• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اتفاقی حادثہ

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
حادثاتی ہے، یہ سب محفلِ ہستی کا جمال
بحر وبر، ارض و سما، شمس و قمر، سارے جبال

اتفاقا ہوئے موجود، یہ ہے ان کا خیال
ایں محال است، محال است، محال است، محال

کیا یہ ممکن ہے کہ مطبع میں طباعت کے حروف
خود بخود مل کر ہی بن جائیں کتابِ معروف

عقلِ ملحد ہے یہ، تحقیق سے کیا شاد ہوئی
دین تو تھا ہی نہیں، دنیا بھی برباد ہوئی

ایک سوئی بلا موجد کے نہ ایجاد ہوئی
اتفاقا ہی یہ "دنیا" سبھی آباد ہوئی

یہ وہ انساں ہیں، جو حیوان سے بدتر نکلے
اپنی تحقیق میں کم تر سے بھی کم تر نکلے

ساری مخلوق ہے، اللہ کی خلقت کی دلیل
حسنِ ترتیب ونفاست میں نہیں کوئی مثیل

اس کے قانون کو، ہرگز نہ تلاشِ تکمیل
اسکی تخلیق سے بہتر نہ حسیں اور جمیل

"حادثہ" کوئی بھی ایسا نہ "منظم" ہوگا
کوئی قانون بھی اسطرح نہ محکم ہوگا


صلاح الدین مقبول احمد
 
Top