• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

احسن الجدال بہ جواب راہ اعتدال

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
احسن الجدال بہ جواب راہ اعتدال
مصنف
ناشر
تبصرہ
حیدر آباد شہر(انڈیا) کے مشہور دیو بندی عالم دین مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب نے ’’’راہ اعتدال‘‘کے نام سے ایک کتاب لکھی، جس میں انہوں نے چند مشہور مسائل تقلید ، اما م ابو حنیفہ کا مقام ،قراءت خلف الامام ،رفع الیدین ،آمین بالجھر ،مصافحہ کا مسنون طریقہ، عورتوں اور مردوں کی نماز میں فرق ،خواتین کا مساجد میں آنا وغیرہ جیسے موضوعات پر خامہ فرسائی فرمائی ،اور انہوں نے ان مسائل میں اپنے مذہب کے اثبات میں آیات قرآنیہ کی تحریف سے بھی گریز نہیں کیا اور اپنے موقف کی تائید میں ہر ہر قدم پر روایات ضعیفہ کاسہارا لیا اور غیر مقلدیت کوگمراہی کا دروازہ کہا جبکہ معاملہ اس کے بر عکس ہے ساری خرابیوں اورگمراہیوں کی جڑ تو تقلید ہے ۔ زیر نظر کتا ب ’’احسن الجدال بہ جواب راہ اعتدال ‘‘مولانا حافظ جلال الدین قاسمی فاضل دار العلوم دیو بند﷾ کی اہم تالیف ہے۔ جس میں انہوں نے رحمانی صاحب کی کتاب ’’ راہ اعتدال ‘‘کا تحقیقی جائزہ لیاہے اوررحمانی صاحب کی بے اعتدالیوں کا خوب محاسبہ کیا ہے۔ فاضل مصنف ایک وسیع النظر عالم دین اورکئی کتب کے مصنف ہیں ۔آپ کی کتابوں کو علمی حلقوں میں بڑی قدر کی نگاہوں سے دیکھا جاتاہے اللہ تعالی مصنف کی اس کاوش کو شرف قبولیت بخشے اور اس کتاب کومفید عوام وخواص بنائے (آمین)(م۔ا)
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
فہرست مضامین
پیش لفظ
سخنہائے گفتنی
تقلید اور ترک تقلید کے بارے میں
امام ابو حنیفہ محدثین اور سلف صالحین کی نظر میں
تراویح
اذان عثمانی
نماز میں ہاتھ کہاں باندھے جائیں؟
قرآت خلف الامام
آمین بلند آواز سے کہا جائے یا آہستہ؟
رفع یدین
کیا مردوں اور عورتوں کی نماز میں فرق ہے؟
عورتوں کے مساجد میں آنے کا مسئلہ
ایک مجلس کی تین طلاقیں
مصافحہ کا مسنون طریقہ
 

Urdu

رکن
شمولیت
مئی 14، 2011
پیغامات
199
ری ایکشن اسکور
341
پوائنٹ
76
میرا خیال ہے کہ ا س کتاب کی دوبارہ اشاعت کی جانی چاہئے۔کیونکہ انڈیا میں اسکی ہارڈکاپی کہیں دستیاب نہیں نظر آ رہی ہے۔
اللہ تعالی توفیق دے۔آمین
 
Top