• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ابن القيّم کی موتیاں :

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
ابن القيّم کی موتیاں :

"یہ نا کہو کہ مجھے کامیابی ملی،بلکہ کہو مجھے اللہ نے توفیق دی "

"نہ کہو میں نے پالیا،کہہ دو اللہ نے پوری کردی۔۔"

" نا کہو میں نے کمایا،بلکہ کہو مجھے اللہ نے رزق دیا۔"

" اگر انسان یہ جان لے کہ سجدہ کے وقت کتنی رحمتوں نے ا سے ڈھانپ رکھا ،کبھی وہ سجدے سے سر نہ اٹھائے "

اور یہ بھی نہ بھولو "وما رميت إذ رميت ولكن الله رمى"

"جان لو !! اللہ کی قسم اللہ سے زیادہ ھم پر مشفق لطف والی زات کوئی نھیں"

پسند آیا تو شیئر ضرور کریں۔۔۔۔۔شکریہ
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
قال ابن القيم رحمه الله || لو نفع العلم بلا عمل لما ذم الله سبحانه أحبار أهل الكتاب ولو نفع العمل بلا اخلاص لما ذم المنافقين.
[الفوائد]
اگر علم بغیر عمل کے نفع دے سکتا تو اللہ اھل کتاب کے علماء کی کبھی مذمت نہ کرتے -
اور اگر عمل بغیر اخلاص کے نفع دے سکتا توکبھی منا فقین کی مذمت نہ کیجاتی -
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
''امام ابن قیم رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ''

''جب تو قرآن سے فائدہ اٹھانے کا ارادہ کرے تو اس کی تلاوت اور اسے سننے کے وقت دل سے باقی سب خیال نکال دے اور اپنے کان اسی طرف لگا اور اس کے حضور اس طرح حاضر ہو جیسے وہ تجھے خطاب کر رہا ہے اور دیکھ کہ یہ کلام کون کر رہا ہے اور کس سے کلام کر رہا ہے کیونکہ یہ خطاب اللہ تعالٰی کی طرف سے تیرے ہی لیے ہے جو اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان پرادا ہوا ہے ''

(بدائع الفوائد)
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
کڑوا سچ ..

ابن القيم رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں :

مخلوق کی اکثریت تم سے اپنی ضروریات پوری کروانی چاہتی ہے
گرچہ تم کو اس میں ضرر ونقصان اٹھانا پڑے
ان کا مقصد صرف اتنا ہی ھوتا ہے کہ ان کا کام بن جاےٴ
چاہے تم مشکلات میں پھنس جاوٴ
 
Top