• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

آپ مسلمان پہلے ہیں یا انسان۔۔؟

ابن قدامہ

مشہور رکن
شمولیت
جنوری 25، 2014
پیغامات
1,772
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
198
آپ مسلمان پہلے ہیں یا انسان۔۔؟



ھیومنسٹ سیکولر جب آپ سے کہتے ھیں کہ “اصل میں تو آپ انسان ہیں نہ کہ مسلمان، ھندو یا عیسائی کہ ان شناختوں کا اقرار تو آپ بعد میں خود سے کرتے ھیں؛ یعنی پھلے آپ انسان ھوتے ھیں اور پھر مسلمان وغیرہ”،
تو بظاھر بھلی معلوم ہونے والی اس بات کے پیچھے یہ ھیومنسٹ ھمارے عقیدے کے ساتھ کیسا کھلواڑ کرجاتے ہیں اس پر کم ہی غور کیا جاتا ھے۔ بہت سے مسلمان بھی یہی سمجھتے ہیں کہ ہاں یہ تو گویا خاصی معقول بات ھے۔
ذرا غور تو کیجئے کہ مسلمان، عیسائی یا ھندو ھونا دراصل کس بات کا اقرار کرنا ھے؟
اس بات کا کہ “اصلا میں خدا کی مخلوق و بندہ ہوں”۔
تو جب یہ ھیومنسٹ کہتے ہیں کہ نہیں تم اصل میں مسلمان وغیرہ نہیں تو اسکا سیدھا سیدھا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اصل میں تم خدا کے بندے (being with God) نہیں۔
آخر آپ سے اس بات کا انکار کرا کے وہ آپ کو اسکے سواء اور کس عقیدے پر لے آتا ہے کہ اصلا تم قائم بالذات (being without God) ہستی ھو؟
تو سمجھ آئی کہ “اصلا انسان ہونے” کے اقرار کے پیچھے کیا واردات کھیلتے ہیں یہ لوگ؟
خوب سمجھ لیں، “اصلا انسان یا اصلا مسلمان” کا سوال دراصل خدا کا بندہ ھونے یا قائم بالذات ہونے کے اقرار سے متعلق ہوتا ہے۔
زاہد مغل
http://ilhaad.com/2015/04/musalman-pahly/
 
Top