦ (Gulf 6) رکھا تھا اور اس پر بہت سے پروگرام تشکیل پائے جیسے۔ یہ ممالک کے نیشنل بغیر پاسپورٹ کے علاوہ کسی بھی آئی۔ڈی پر ایک دوسرے ملک میں آ جا سکتے ہیں۔ ڈرائیونگ لائسنس استعمال کر سکتے ہیں وغیرہ وغیرہ اور قیدیوں کے تبادلہ پر پروگرام تشکیل نہ پا سکا اور اس کے علاوہ یورو کی طرح یہ ممالک کی کرنسی بھی ایک ہو گی۔ اس کے بعد ملک بدلنے سے میری دلچسپی بھی ختم ہو گئی۔

جزیرہ العرب کا نقشہ میں پیش کرتا ہوں اس پر توجہ فرمائیں



ان سب کے بعد نقشہ بڑا ہونے کی وجہ سے اٹیچ نہیں کر سکتا کیونکہ پیج خراب ہو جاتا ھے اس لئے اس کے لئے یہاں پر کلک کریں تو ایک نقشہ سامنے آئے گا پھر اس نقشہ پر کلک کریں تو وہ مزید بہت بڑا ہو جائے گا جس سے اس کا مطالعہ آسانی سے کیا جا سکتا ھے یہ اس وقت کا نقشہ ھے جب سعودی عرب ملک کا نام "عرب" نظر آئے گا جو شائد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت سے عرب نام سے جانا جاتا تھا جو وقت اور حالات کی پیش نظر سعود خاندان کے اضافی الفاظ سے سعودی عرب بن گیا۔ دوسرا اس میں نجد کا علاقہ بھی دیکھا جا سکتا ھے جو اب الریاض کے نام سے جانا جاتا ھے اس کے بعد بھی اگر طالب علم بھائی مزید اپنی کیمسٹری پیش کرنا چاہتے ہیں تو یہی دھاگہ ان کے لئے کھلا ھے مگر گذارش ھے کہ لب و لہجہ پر ضرور توجہ فرمائیں، میں نے بہت کچھ بقایا چھوڑ دیا ھے تاکہ باقی ضرورت پڑنے پر پیش کیا جائے۔

مزید اگر کوئی ممبر اپنی رائے دینا چاہتا ھے یا کنورسیشن کرنا چاہتا ھے تو ایک بات کا خیال رکھیں ایک دوسرے سے الجھنے کی ضرورت نہیں اس پر جو بھی بات لکھیں اسے بہتر طریقہ سے پیش کریں اگر کوئی ایسا نہیں کر سکتا تو پھر اسے طالب علم بھائی کے لئے ہی رہنے دیں۔ شکریہ!

نوٹ: اگر میرے مراسلوں میں کسی کو غیر اخلاقی بات نظر آئے یا کسی گروپ پر نشانہ یا اس کے علاوہ کوئی بھی شکستہ بات تو رپورٹ کریں انتظامیہ اسے ہٹا سکتی ھے مجھے کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔

یہاں میں اپنا دھاگہ ختم کرتا ہوں

والسلام


 

طالب علم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 15، 2011
پیغامات
227
ری ایکشن اسکور
574
پوائنٹ
104
السلام علیکم

اس کے بعد بھی اگر طالب علم بھائی مزید اپنی کیمسٹری پیش کرنا چاہتے ہیں تو یہی دھاگہ ان کے لئے کھلا ھے مگر گذارش ھے کہ لب و لہجہ پر ضرور توجہ فرمائیں، میں نے بہت کچھ بقایا چھوڑ دیا ھے تاکہ باقی ضرورت پڑنے پر پیش کیا جائے۔

مزید اگر کوئی ممبر اپنی رائے دینا چاہتا ھے یا کنورسیشن کرنا چاہتا ھے تو ایک بات کا خیال رکھیں ایک دوسرے سے الجھنے کی ضرورت نہیں اس پر جو بھی بات لکھیں اسے بہتر طریقہ سے پیش کریں اگر کوئی ایسا نہیں کر سکتا تو پھر اسے طالب علم بھائی کے لئے ہی رہنے دیں۔ شکریہ!

