عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,573
- ری ایکشن اسکور
- 9,998
- پوائنٹ
- 667
نام کتاب
احکام العیدین
نام مصنف
ابی بکر جعفر بن محمد بن الحسن الفریابی
تبصرہ
عید الفطر کا بنیادی مقصد اور فلسفہ رمضان المبارک میں اللہ رب العزت کے خصوصی احسانات ،انعامات اور نوازشات، کا شکر ادا کرنا اور دربار الٰہی میں بصد عجز و انکسار اپنی کم ہستی ، کم مائیگی اور کوتاہ عملی کا اعتراف کر کے اس ذات عظیم و برتر سے معافی اور عفو و درگزر کی دہا و التجاء کرنا ہے۔ اور عید الاضحیٰ امام الموحدین، جد الانبیاء سیدنا ابراہیم کی قربانی ، ایثار، اخلاص اور وفا کی یاد تازہ کر کے سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے جانور ذبح کر کے اللہ ارحم الراحمین کی بارگاہ سے بے پناہ اجر و ثواب اور نیکیاں حاصل کرنے کا دن ہے ۔ کتب ِاحادیث و فقہ میں کتاب الاضاحی کے نام سے ائمہ محدثین فقہاء نے باقاعدہ ابواب بندی قائم کی ہے ۔ اور کئی اہل علم نے قربانی کے احکام و مسائل اور فضائل کے سلسلے میں کتابیں تالیف کی ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’احکام العیدین‘‘امام ابی بکر جعفر بن محمد فریابی رحمہ اللہ کی تصنیف ہے ۔ انہوں نے اس کتاب میں عیدین سے متعلق گیارہ مسائل بیان کیے ہیں ۔ محترم سجاد الرحمن ابراہیم صاحب نے اسے اردو قالب میں ڈھالا ہے اور الطاف الرحمٰن جوہر صاحب (استاذ الحدیث جامعہ امام بخاری ،ملتان ) نے اس پر تحقیق و تخریج اور فوائد تحریر کرنے کا کام کیا ہے۔(م۔ا)