اخلاص انبیاء کی صفت ہے :
اللہ مالک الملک کا فرمان سید نا موسی علیہ السلام کے بارے میں
{ اور کتاب میں موسیٰ کا ذکر کر، یقینا وہ خالص کیا ہوا تھا اور ایسا رسول جو نبی تھا۔(51)}
اللہ عزوجل نے سیدنا ابراھیم ،سید نا اسحاق اور سید نا یعقوب علیہم السلام کا وصف اور اُن کی خوبی بیان کی
{ اور ہمارے بندوں ابراہیم اور اسحاق اور یعقوب کو یاد کر، جو ہاتھوں والے اور آنکھوں والے تھے ۔بے شک ہم نے انھیں ایک خاص صفت کے ساتھ چن لیا، جو اصل گھر کی یاد ہے ۔اور بلاشبہ وہ ہمارے نزدیک یقینا چنے ہو ئے بہترین لوگوں سے تھے۔}[ص: 45-47].
اور شیطان کا وار بھی اللہ کے مخلص بندوں پر کام نہیں کرتا
شیطان نے کہا
{قَالَ فَبِعِزَّتِكَ لَاُغْوِيَنَّهُمْ اَجْمَعِيْنَ 82ۙاِلَّا عِبَادَكَ مِنْهُمُ الْمُخْلَصِيْنَ 83}
{کہنے لگا پھر تو تیری عزت کی قسم! میں ان سب کو یقیناً بہکا دونگا۔
سوا ان کے جو تیرے خالص بندے ہیں}[ص: 82-83]
اس لیے بھائیو
پیشانیاں جھکیں تو ایک اللہ کے لیے
دل دھڑکیں تو ایک اللہ کے لیے
جانور تڑپیں تو ایک اللہ کے لیے
ہر کام اور عبادت کرتے ہوئے مطمع نظر لوگوں سے تعریف کروانا نہیں بلکہ
رب العالمین کی رضا مقصود ہونی چاہیے
اللہ عمل کی توفیق عطا فرمائے
آمین
طالب دعا و اصلاح ابو عکاشہ