کلیم حیدر
ناظم خاص
- شمولیت
- فروری 14، 2011
- پیغامات
- 9,747
- ری ایکشن اسکور
- 26,381
- پوائنٹ
- 995
کتاب کا نام:
مصنف:
ناشر:
ٹائٹل:
تبصرہ:
اجتماعی ذکر ودعا میزان شریعت میں
مصنف:
عبد الحکیم عبد المعبود المدنی
ناشر:
رحمانی اکیڈمی، گاندھی نگر،ممبئی
ٹائٹل:
تبصرہ:
ڈؤانلوڈ لنکاسلامی شریعت کے جملہ احکام وقوانین منزل من اللہ ہیں، چاہے وحی جلی قرآن مجید میں اس کا بیان ہو یا وحی خفی حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں اس کا ذکر ہو، ہر ایک رب العالمین کی جانب سے نازل شدہ ہے۔ چنانچہ عقائد، عبادات، اخلاق ومعاملات وغیرہ سے متعلق تمام مسائل میں اسلام نے ہمیں واضح راہنمائی دی ہے۔ اور نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ میں اس کے واضح عملی نقوش موجود ہیں۔
ضرورت اس امر کی تھی کہ اس مسئلہ کی اصل حقیقت قرآن وحدیث اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی سیرت طیبہ کی روشنی میں واضح کی جائے۔ سو مصنف نے اس باب میں عالم عرب کے مشہور علماء اور مشائخ کی تحریریروں اور ان کے فتاویٰ وآراء سے استفادہ کرتے ہوئے اس کتاب کو ترتیب دیا ہے۔رب العالمین سے دعا ہے کہ وہ اس مجموعہ کو مصنف کےلیے نجات کا ذریعہ بنائے اور اس سے اہل اسلام کو نفع پہنچائے۔ آمیناس کے جملہ احکام وفرامین میں عبادات کا معاملہ بے حد اہم ہے،معمولی سی غلطی ہماری عبادات کے فاسد اور باطل ہونے کا ذریعہ بن جاتی ہے۔ اس لیے جب تک قرآن وحدیث میں اس کا ثبوت نہ ہو اور نصوصو شرعیہ سے اس کی وضاحت نہ ملتی ہو اس وقت تک وہ قابل عمل نہیں ہوسکتے۔عبادات کے جملہ مراسم میں ایک اہم ترین عبادت ذکر ودعا بھی ہے جس کے متعلق قرآن وحدیث میں تفصیلی احکامات موجو دہیں۔لیکن ذکر ودعا کے باب میں اہل تصوف اور گمراہ فرقوں اور جاہل عوام نے اتنی بدعتیں داخل کردیں کہ لوگوں نے اسے اصل دین اور صحیح عبادت تصورکرلیا۔ حتیٰ کہ اجتماعی ذکر ودعا کی محفلوں کا انعقاد کیا جانے لگا۔ جس بات کا ثبوت نہ تو قرآن وحدیث میں ملتا ہے اور نہ صحابہ کرام وتابعین عظام کی سیرت میں اس کا کوئی وجود ہے۔