اجتہاد:
تعریف: لغت میں اجتہاد مکمل کوشش اور اپنی پوری وسعت وطاقت کو کسی کام میں لگا دینے کو کہتے ہیں۔ اور یہ ان کا موں میں ہی استعمال ہوتا ہے جس میں مشقت ہو۔ جیسا کہ کہا جاسکتا ہے کہ : اس نے پہاڑ ہٹانے کےلیے اجتہاد کیا ، یہ نہیں کہا جاسکتا کہ اس نے کھجور کی گٹھلی یا لاٹھی اُٹھانے میں اجتہاد کیا۔ اور جَہد (جیم کے فتحہ کے ساتھ)کا مطلب ہے طاقت او ر مشقت اور جیم کے ضمہ کے ساتھ (جُہد) کا مطلب صرف طاقت ہے۔ اللہ سبحانہ وتعالیٰ کا یہ فرمان اسی معنوں میں ہے: ﴿ وَالَّذِينَ لا يجِدُونَ إلاَّ جُهْدَهُمْ ﴾ [التوبة:79] جو اپنی محنت مزدوری کے علاوہ اور کچھ نہیں پاتے۔
اصطلاح میں: کسی شرعی حکم پر یقینی یا ظنی فیصلہ حاصل کرنے کےلیے دلائل میں اپنی پوری وسعت اور طاقت کو کھپا دینا اجتہاد کہلاتا ہے۔
مقالہ نگار: ترجمہ کتاب تسہیل الوصول از محمد رفیق طاہر