• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

إذا رأيتم الرجل يتكلم في الألباني فإنه متهم في دين

جمشید

مشہور رکن
شمولیت
جون 09، 2011
پیغامات
871
ری ایکشن اسکور
2,331
پوائنٹ
180
إذا رأيتم الرجل يتكلم في الألباني فإنه متهم في دين
یہ بھی ایک بڑالطیفہ ہے یعنی البانی صاحب توآزاد ہیں کہ جس پر چاہیں تنقید کریں لیکن البانی پر کوئی دوسراتنقید کرے تو تواس کی دینداری ہی معرض بحث اورشک کے دائرے میں ہوگی۔
بعض محدثین نے کسی کی عظیم خدمات دیکھ کر بالخصوص امام احمد بن حنبل کے بارے میں اس طرح کی باتیں کہی تھیں۔لیکن جس طرح البانی صاحب کے بارے میں یہ بات کہی گئی ہے اسے دیکھ کر گھوڑے اورمینڈک والے واقعے کی یاد تازہ ہوگئی کہ گھوڑے کے پائوں میں نعل ٹھونکنے جانے کے منظرکو دیر سے دیکھ رہاایک مینڈک برداشت نہ کرسکا اورجوش میں آکر اپنابھی پائوں بڑھادیا!
کچھ لوگوں نے دورحاضر میں نقد رجال کاکام شروع کررکھاہے اورپالیسی بنائی ہے کہ شخصیت اپنی ہم مسلک ہوتوتعریفوں کے ڈونگرے برسائو اوراگرحنفی شافعی یادیگرمسالک سے وابستہ ہوتو طعن وتجریح کرو۔کچھ ذہین لوگ ایسے حضرات کو اہل الجرح والتعدیل کے بجائے اہل الجرح والتجریح بھی کہتے ہیں اوریہ ان حضرات کی شخصیت پر زیادہ زیب دیتاہے۔
 
شمولیت
مارچ 15، 2012
پیغامات
154
ری ایکشن اسکور
493
پوائنٹ
95
[Q
کچھ لوگوں نے دورحاضر میں نقد رجال کاکام شروع کررکھاہے اورپالیسی بنائی ہے کہ شخصیت اپنی ہم مسلک ہوتوتعریفوں کے ڈونگرے برسائو اوراگرحنفی شافعی یادیگرمسالک سے وابستہ ہوتو طعن وتجریح کرو۔کچھ ذہین لوگ ایسے حضرات کو اہل الجرح والتعدیل کے بجائے اہل الجرح والتجریح بھی کہتے ہیں اوریہ ان حضرات کی شخصیت پر زیادہ زیب دیتاہے۔[/QUOTE] یہ بات احناف خصوصا دیوبندیوں پر بالکل فٹ ہے-
 
کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
5,001
ری ایکشن اسکور
9,806
پوائنٹ
773
خطيب بغدادي رحمه الله (المتوفى463)نے کہا:
أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ الْأَصْبَهَانِيُّ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو عَلِيٍّ الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحَافِظُ، فِي كِتَابِهِ، قَالَ: سَمِعْتُ جَعْفَرَ بْنَ أَحْمَدَ بْنِ سِنَانٍ، يَقُولُ: سَمِعْتُ أَحْمَدَ بْنَ سِنَانٍ الْقَطَّانَ، يَقُولُ: «لَيْسَ فِي الدُّنْيَا مُبْتَدِعٌ إِلَّا وَهُوَ يُبْغِضُ أَهْلَ الْحَدِيثِ فَإِذَا ابْتَدَعَ الرَّجُلُ نُزِعَ حَلَاوَةُ الْحَدِيثِ مِنْ قَلْبِهِ» [شرف أصحاب الحديث للخطيب البغدادي ص: 73 واسنادہ صحیح ولہ شواہد]۔

امام احمدبن سنان القطان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ : دنیا کا کوئی بدعتی ایسا نہیں ہے جو اہل حدیث سے بغض نہ رکھے ، جب کوئی آدمی بدعتی بن جاتاہے تو اس کے دل سے حدیث کی مٹھاس چھن جاتی ہے۔

سلف کے اس بیان کی روشنی میں یقینا علامہ البانی رحمہ اللہ سے بغض رکھنے والا بدعتی ہے یعنی اس کی دینداری مشکوک ہے کیونکہ علامہ البانی رحمہ اللہ کے اہل حدیث ہونے میں کوئی شک نہیں ۔
 
