لیجیے بھائی
باقی اگر کوئی اصول فقہ کا مسئلہ ہو تو بندہ حاضر خدمت ہے
جزاک اللہ خیرا
جزاک اللہُ
ہم اصول الشاشی و نورُ الانوار میں لفظِ خاص و عام کی بحث پڑھ کر آئے ہیں
مگر مرحلہ تطبیق میں بہت پریشانی محسوس ہوتی ہے
مثلا
رجُل کے تحت افراد ہیں ک زید بکر و عمرو
اسی طرح
مسلمون کے تحت بھی افراد ہیں
لیکن ہم پڑھتے ہیں کہ
رجل خاص جبکہ مسلمون عام ہے
احقر نے استاذ سے سوال کیا جو جواب دیا؛
قطعِ نظر اس کے کہ رجُل کے تحت افراد ہیں یہ خاص ہے
مگر مگر احقر کی تشفی نہیں ہوئی
امید ہے کہ آپ کوئی ایسا حل بتائیں گے کہ “مرحلہ تطبیق میں آسانی رہے”
جزاک اللہ