صحیح مسلم میں کسی ایک موضوع مثلاً احکام پر کثیر احادیث جمع کرنے کے بجائے متفرق موضوعات پر احادیث کیوں جمع کی گئی ہیں؟
یہ کتاب ان کتب میں سے ہے جو جوامع کہلاتی ہیں ،ان کتب کی تالیف کا مقصد دین کے سارے ابواب اور موضوعات پر احادیث جمع کرنا ہوتا ہے۔
اور جن کتب کی آپ بات کر رہے ہیں ایسی کتب بھی علماء نے لکھی ہیں اور ان میں کسی خاص موضوع پر احادیث جمع کی ہیں جیسے مثلا: کتب احکام،کتب ترغیب وترھیب،کتب الاخلاق ،کتب الفضائل ۔۔الخ
اور کتب احکام کی مثالیں محترم شیخ اسحاق سلفی حفظہ اللہ نے دی ہیں ۔
ایک مختصر کتاب بھی ہے احکام پر ،مشہور ہے
نام:عمدۃ الاحکام مصنف:الحافظ عبدالغنی المقدسی رحمہ اللہ (وفات:600 ہجری)
اور اس پر اور بلوغ المرام پر متعدد شروح بھی موجود ہیں ۔