• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اتنی خاموشی اچھی نہیں میرے دوست

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604

اتنی خاموشی اچھی نہیں میرے دوست
السلام علیکم ورحمتہ وبرکاتہ:-
اُمید کرتا ہوں کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے اللہ تعالی سے دُعا ہے کہ وہ آپ سب کو ہمیشہ خیریت سے ہی رکھے آمین اور آپ سب کو ہربیماری سے دور کرے اور آپ کی زندگی خوشیوں کا گہوارہ بن جائے۔
ہر انسان کی اپنی اپنی نیچر ہوتی ہے ، کچھ بول کر اپنی باتوں کا اظہار کرتے ہیں اور کچھ بِن بولے ہی سامنے والے کو اپنی بات سمجھا دیتے ہیں۔ خاموشی اختیار کرنے کے لاکھوں فائدے ہیں یہ تو سب جانتے ہیں لیکن خاموش رہنا کسی کسی کے بس کی بات ہوتی ہے۔ محدث فورم پر کچھ ایسے اراکین ہیں موجود ہیں جو چپکے چپکے سے اپنے کام بخوبی انجام دیتے جا رہے ہیں اور ماشاءاللہ جب سے محدث فورم پر آئے ہیں بہترین شیئرنگ کرتے جارہے ہیں اور بہت اراکین ان کی شیئرنگ سے مُستفید ہو رہے ہیں، ویسے یہ جس طرح خاموشی سے اپنا کام کیئے جارہے ہیں بعض اراکین کو ان کے متعلق کچھ پتہ بھی نہ چلتا ہوگا، لیکن ہمارے وہ بھائی بھول گئے ہیں کہ میں نظریں ہر رُکن پر جمائے ہوئے ہوتا ہوں، ماشاءاللہ اردو مجلس پر بھی انہوں نے خاموشی سے اپنی بہترین شیئرنگ کی اور اب محدث فورم پر یہ اُسی سلسلے کو چُپکے چُپکے سے آگے بڑھاتے جارہے ہیں۔ ہم تھریڈ لگانے میں دیر تھوڑی کر دیتے ہیں مگر بھول جائیں یا دھیان نہ رکھیں ایسا کبھی نہیں ہوا کیوں بھائی صاحب صحیح کہا نا میں نے ؟
محمد نعیم یونس نام تو سُنا ہو گا آپ سب نے جس نے سُنا اُن کو چھوڑ کر باقی سب کو بتا دیتا ہوں ، محمد نعیم یونس ایک ماشاءاللہ بہترین اخلاق کے مالک ہیں ، مخلص ، اپنائیت دینے والے ، دین کے کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے اور دوسروں کی مدد کے لیے ہر وقت تیار رہنے ، محدث فورم پر سنجیدگی کے ساتھ کم کرنے والے ، نہایت کم گُو ممبر جو کہ اپنی رئیل لائف میں بہت نرم مزاج ، خوش اخلاق ، ہنسی مزاح کرنے والے ہیں۔ نعیم یونس بھائی سے ہماری چھ سے سات بار مُلاقات ہو چُکی ہے آخری مُلاقات ہماری کچھ ایسی تھی کہ میں نے اور آصف بھائی نے ان کے گھر کے باہر جا کر انہیں فون کیا کہ جناب کہاں ہیں انہوں نے کہا کہ ہم گھر ہی ہیں میں نے چلیں باہر آجائیں ہم آپ کے گھر کے باہر کھڑے ہیں یوں کہہ لیں کہ ہم نے ان کے گھر چھاپہ مارا تھا ، افسوس کھانے میں کچھ اڑا نہ سکے کیونکہ ہماری ان کے گھر انٹری رمضان کے مہینے میں ہوئی تھی اور وہ بھی افطاری سے پہلے اس لیے خاطر توازو نہ کروا سکے۔
محمد نعیم یونس بھائی نے محدث فورم پر اپنے بہترین 4000 مراسلات مکمل کر لیے ہیں جن کے لیے انہیں محدث فورم کے تمام اراکین کی جانب سے بہت بہت مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔ ان کا کام ان کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے، صحیح مسلم ، ترمذی ، اور اب ابن ماجہ کو محدث فورم پر شیئر کر رہے ہیں، اللہ تعالی انہیں اس کام کا بہترین نعم البدل عطا کرے آمین۔
اللہ تعالی سے دُعا ہے کہ وہ ہمارے بھائی کو دنیا و آخرت میں کامیاب کرے آمین اور ان کی زندگی میں آنے والی ٹیشن کو خوشی میں بدل دے آمین اور ان کی زندگی میں آنے والی ہر بیماری کو دور کر دے آمین اور آپ کی ہر جائز خواہش کو پورا کرے آمین اور آپ کو ہر طرح کے شر سے محفوظ رکھے آمین اور آپ کو جنت الفردوس میں بلند درجات سے نوازے آمین۔
محمد نعیم یونس بھائی کی کاگردگی کچھ یوں ہے:-
یوزر نیم :محمد نعیم یونس
عہدہ : سینئر رُکن
شمولیت: اپریل 27، 2013
پیغامات: 4,235
موصول شکریہ جات: 2,535
تمغے کے پوائنٹ: 433
دوست : 7
موضوعات کی تعداد : 181
 

اسحاق

مشہور رکن
شمولیت
جون 25، 2013
پیغامات
894
ری ایکشن اسکور
2,131
پوائنٹ
196
بہت مبارک ھو ، نعیم بھائی۔ اللہ سے دعا ھے کہ آپ اسی طرح اسلام کی ترویج و تبلیغ کا فریضہ سر انجام دیتے رہیں ، آمین
ساجد بھائی اطلاع کا شکریہ
 
Top