السلام علیکم !
میں کچھ comments لکھنے سے پہلے کنعان بھائی اور انتظامیہ محدث فورم کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔ کنعان بھائی کا شکریہ کہ انہوں نے اس موضوع کے تکنیکی نکات پر اپنا موقف پیش کیا اور اس تھریڈ کو اپنا وقت دیا اور انتظامیہ کا شکریہ کہ انہوں نے غیر جانبداری سے اس سلسلے کو چلنے دیا۔
جیسا کہ آپ جانتے ہوں گے کہ میرے ایک تھریڈ کے حوالہ سے کنعان بھائی نے اپنے علم کے مطابق کچھ موضوعات discuss کیے۔ میری ان شاء اللہ کوشش ہو گی کہ آنے والے دنوں میں دو ہفتوں کے دوران کنعان بھائی کی پوسٹس اور اپنے ابتدائی تھریڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے چند موضوعات کی وضاحت کروں ، ممکنہ غلط فہمی جو کسی پہلو پر وضاحت کی کمی کی وجہ سے محسوس ہو رہی تھی اس کو دور کروں نیز کنعان بھائی کے اٹھائے ہوئے سوالات کا جواب دوں۔
ان شاء اللہ جلد ہی دوبارہ حاضر ہوتا ہوں
 

طالب علم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 15، 2011
پیغامات
227
ری ایکشن اسکور
574
پوائنٹ
104
خلاصہ بحث

السلام علیکم ، میں نے اپنے تھریڈ کی پوسٹ نمبر ١٧ میں اپنے تھریڈ کا خلاصہ پیش کیا تھا۔ کنعان بھائی نے جو تھریڈ تحریر کیا اس پر میں پہلے مختصر تبصرا کروں گا اور پھر اپنی تفصیلی رائے دوں گا۔

انٹرنیٹ پر موجود ان نقشوں میں دئیے گئے مغالطے کا رد کیا گیا ہے جن کی مدد سے یہ ظاہر کیا گیا ہے کہ سورج جب طلوع ہوتا ہے تو ریاض کی عین سیدھ میں ہوتا ہے
اس بات پر کنعان بھائی نے کوئی تبصرہ نہیں کیا

سورج کی حرکات کی مدد سے یہ ثابت کیا گیا ہے کہ سورج کے نکلنے کا زاویہ ہر روز مختلف ہوتا ہے اور اس بات کے بہت سے تصاویری ثبوت پیش کیے گئے ہیں
کنعان بھائی نے اس موضوع پر اپنی رائے پیش کی ہے اور میرے دلائل کو "ایک اندازہ کے مطابق نقشوں کی خصوصیات اور انہیں ریڈ کرنے میں علمی/ لاعلمی۔" قرار دیا ہے۔ اور اپنے دلائل پیش کیے ہیں مگر اس بات کا اثبات یا اقرار نہیں کیا کہ آیا
"سورج نکلنے کا زاویہ ہر روز ایک ہی ہوتا ہے یا مختلف؟؟؟؟"


کعبہ شریف کے رکن عراقی سے عراق کی طرف گوگل ارتھ پر لائن کھینچ کر یہ ثابت کیا گیا ہے کہ کسی ایک علاقے سے کسی دوسرے علاقے کا ٩٠ درجہ زاویہ بنانا ضروری نہیں سمت کے تعین کے لیے
اس پر محترم بھائی نے اپنا تبصرہ پیش کیا ہے اور وضاحت مانگی ہے جو میں ان شاء اللہ پیش کروں گا

مشرق یعنی عراق والوں کا میقات ذات عرق ہے اور اس کو نقشے کی مدد سے پیش کیا گیا ہے
اس کی مزید وضاحت میں ان شاء اللہ پیش کروں گا۔

ریاض ، بغداد اور کربلا کے مسجد نبوی و مدینہ شریف سے زاویے گوگل ارتھ کی مدد سے دکھائے گئے ہیں اور اس خیال کا رد کیا گیا ہے کہ مشرق کا مطلب بالکل سیدھ میں ہونا ہوتا ہے
میری اس دلیل کا رد نہیں کیا کنعان صاحب نے

عرب و عراق و شام کے قرب و جوار کا بہت سارے نقشوں سے جائزہ لے کر نجد عراق یعنی شام و عراق کے صحرا کی وضاحت کی گئی ہے اور elevation کے concept کی غلط ترجمانی سے پیدا کی جانے والی غلط فہمی کا رد کیا گیا ہے
نقشہ جات تو بہت سے پیش کیے کنعان صاحب نے اور elevation پر بھی روشنی ڈالی، گوگل ارتھ کی بھی مدد لی۔ میں آئندہ چل کر اپنے موقف کی وضاحت کروں گا اس حوالے سے ان شاء اللہ!

