• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

آڈیو ریکارڈنگ

شمولیت
مارچ 06، 2013
پیغامات
43
ری ایکشن اسکور
54
پوائنٹ
42
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
یوں تو آڈیو ریکارڈنگ کے لیے کمپیوٹر ، لیپ ٹاپ اور موبائلز میں پہلے سے ہی سافٹ ویئر موجود ہوتا ہے۔ لیکن یہاں بہترین کوالٹی کے لیے ایک سافٹ ویئر دیا جا ریا ہے۔ اس کی وجہ یہ کہ جب سب ایک ہی سافٹ ویئر سے ریکارڈ کریں گے تو کوالٹی ایک ہوگی اورہمیں ایک ہی سافٹ ویئر کے بارے میں ہی سمجھانا پڑے گا جس سے ٹائم کی کافی بچت ہوگی۔ نیز اس سافٹ وئیر کی اپنی خصوصیات ہیں جس کے باعث یہ آپ کو ریکمنڈ کیا جا رہا ہے۔ اور وہ یہ کہ :
٭ اس میں " پاز" کی سہولت موجود ہے۔ یعنی آپ جب چاہیں ریکارڈنگ روک کر سانس لے سکتے ہیں، پانی پی سکتے ہیں یا اس طرح کا اور کوئی کام۔ اور پھر دوبارہ سے " پاز" کا بٹن دبا کر اپنا کام وہیں سے جاری کرسکتے ہیں جہاں سے روکا تھا۔ ریکارڈنگ پر اس " پاز" کا کوئی اثر نہیں ہوگا۔
٭ اس کے علاوہ ہم اس میں مائیک کے والیم کو بھی اڈجیسٹ کرسکتے ہیں۔ یعنی ہم جتنامرضی اونچا بولیں لیکن مائیک اگر کم والیم پر سیٹ ہے تو وہ نارمل آواز ہی ریکارڈ کرے گا۔ اسی طرح ہم اگر بہت آہستہ بولتے ہیں تو مائیک کا والیم فُل رکھیں گے تو مائیک تب بھی نارمل آواز ہی ریکارڈ کرے گا۔ بنیادی طور پر ہم اسے درمیان میں ہی سیٹ کرتے ہیں۔
٭ اس کے علاوہ اس میں آواز کی رفتار کو بھی کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔
٭ اس میں بہت سے اثرات ڈالے جا سکتے ہیں۔ جس میں سب سےاچھا نوائس ریڈکشن یعنی ریکارڈنگ میں موجود شور کو کم کرتا ہے۔
٭ اس کے علاوہ ہم اپنی ریکارڈنگ کو جہاں سے چاہیں کاٹ سکتے ہیں۔ کیونکہ ریکارڈنگ ویو لینتھ کی صورت میں ہورہی ہوتی ہے ۔ جس ویو لینتھ میں خاموشی ذیادہ ہوگئی یا کوئی پیچھے سے بول پڑا وہ حصہ آپ کاٹ دیں تو بھی ریکارڈنگ ٹھیک ہوجائے گی۔
غرض اس میں اور بہت سی خصوصیات ہیں جو تجربے سے ہی معلوم ہوگیں۔ اس لیے آپ لوگوں سے درخواست ہے کہ اسے ڈاؤن لوڈ کیجیے اور اس پر تجربے کیجیے۔ویسے یہ استعمال میں بہت آسان ہیں۔ آپ صرف ریکارڈ اور پاز کا ہی استعمال کریں تو بھی بہت اعلیٰ کوالٹی کی ریکارڈنگ ہوجائے گی۔سافٹ وئیر ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے نیچے لنک پر کلک کریں۔http://audacity.joydownload.com/?c=46gclid=CK340Jq6q70CFWjKtAodQl0AiA
اس میں جب ریکارڈنگ کو سیو ایز کرتے ہیں تو اسکے اپنے فارمٹ میں ہوگی تاکہ آپ اس میں بعد میں بھی چینجز کرسکیں۔جب ریکارڈنگ فائنل ہوجائے تو اسکو ایم پی تھری، یا اور کسی بھی فارمیٹ میں کرنے کے لیے ایک پلگ ان انسٹال کرنا پڑتا ہے۔ اور وہ آپ یہاں سے کرستے ہیں۔اپنی ریکارڈنگ کیجیے۔ اگر کام ادھورا ہے تو "سیو ایز " کردیں اور جہاں چاہیں سیو کریں۔ لیکن بہتر ہوگا اپنی آڈیا ریکارڈنگز کے لیےعلیحدہ سے فولڈر بنا لیں تا کہ ملنے میں آسانی ہوں اور آسانی سے مینج ہوجائے۔اگر پراجیکٹ مکمل ہوگیا تو اسے ایم پی تھری میں کنورٹ کرلیں یا کسی اور مرضی میں فارمیٹ میں ۔یاد رکھیں ایم پی تھری میں کنورٹ کرنے کے لیے پلگ ان انسٹال ہونا لازمی ہے اس کے بغیر کنورٹ نہیں ہوگا۔
واسلام
محمد اشرف یوسف
 
Top