اسلامی ریاست ہی ہونی چاہیے
ویسے بھی ایسے حکمرانوں کا ہمارے وٹوں سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں۔ ووٹ اُسے دینا چاہیے جو اسلامی قانون نافذ کر سکے
جتنی بھی پارٹیاں ہیں ان میں ایسا کوئی بھی نہیں۔
آپ غور کریں مذھبی و غیر مذھبی تمام جماعتیں اپنے اپنے منشور بیان کر رہی ہیں۔ جو لوڈشیڈنگ، مہنگائی اور دیگر دو چار اور دنیاوی چیزوں پر مشتمل ہیں۔
لیکن آپ نے کسی پارٹی کے منشور میں یہ بات دیکھی ہے کہ
اقتدار میں آکر چوری کرنے والے مرد و عورت کے ہاتھ کاٹیں گے۔
اقتدار میں آکر زانی کو سو کوڑے لگائیں گے۔
شادی شدہ زانی کو سنگسار کریں گے۔
حجاب کی پابندی کریں گے۔
ملک میں تمام فحاشی کے اڈوں کو ختم کریں گے۔
شراب پینے والوں کو کوڑے ماریں گے۔
مخلوط تعلیم کا خاتمہ کریں گے۔
ہر قسم کی بیرونی مداخلت کو بند کریں گے۔
غیر مذھبی اور سیکولر جماعتوں سے تو ان باتوں کے بارے میں سوچا ہی نہیں جا سکتا مذھبی جماعتوں کے منشور میں مجھے اب تک ایسی کوئی بات نظر نہیں آئی۔