قرب قیامت کی نشانیوں میں جہاں مشرق کا ذکر آتا ہے مثال کے طور پر دجال کے خروج کے مشرقی علاقے اور مشرق میں زمین کا دھنسنا ان کو نقشوں کی مدد سے واضح کیا گیا ہے
اس پر بھی کنعان بھائی نے کوئی تبصرہ نہیں کیا

- - -- -- -- -- - -- - -- -- - -- - -- -- - -- - -- -- -- - -- - -- - - -- - -- - -

اوپر پیش کیے گئے ٹاپکس کے علاوہ مندرجہ ذیل عنوانات پر بھی میں بادلائل گفتگو کرنے کی کوشش کروں گا ان شاء اللہ ،جو کہ کنعان بھائی نے اس تھریڈ میں زیر بحث لائے ہیں۔

١- قرآن کی رو سے مشرق کہاں ہےِ؟
٢-ٹائم اینڈ ڈیٹ، suncalc اور gaisma ویب سائٹس سے لیے گئے امیجز جو کہ میرے اپنے بنائے ہوئے نہیں ہیں ان کی elaboration
٣۔ گلوبل میپ اور فلیٹ میپ کے متعلق میری ممکنہ 'کم علمی' کی وضاحت
٤۔دنیا کے مرکز پر بحث، مکہ یا گرین وچ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔ ۔ انگریز مکہ کو دنیا کا مرکز مانتے ہیں ؟ مذید یہ کہ گرین وچ کی بنیاد پر کی گئی مشرق اور مغرب کی تعریف کتنی معتبر ہے ؟؟؟
٥۔قطب نما کی مدد سے احادیث میں پیش کی گئی سمتوں کا تعین کتنا صیح کتنا غلط؟؟؟
٦۔ٹائم سلاٹس کی بحث

- - -- - -- -- جاری ہے ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔۔ ۔۔ ۔ ۔۔ ۔


بہرام بھائی سے درخواست: آپ اگر اس تھریڈ میں کچھ لکھنا چاہتے ہیں تو التماس ہے کہ پہلے میرا تھریڈ، پھر اس پر کنعان بھائی کا تبصرہ اور میرا تبصرہ در تبصرہ پڑھ لیں جو ان شاء اللہ اس ہفتے کے دوران میں مکمل کرلوں گا اس کے بعد آپ جو کچھ لکھنا چاہیں لکھیے گا۔ شکریہ!
 

طالب علم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 15، 2011
پیغامات
227
ری ایکشن اسکور
574
پوائنٹ
104
کنعان نے کہا ہے:
اب ہم آگے بڑھتے ہیں اور قرآن مجید کی مدد سے کچھ جواب دینے کی کوشش کرتے ہیں جن پر مشرق معمہ بنا ہوا ھے

رَبُّ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ فَاتَّخِذْهُ وَكِيلًا
وہ مشرق و مغرب کا مالک ہے ، اُس کے سوا کوئی معبود نہیں، سو اُسی کو (اپنا) کارساز بنا لیں
73:09

وَلِلّهِ الْمَشْرِقُ وَالْمَغْرِبُ فَأَيْنَمَا تُوَلُّواْ فَثَمَّ وَجْهُ اللّهِ إِنَّ اللّهَ وَاسِعٌ عَلِيمٌ
اور مشرق و مغرب (سب) اللہ ہی کا ہے، پس تم جدھر بھی رخ کرو ادھر ہی اللہ کی توجہ ہے (یعنی ہر سمت ہی اللہ کی ذات جلوہ گر ہے)، بیشک اللہ بڑی وسعت والا سب کچھ جاننے والا ہے
2:115


ان آیات کی مدد سے ہمیں یہ بات کنفرم ہو گئی کہ آمنے سامنے مشرق اور مغرب دو الگ الگ سمتیں ہیں


أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِي حَآجَّ إِبْرَاهِيمَ فِي رَبِّهِ أَنْ آتَاهُ اللّهُ الْمُلْكَ إِذْ قَالَ إِبْرَاهِيمُ رَبِّيَ الَّذِي يُحْيِـي وَيُمِيتُ قَالَ أَنَا أُحْيِـي وَأُمِيتُ قَالَ إِبْرَاهِيمُ فَإِنَّ اللّهَ يَأْتِي بِالشَّمْسِ مِنَ الْمَشْرِقِ فَأْتِ بِهَا مِنَ الْمَغْرِبِ فَبُهِتَ الَّذِي كَفَرَ وَاللّهُ لاَ يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ
(اے حبیب!) کیا آپ نے اس شخص کو نہیں دیکھا جو اس وجہ سے کہ ﷲ نے اسے سلطنت دی تھی ابراہیم (علیہ السلام) سے (خود) اپنے رب (ہی) کے بارے میں جھگڑا کرنے لگا، جب ابراہیم (علیہ السلام) نے کہا: میرا رب وہ ہے جو زندہ (بھی) کرتا ہے اور مارتا (بھی) ہے، تو (جواباً) کہنے لگا: میں (بھی) زندہ کرتا ہوں اور مارتا ہوں، ابراہیم (علیہ السلام) نے کہا: بیشک ﷲ سورج کو مشرق کی طرف سے نکالتا ہے تُو اسے مغرب کی طرف سے نکال لا ! سو وہ کافر دہشت زدہ ہو گیا، اور ﷲ ظالم قوم کو حق کی راہ نہیں دکھاتا
2:258