جمشید

مشہور رکن
شمولیت
جون 09، 2011
پیغامات
871
ری ایکشن اسکور
2,331
پوائنٹ
180
أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ الْأَصْبَهَانِيُّ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو عَلِيٍّ الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحَافِظُ، فِي كِتَابِهِ، قَالَ: سَمِعْتُ جَعْفَرَ بْنَ أَحْمَدَ بْنِ سِنَانٍ، يَقُولُ: سَمِعْتُ أَحْمَدَ بْنَ سِنَانٍ الْقَطَّانَ، يَقُولُ: «لَيْسَ فِي الدُّنْيَا مُبْتَدِعٌ إِلَّا وَهُوَ يُبْغِضُ أَهْلَ الْحَدِيثِ فَإِذَا ابْتَدَعَ الرَّجُلُ نُزِعَ حَلَاوَةُ الْحَدِيثِ مِنْ قَلْبِهِ» [شرف أصحاب الحديث للخطيب البغدادي ص: 73 واسنادہ صحیح ولہ شواہد]۔
یہ اہل حدیث کی ہی بات نہیں ہے بلکہ کسی بھی اہل حق جماعت سے بغض رکھنادین میں کمی کی نشاندہی کرتاہے۔ چاہے وہ اہل فقہ ہوں۔ اہل تفسیر ہوں۔ اہل جہاد ہوں یادین کی کسی بھی جہت سے خدمت کررہے ہوں۔
مسئلہ اٹکتایہاں آکر ہے کہ کیاالبانی صاحب اس بلندی پر پہنچ گئے ہیں جہاں وہ حق کے معیار بن جائیں۔

امام احمد بن حنبل تواپنی بے نظیر قربانی اوربے نظیراستقامت کی بناء پر حق کے معیار بن گئے۔
البانی صاحب اس مقام سے کوسوں اورمیلوں پیچھے ہیں جہاں وہ معیار بننے کا خواب دیکھیں یاان کے مریدین باصفاان کو اس معیار پر پہنچائیں۔
لہذا البانی کے بارے میں یہ جملہ ہی کہاجاناغلو ہے اورآپ حضرات کے الفاظ میں کہیں توشخصیت پرستی کا ثبوت ہے۔
بحمداللہ ہم محدثین کرام اورحدیث کی خدمت کرنے والوں سے کسی بھی صورت میں نفرت اوربغض نہیں رکھتے ۔ہاں نام نہاد کی بات الگ ہے!ان کے ساتھ ہمارارویہ اورمعاملہ دوسراہے۔یہی وجہ ہے
سلف کے اس بیان کی روشنی میں یقینا علامہ البانی رحمہ اللہ سے بغض رکھنے والا بدعتی ہے یعنی اس کی دینداری مشکوک ہے کیونکہ علامہ البانی رحمہ اللہ کے اہل حدیث ہونے میں کوئی شک نہیں ۔
کفایت اللہ نے احمد بن سنان کاقول پیش ضرور کیاہے لیکن مطلب نہیں سمجھ سکے۔
  • احمد بن سنان کی بات ایک جماعت کے تعلق سے ہے اورکفایت اللہ کا دفاع "فردواحد"کے تعلق سے ہے۔

احمد بن سنان توکہہ رہے ہیں جماعت اہل حدیث سے بغض رکھنادینی بدعتیوں کاکام ہے ۔
اورکفایت اللہ صاحب ہمیں سمجھارہے ہیں البانی چونکہ اہل حدیث ہیں لہذا البانی سے بغض رکھنے والے کی دینداری مشکوک ہے۔
  • دوسرافرق یہ ہے کہ احمد بن سنان کی بات بغض کے تعلق سے ہے جب کہ زیر بحث بات ان یتکلم فی الالبانی سے ہے۔بغض اورکلام فی البانی میں بہت فرق ہے۔اس فرق کو سمجھنے کی کوشش کرناچاہئے۔

  • تیسرافرق ذرانازک ہے۔ پتہ نہیں کفایت اللہ صاحب اسکو سمجھیں یانہ سمجھیں۔ بہرحال دیگر قارئین سےبھی ہمیں مایوسی نہیں ہے۔

