• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فیچرز آڈیو کو شئیر کرنے کا طریقہ

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
فورم پہ آڈیو کو پوسٹ کرنے کا طریقہ اسکرین شاٹ کی مدد سے کوئی بھائی بتادے ۔۔۔
ممنون ہونگی
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترمہ بہن جی!
"آڈیو فائل" اگر آپ کے کمپیوٹر میں موجود ہے تو اُسے آپ براہ راست اس فورم پر پوسٹ نہیں کرسکتے۔
اُس "آڈیو فائل" کو پہلے کسی ویب سائیٹ پر اپلوڈ کرنا ہوگا۔اور پھر اُس کا لنک یہاں دینا ہوگا۔۔یا
اگر کسی ویب سائیٹ پر پہلے سے موجود ہے تو اُس کا لنک یہاں پر دے دیں۔۔
ایسے۔۔
یا ایسے۔۔
http://www.mp3quran.net/newMedia.php?id=1&file=http://server11.mp3quran.net/a_ahmed/001.mp3
یا
پھر اپنے پاس موجود آڈیو فائل کو پہلے "مائی ڈرائیو" پر اپلوڈ کریں اور پھر وہاں سے فائل کا"شئیرایبل لنک" لے کر یہاں پر پیسٹ کردیں۔۔
ایسے۔۔
یا ایسے۔۔
https://drive.google.com/open?id=0B8KtXn3qxh81V0gybGRiUFVMNU0
یا پھر
آڈیو فائل کو ویڈیو فائل میں تبدیل کریں اور اسے یوٹیوب، فیس بک وغیرہ پر اپلوڈ کریں اور پھر وہاں سے اس کا لنک لے کر یہاں پر پیسٹ کردیں۔۔
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
مائی ڈرائو پہ اپلوڈ کرنے کا طریقہ شاٹ سے سمجھا دیں بھائی جان
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
مائی ڈرائو پہ اپلوڈ کرنے کا طریقہ شاٹ سے سمجھا دیں بھائی جان
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
گوگل ڈرائیو یا مائی ڈرائیو پر اپنی آڈیو، ویڈیو، امیج، ٹیکسٹ اور پی ڈی ایف فائلز وغیرہ محفوظ کرنے کے لیے "جی میل اکاؤنٹ" کی ضرورت ہوتی ہے..
اور اس ڈرائیو تک رسائی کے لیے جی میل اکاؤنٹ کا یوزر نیم اور پاسورڈ استعمال ہوتا ہے..
گوگل ڈرائیو..کمپیوٹر پر موجود ہارڈ ڈسک یا میموری سٹک کی طرح سپیس مہیا کرتی ہے. فری سپیس پندرہ جی بی تک ہوتی ہے. جو فائلز گوگل ڈرائیو پر اپلوڈ کی جاتی ہیں انہیں کسی بھی کمپیوٹر سے یا موبائل فون سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے یا کسی بھی فائل کا لنک شئیر کیا جاسکتا ہے..جس طرح کہ میں نے اوپر کیا تھا..
اس ڈرائیو کے بارے مزید تفصیلات اس لنک سے حاصل کریں..
فائلز کو اپلوڈ، ڈاؤن لوڈ اور شیئرنگ کا طریقہ کار بذریعہ سکرین شاٹ کل ان شاء اللہ فراہم کر دوں گا..اس دوران اگر کوئی اور بھائی بتا دیں تو جزاہ اللہ خیرا!
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
گوگل ڈرائیو پر پہنچنے کے دو طریقے:
پہلا یہ کہ جب آپ نے جی میل کھول رکھی ہو تو اس صفحے کے دائیں طرف کونے میں نو ڈبوں والا آئکان (گوگل ایپس) نظر آتا ہے جسے کلک کرنے پر نیچے ڈراپ ڈاؤن مینو کھل جاتا ہےاور اس میں "ڈرائیو"والا آئکان کلک کرنے سے آپ ڈرائیو تک پہنچ جاتے ہیں۔
1.png


دوسرا یہ کہ :
کسی بھی براؤزر میں
http://drive.google.com
لکھیں تو اس طرح ونڈو کھلی گی۔۔
2.png

اس میں مرحلہ وار جی میل کا یوزر نیم اور پاسورڈ دینے پر آپ ڈرائیو پر پہنچ جائیں گے۔ ان شاء اللہ!