قرآن مجید کی اس آیت سے یہ بات کنفرم ہو گئی کہ سورج مشرق سے نکلتا ھے اور مغرب میں غروب ہوتا ھے ، پوری دنیا میں شمال سے جنوب کسی بھی جگہ کسی بھی سمت کھڑے ہو کر کمپاس ہاتھ میں پکڑ لیں سورج مشرق سے ہی نکلتا ھے اور مشرق سے نکلتا ہوا نظر بھی آئے گا اور مغرب میں غروب ہوتا ھے اور غروب ہوتا ہوا نظر بھی آئے گا، اس آیت سے دوسری یہ بھی بات کنفرم ہو گئی کہ سورج ازل سے حکم الہی مشرق سے نکلے کی ڈیوٹی پر ھے اور مغرب سے غروب ہونے کی ڈیوٹی پر بھی، اور یہ ڈیوٹی حکم الہی اسی طرح جاری رہے گی جب تک اللہ چاہے گا۔
قرآن پاک میں ایک مشرق و مغرب کے علاوہ کئی مشرقوں و مغربوں کا بھی ذکر ہے ملاحظہ کیجئے، بشکریہ اطلس القرآن، شائع کردہ دارالسلام



یہی وضاحت ایک ویب سائٹ سے لی گئی ہے کہ سورج سارا سال ایک مقام سے طلوع و غروب نہیں ہوتا ہے۔ اردو میں مختصر ترجمہ و وضاحت بھی موجود ہے



طالب علم کی دلیل نمبر ١: قرآن کی رو سے جیسا کہ اطلس القرآن میں دیا گیا اقتباس پیش کیا گیا اور سورج کے طلوع کے ڈیٹا سے جیسا کہ اوپر دکھایا گیا۔ مشرق بہت وسعت رکھتا ہے اور یہ کمپاس کی سوئی کے عین داہنے طرف یعنی right hand یعنی exactly ایسٹ کی طرف ہی محدود نہیں ہے۔ قرآن پاک میں ایک مشرق، دو مشرقوں اور کئی مشرقوں کا ذکر ہے۔ ثبوت آپ اوپر ملاحظہ کر چکے
- - - --- جاری ہے - - - - -- - - --
 

طالب علم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 15، 2011
پیغامات
227
ری ایکشن اسکور
574
پوائنٹ
104
کنعان نے کہا ہے:
قرآن مجید کی اس آیت سے یہ بات کنفرم ہو گئی کہ سورج مشرق سے نکلتا ھے اور مغرب میں غروب ہوتا ھے ، پوری دنیا میں شمال سے جنوب کسی بھی جگہ کسی بھی سمت کھڑے ہو کر کمپاس ہاتھ میں پکڑ لیں سورج مشرق سے ہی نکلتا ھے اور مشرق سے نکلتا ہوا نظر بھی آئے گا اور مغرب میں غروب ہوتا ھے اور غروب ہوتا ہوا نظر بھی آئے گا،
اس تھریڈ کی پوسٹ نمبر ٢٩ یعنی کہ اوپر والی پوسٹ میں دی گئی وضاحت اور وکی پیڈیا کے اس لنک کے مطالعہ کے بعد اب میں یہ جملہ یوں لکھنا چاہوں گا

پوری دنیا میں شمال سے جنوب کسی بھی جگہ کسی بھی سمت کھڑے ہو کر کمپاس ہاتھ میں پکڑ لیں سال میں دو دنوں کے علاوہ یعنی اندازا ٢٠ مارچ اور ٢٢ ستمبر کے قریب سورج مشرق سے ہی نکلتا ھے اور مشرق سے نکلتا ہوا نظر بھی آئے گا اور مغرب میں غروب ہوتا ھے اور غروب ہوتا ہوا نظر بھی آئے گا، باقی سارا سال سورج شمال مشرق سے نکلتا اور شمال مغرب میں غروب ہوتا ہے یا پھر جنوب مشرق سے نکلتا اور جنوب مغرب میں غروب ہوتا ہے

--- - - - -- -- جاری ہے ۔ ۔ ۔۔ ۔۔۔ ۔۔ ۔ ۔

نوٹ: اگر کسی موضوع پر آپ کو کم وضاحت نظر آئے تو انتظار کیجیے ان شاء اللہ آگے چل کر اس کی وضاحت کر دی جائے گی۔ جزاک اللہ
 
Top