lovelyalltime
سینئر رکن
- شمولیت
- مارچ 28، 2012
- پیغامات
- 3,735
- ری ایکشن اسکور
- 2,899
- پوائنٹ
- 436
مجھے اس کی مزید تحقیق درکار ہے کیا یہ صحیح ہے
امام ترمذی رحمہ اللہ نے ابوحنیفہ کے بارے میں نقل کیا
وَقَالَ النُّعْمَانُ أَبُو حَنِيفَةَ لاَ تُصَلَّى صَلاَةُ الاِسْتِسْقَاءِ وَلاَ آمُرُهُمْ بِتَحْوِيلِ الرِّدَاءِ وَلَكِنْ يَدْعُونَ وَيَرْجِعُونَ بِجُمْلَتِهِمْ. قَالَ أَبُو عِيسَى خَالَفَ السُّنَّةَ.[سنن الترمذي 2/ 445]۔
یعی امام ترمذی رحمہ اللہ نے کہا کہ ابوحنیفہ نے سنت کی مخالفت کی۔
انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ امام ترمذی رحمہ اللہ کے اس تبصرہ کو سنن ترمذی کے بعض نسخوں سے مٹانے کی کوشش کی جارہی ہے، اورعجیب بات یہ ہے کہ شاملہ کے رسمی نسخہ میں ترمذی کے دو نسخے ہیں ان دونوں میں سے کسی میں بھی امام ترمذی کا مذکورہ تبصرہ نہیں ہے۔
اسی طرح شاملہ میں تحفہ الاحوذی کا جو نسخہ اس سے بھی یہ عبارت غائب کردی گئی ہے۔
حالانکہ احمدشاکر رحمہ اللہ کی تحقیق والا جو نسخہ ہے اس کی مطبوعہ نسخہ میں امام ترمذی رحمہ اللہ کا مذکورہ تبصرہ موجود ہے۔
اسی طرح تحفۃ الاحوذی کا جو مطبوعہ نسخہ ہے اس میں بھی یہ عبارت موجود ہے۔
ملاحظہ ہواحمدشاکر رحمہ اللہ کی تحقیق سے سنن ترمذی کے متعلقہ صفحہ کا عکس
ثبوت
پیش کرتے ہیں:
یہاں سے ڈونلوڈ کر کے خود دیکھ لیں
سنن ترمذی شاملہ فارمیٹ میں۔
سنن ترمذی کا ایک اورنسخہ شاملہ فارمیٹ میں ۔
تحفۃ الاحوذی شاملہ فارمیٹ میں ۔