ذرانم ہوتویہ مٹی بہت زرخیز ہےساقی
احمد بن سنان کی بات یہ ہے کہ دنیا میں جوبھی جہاں بھی کوئی بدعتی ہے وہ اہل حدیث سے بغض رکھتاہے۔
یعنی وہ پہلے سے بدعت میں مبتلاہے اوراس بدعت کی نشانی یاوبال یہ ہے کہ وہ اہل حدیث سے بغض رکھتاہے
لیکن جو اہل حدیث سے بغض رکھتاہے وہ بدعتی ہے یانہیں اس بارے میں یہ کلام خاموش ہے۔
یعنی احمد بن سنان کا کہنایہ ہے کہ
جوبدعتی ہوگاوہ اہل حدیث سے بغض رکھے گا۔
لیکن جو اہل حدیث سے بغض رکھے وہ بدعتی بھی ہوگا۔ اس بات سے احمد بن سنان کاقول خاموش ہے۔

اس کی مثال دیکھیں مشہور بات ہے اورعموماکہی جاتی ہے کہ
بے عمل تو واعظ ہوسکتاہے لیکن واعظ کو بے عمل نہ ہوناچاہئے۔
یعنی آپ نمازنہیں پڑھتے آپ کسی کو نماز پڑھنے کی نصیحت کرسکتے ہیں لیکن جب آپ نے ایک مرتبہ نصیحت کردی تو پھر آپ کو بھی نماز پڑھناچاہئے۔
ہمیں قوی امید ہے کہ مذکورہ بالادوفرق کے علاوہ یہ تیسرافرق بھی کفایت اللہ صاحب ضرور سمجھیں گے(ابتسامہ) والسلام
 
sufi

رکن
شمولیت
جون 25، 2012
پیغامات
196
ری ایکشن اسکور
310
پوائنٹ
63
albani k naam

Jis ka koi ustaad nahi hota uska shaykh shaytaan hota hai

Jo sirf kitabon se ilm seekhta, wo fayda ki bajaye logon k deen ka baira gharaq karta hai
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
albani k naam
Jis ka koi ustaad nahi hota uska shaykh shaytaan hota hai
Jo sirf kitabon se ilm seekhta, wo fayda ki bajaye logon k deen ka baira gharaq karta hai
یہ بات ایک دھوکا اور فریب ہے جس کے ذریعے علامہ البانی سے بغض رکھنے والے اپنے دل کو تسکین دیتے ہیں ۔
قرآن سنت پر عمل کرنے والوں کو علامہ البانی رحمہ اللہ نے بہت فائدہ پہنچایا ہے کہ روایات کی تلاطم خیز موجوں میں سنت کے چشمہ صافی اور ارد گرد بہنے والے گدلے پانی کے درمیان خط امتیاز کھینچ دیا ہے ۔ جزاہ اللہ عنا وعن المسلمین خیر الجزاء
البتہ مشرکین ، اہل بدعت اور مقلدین کا بیڑا غرق ضرور ہوگیا ہے کہ انہوں نے موضوعات شریف کو احادیث رسول کا نام دینے والوں سے خوب نقاب کشائی کی ہے ۔ اسی وجہ سے تو وہ ان لوگوں کو برے لگتے ہیں ۔
یہ البانی جیسے جراتمند لوگوں کی خدمات ہیں آج لوگ موضوعات کوشریف کرنے سے شرمانے لگے ہیں ۔ کل تک جن لوگوں کا کام صرف قول امام پیش کرنا ہوتا تھا آج وہ بھی امام صاحب کا بھرم رکھنے کے لیے کتب احادیث کھنگالنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔
آپ اگر محدثین کو برا بھلا کہتے ہیں تو اس سلسلے میں معذور ہیں کیونکہ محدثین کے ساتھ شروع سے ہی ایسا رویہ اپنایا گیا ہے آج آپ یہ ذمہ داری نبھا رہے ہیں گزشتہ کل آپ کے بڑے تھے اور آئندہ کل وہ آجائیں گے جن کے آپ بڑے ہیں ۔
 
شمولیت
مارچ 15، 2012
پیغامات
154
ری ایکشن اسکور
493
پوائنٹ
95
albani k naam

Jis ka koi ustaad nahi hota uska shaykh shaytaan hota hai

Jo sirf kitabon se ilm seekhta, wo fayda ki bajaye logon k deen ka baira gharaq karta hai
پہلے تو میں سمجھا کہ صوفی جی کوئ شعر پڑھ رہے ہیں -پہر غور کیا تو معلوم ہوا کہ شعر نہیں کچھ اور ہے- جو نا قران ہے نا حدیث صوفی جی کا اپنا خود ساختہ گھریلو فارمولا ہے- ان کے خود ساختہ گھریلو دین کی طرح-
 
سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376

Top