ساجد تاج
فعال رکن
- شمولیت
- مارچ 09، 2011
- پیغامات
- 7,174
- ری ایکشن اسکور
- 4,517
- پوائنٹ
- 604
آپ کو بیٹی کی بہت بہت مبارک ہو بھائی
السلام علیکم ورحمتہ وبرکاتہ:-
اُمید کرتا ہوں کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے اللہ تعالی سے دُعا ہے کہ وہ آپ سب کو ہمیشہ خیریت سے ہی رکھے آمین اور آپ سب کو ہربیماری سے دور کرے اور آپ کی زندگی خوشیوں کا گہوارہ بن جائے۔
نام : عایزہ مطلب عزت والی
تاریخ پیدائش : 29 جولائی
تاریخ پیدائش : 29 جولائی
عنوان پڑھ کر آدھے زیادہ اراکین یہ سوچیں کہ شاید ساجد بھائی کی طرف بیٹی ہوئی ہے جس کی خبر یہ خود دینے آئے ہیں۔ اگر ایسا ہے تو اللہ تعالی آپ کی دعا قبول کر لے اور مجھے بیٹے یا بیٹی سے جلد نوازے آمین
لیکن ابھی میں محدث فورم کے ایک اور رُکن حسن شبیر بھائی کی بات کر رہا ہوں ، جن کو اللہ تعالی نے 29 جولائی کو ایک بہترین تحفے اور رحمت سے نوازا ہے اور وہ رحمت ہے عایزہ ۔ کل حسن شبیر بھائی نے فون کیا ، انہوں نے کہ عید کے دنوں میں مصروفیت کی وجہ سے بلکل بات چیت نہ ہو سکی لیکن پھر سوچا کہ اب ساجد بھائی کو فون کر ہی لوں، تو باتوں باتوں میں بتایا کہ بھائی صاحب کے گھر اللہ تعالی کی رحمت ہوئی ہے ، اللہ تعالی نے حسن شبیر بھائی کو ایک عدد بیٹی سے نوازا ہے اور یہ ان کی پہلی اُولاد ہے، ان کی شادی پچھلے نومبر میں ہوئی تھی ، اور کمال کی بات یہ یہ ہے کہ میں آج تک یہی سمجھتا تھا کہ بھائی صاحب کنوارے ہیں اور جناب بھی بڑے چالاک نکلے کانوں کان خبر تک نہ ہونے دی اور خود کو کنوارہ کنوارہ سُن کر دل ہی دل میں خوش ہوتے رہتے تھے لیکن بھائی جان اب تو آپ پاپا بن گئے ہیں لہذا آپ بھی بوڑھے ہو گئے ہیں ہاہاہاہاہا
یقینا مجھے بے حد خوشی ہوئی جب بھائی نے مجھے یہ خبر سنائی ، پھر میں نے بھائی سے ایک سوال پوچھا کہ بھائی میں چاچو ہوں یا تایا تو جناب نے بتایا کہ آپ کی عمر کا ہمیں نہیں پتہ میں نے کہا کہ بھائی بس تیس کا ہو گیا ہوں تو انہوں نے کہا کہ پھر تو آپ تایا ہی ہیں۔ یہ سننا ہی تھا کہ مجھے محمد آصف بھائی اور نعیم یونس کی باتیں ذہن میں گردش کرنے لگیں جنہوں نے مجھے کسی تھریڈ تایا سُسر بنا دیا تھا۔
بھائی نے مزید بتایا کہ بھابھی کی طبیعت کافی خراب ہوئی تھی اور کچھ مسائل پیدا ہوئے تھے لیکن اللہ تعالی نے اپنی رحمت سے سارے مسائل دور کر دئیے ، اب میری بھابھی/بہن اور بھتیجی بلکل خیریت سے ہے۔
بہرحال ہم بھائی کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ تعالی سے دُعا ہے کہ وہ اس بیٹی کو اپنے والدین کےلیے صدقہ جاریہ بنائے اور اس کی زندگی کو خوشیوں سے بھر دے آمین۔