اس طرح۔۔

3.png

اگر آپ ڈرائیو پر پہلی مرتبہ رسائی حاصل کر رہے ہیں تو یہاں پر آپ کی کوئی فائل یا فولڈر نہیں ہوگا۔۔ظاہر ہے۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
اس ڈرائیو پر فائلز کو اپلوڈ کرنا نہایت آسان ہے۔
اس کے کسی حصے پر رائٹ کلک کریں تو ایک ونڈو کھلے گی ۔
جس میں نیو فولڈر، اپلوڈ فائلز اور گوگل ڈوکس وغیرہ کی آپشن ہوں گی۔
4.png

"اپلوڈ فائلز" کے بٹن کو دبانے سے ایک نئی ونڈو کھلے گی جس کے ذریعے آپ مطلوبہ فائل کو منتخب کرکے اُسے اپلوڈ کرسکتے ہیں۔ اس طرح۔۔۔
5.png
جیسا کہ گذشتہ ویو میں فائل نمبر002 ڈرائیوپرموجود نہیں ہے۔۔اب اسے ہم منتخب کر کے اپلوڈکریں گے۔۔
فائل کو منتخب کر کے "اوپن" کا بٹن دبا دیں۔۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
منتخب شدہ فائل ڈرائیو پر اپلوڈ ہونا شروع ہوجائے گی۔۔
اور اپلوڈ ہوتی ہوئی فائل کا سٹیٹس ڈرائیو کے نیچےدائیں طرف دیکھا جاسکتا ہے۔
6.png

بالکل اوپر فائل نمبر002 اپلوڈ ہورہی ہے۔۔

نیچے سکرین شاٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فائل نمبر002 ڈرائیو پر اپلوڈ ہونے کے بعد ظاہر ہوگئی ہے۔۔
7.png

ڈرائیو پر موجود پہلے سے کسی فائل یا فولڈر کا لنک بآسانی شئیر کیا جاسکتا ہے۔

میری ڈرائیو پر پہلے سے موجود ایک آڈیو فائل "خرق عادت"KharaqAdaat پر ماؤس سے رائیٹ کلک کیا تو ایک ونڈو کھلی۔۔ جس پر پری ویو، اوپن ود، شئیر اور گیٹ شئیرایبل لنک وغیرہ لکھا ہوا نظر آرہا ہے۔
"گیٹ شیئرایبل لنک" کے بٹن کو دبانے سے ، لنک شئیرنگ آپشن آجائے گی۔۔
اور اس میں ایک لنک لکھا ہوا نظر آئے گا۔
جو کہ پہلے سے ہی منتخب کیا گیاہو گا۔۔گویا کہ اسے منتخب کرنے کی ضرورت نہیں بلکے صرف کنٹرول پلس سی کریں اور پھر جہاں پر اس لنک کو شئیر کرنا ہے وہا ں پر جا کر۔۔۔
8.png


کنٹرول پلس وی کر دیں تو یہ لنک اس طرح لکھا جائے گا۔۔
https://drive.google.com/open?id=0B8KtXn3qxh81QW9qSUc4SUI4ODhMQjZoNnhuMmpwTTFLSmNB
اراکین سے گذارش ہے کہ یہ آڈیو سننے کی کوشش ضرور کریں، ان شاء اللہ مفید ثابت ہوگی اور اپنے شیخ رفیق طاہر صاحب کی میٹھی میٹھی آواز سے بھی محظوظ ہوسکیں گے۔۔۔ ابتسامہ!
 
Top