جزاک الله خیرا جناب
لیکن یہاں بھی اگر اردو میں مکمّل جواب ملتا تو بوہت ہی اچھا ہوتا
کیوں کے ہم سب سوال بھی تو اردو میں کرتے ہیں تو اسی زبان میں اگر ہمیں دلائل کے ساتھ جواب ملے تو اطمنان ہوتا ہے یا پھر ہمیں پھر سے پوچھنا پڑھتا ہے ایک یا دو بار کوئی بھی پوچھتا ہے کے اسکا کیا مطلب ہے اسکا کیا ترجمہ ہے پھر بعد میں اسکو بھی اچھا نہیں لگتا کے بار بار ترجمہ مانگے
خیر جیسے آپ مناسب اور صحیح سمجھیں
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ:
میں حافظ نوید بھائی کی بات سے مکمل اتفاق کرتا ہوں کیوں کہ یہاں سوال پوچھنے سے ہمارا مقصد اس بات کو انتہائی گہرائی سے سمجھنا ہوتا ہے جو کہ میرے خیال میں ہم جیسے کم علموں کے لئے اردو کے بغیر ممکن نہیں
کافی مرتبہ علماءاکرام مختصر اردو جواب کے بعد مکمل اور مفصل جواب کے لئے عربی کا لنک دے دیتے ہیں جو عربی نہ سمجھنے کی وجہ سے خود سائل کے لئے شافی نہیں ہوتا میرے خیال میں اس طرف علماءاکرام کی توجہ ضرور ہونی چاہئیے
کیوں کہ عربی میں فتوی ؛ فورمس؛ اور سائیٹس کی کوئی کمی نہیں ہے اسلئے یہاں اکثر عربی نہ جاننے کہ سبب سوال پوچھا جاتا ہے
{نوٹ} یہاں اردو پہ زور دینے کی وجہ بات کو آسانی سے ہر خاص و عام کہ لئے سمجھانا مقصد ہے باقی اس بات سے کوئی انکار نہیں کہ عربی پڑھنا_ سیکھنا_سمجھنا ہم سب کے لئے ضروری اور لازم ہے.
جزاک اللہ خیرا