• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

احمد رضا کے ترجمہ کے علاوہ کسی کا بھی ترجمہ پڑهو گے تو گمراہ ہو جائیں گے !

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
اشرف علی تھانوی صاحب ایک شخص کے لئے قرآن کا ترجمہ دیکھنا کیوں حرام قرار دیتے ہیں؟

تحصیل کنڈہ میں ایک تحصیلدارصاحب میرے دوست تھے ۔انہوں نے مجھ کو بلایا تھا ۔وہاں ایک اہلمد ملےبوڑھے اور بہت نیک قرآن کی تلاوت کے پابند تہجد کے پابند، مترجم قرآن شریف لائےاور یہ آیت نکالی ۔

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَقُولُوا رَاعِنَا وَقُولُوا انْظُرْنَا وَاسْمَعُوا ۗ وَلِلْكَافِرِينَ عَذَابٌ أَلِيمٌ (2:104)
اے اہل ایمان! (گفتگو کے وقت پیغمبرِ خدا سے) راعنا نہ کہا کرو۔ انظرنا کہا کرو۔ اور خوب سن رکھو، اور کافروں کے لیے دکھ دینے والا عذاب ہے۔

اور کہنے لگے کیا تلاوت میں لفظ؛ راعنا؛چھوڑاجائے۔کیونکہ قرآن شریف میں اس سےمنع فرما یا ہے کہ نہ کہو۔؛راعنا ؛
میں نےکہا۔
اسی واقعہ کو دیکھ کر فتوی دیتا ہوں کہ تم کو ترجمہ دیکھنا حرام ہے۔

ملفوظا ت حکیم الامت
واللہ اعلم
 
Last edited:

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,417
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
عربی کا اتنا مشکل ہونے ، اور ایک ایک لفظ کے کئی کئی معنی ہونے سے ترجمہ کرنا کتنا مشکل کا م ہے، یہ بتلانے کے بعد احمد رضا خان صاحب کے ترجمہ کے علاوہ باقی تمام کے تراجم کو گمراہی کا منبع قرار کون دے رہا ہے،
ایک جاہل مطلق ! اس جاہل سے کوئی پوچھے کہ آپ احمد رضا خان کی اردو کتابیں نہیں سمجھ سکتے، آپ نے احمد رضا خان کی کتابیں صرف تبرک کے طور پر رکھیں ہوئی ہیں، آپ نے یہ فیصلہ کیسے صادر کردیا؟
ویسے اس جاہل آدمی کو کوئی احمد رضا خان صاحب کے والد نقی علی خان صاحب کا سورۃ الفتح کی دوسری آیت کا ترجمہ دکھلائے!!
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
اصل میں جب ہم اِن لوگوں کی طرف سے پیش کردہ من مانی مفہوم و تحریف پر مبنی تراجم و تفاسیر کو رد کرتے ہیں اور فہم سلف صالحین کو ترجیح دیتے ہیں، تب ان کے پاس اپنے موقف کو درست ثابت کرنے کے لئے کچھ نہیں بچتا۔

اسی لئے یہ نیا فلسفہ گھڑنا کہ احمد رضا بریلوی کے ترجمے کے علاوہ دوسرا کوئی ترجمہ دیکھنا یا پڑھنا گمراہی ہے، مجھے اسی طرف اشارہ لگتا ہے کہ نہ کوئی صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا لیا گیا فہم پڑھے نہ سمجھے، اور احمد رضا بریلوی کے ترجمے پر ہی اکتفاء کرے اور ہمارا ذہنی غلام بن کر رہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم

اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کو ہدایت عطا فرمائے آمین
 
Top