امید ہے گزشتہ عرصے میں شائع ہونیوالی کتب سے آپ آگاہ ہوں گے ۔ فی الحال نئی کتب یہ ہیں:
1۔ مقالات محدث گوندلوی رحمہ اللہ(حصہ اول) از قلم محدث العصر حافظ محمد گوندلوی رحمہ اللہ ۔
ان اجزاء میں محدث گوندلوی رحمہ اللہ کی تمام کتب ورسائل اور مضامین وفتاوی کو شائع کیا جائے گا جو تقریبا چار جلدوں میں مکمل ہوں گے ۔ سردست پہلا مجموعہ چھپا ہے جو ایک ہفتے تک مکتبات پر دستیاب ہوگا ۔ اس میں محدث گوندلوی رحمہ اللہ کے چھ رسائل شامل ہیں: ختم نبوت ، اہداء الثواب، تنقید المسائل،سنت خیر الانام در سہ وتر بیک سلام ، اسلام کی دوسری پہلی کتاب اور صلاۃ مسنونہ۔
2۔نگارشات شیخ الحدیث مولانا محمد اسماعیل رحمہ اللہ۔ (حصہ اول)
یہ اجزاء بھی حضرت سلفی رحمہ اللہ کی تمام کتب ،رسائل ،فتاوی، مضامین،مقدمات، مکاتیب وغیرہ پر مشتمل ہوں گے جو ممکن ہے پانچ اجزاء میں مکمل ہوں۔ فی الحال اس کا پہلا حصہ چھپا ہے جو ایک ہفتے تک دستیاب ہوگا ان شاء اللہ۔ اس مجموعہ میں حضرت سلفی رحمہ اللہ کے چالیس مضامین شامل ہیں جو انھوں نے تحریک اہلحدیث کے تجزیہ وتعارف اور مسلک اہلحدیث کے متعلق شکوک وشبہات کے ازالے کے تناظر میں لکھے تھے۔
3۔برھان التفاسیر از شیخ الاسلام مولانا ثناء اللہ امرتسری رحمہ اللہ ۔
اس میں ایک عیسائی پادری کے قرآن مجید پر اعتراضات کا جواب دیا گیا ہے۔ یہ کتاب ایک ماہ تک دستیاب ہو گی۔
بقیہ کتب کا ذکر جلد ہی کرنے کی کوشش کروں گا ۔
انس بھائی ! میرا نمبر یہ ہے (موبائل نمبرحذف،انتظامیہ۔برائے مہربانی ذاتی پیغام کا استعمال کیا جائے)