• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اخوانیت و تحریکیت

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
جس طرح ہمارے ہاں کہا جاتاہے، کہ فلاں جماعت اسلامی کا بندہ ہے، فلاں ’ تحریکی‘ ہے، اسی طرح اہل عرب کے ہاں بعض لوگوں کو ’ اخوانی‘ کہا جاتاہے۔
اخوانی ، مشہور اسلامی تحریک الاخوان المسلمون کی طرف نسبت کرتے ہوئے کہا جاتاہے۔ جماعت اسلامی اسی الاخوان المسلمون کا اردو ایڈیشن ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ ایک عرصے تک میں شش و پنج میں ہی مبتلا رہا ہوں کہ یہ ’ اخوانی‘کیا بلا ہے؟ یہ خوبی ہے کہ خامی ؟ جب کسی کو اخوانی کہا جاتاہے، تواس سے مراد کیاہے؟
میری اس الجھن میں اس لیے بھی اضافہ ہوا کہ اخوانیت اور تحریکیت کے متعلق عموما یہ کہا جاتا ہے کہ ان میں شدت اور انتہا پسندی ہے، اور یہ لوگ باغیانہ سوچ رکھنے والے ہیں، لیکن کئی دفعہ ایسے بھی ہوا کہ کسی شخص نے ڈھیلی ڈھالی باتیں کیں، اتباع سنت کا جذبہ اس میں کمزور نظر آیا، اہل بدعت کے لیے نرمی کا اظہار کیا، لوگوں نے کہا اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ اخوانی ہے۔
گویا لفظ ’اخوانی‘ بیک وقت ’ شدت پسندی‘ اور ’ تساہل و مداہنت‘ دونوں رویوں کا مجموعہ بن گیا۔
وجہ اس کی یہ سمجھ آتی ہے، کہ تحریک الاخوان المسلمون کا اصل ہدف قیام خلافت تھا، اس لیے وہ تمام لوگ جو اس نعرے میں ان کے ساتھ متفق تھے، وہ اس تحریک کا حصہ بنتے گئے، وہ چاہے سلفی تھے یا خلفی ، سنی تھے یا بدعتی۔ گویا ہر وہ شخص اخوانی کہلایا جو قیام خلافت کا مدعی تھا، عقیدے یا فقہی مسائل میں اس کی جو بھی رائے تھی، تحریک کو اس سے کوئی غرض نہ تھی۔
یوں کہ لیں اقامت دین اور قیام خلافت کا نعرہ اس تحریک کا خود اپنا ماٹو تھا، جبکہ دیگر مسائل میں ’ اپنی أپںی مرضی‘ اور ’ سب ہی ٹھیک ہیں‘ اور ’ بین المسالک ہم آہنگی‘ والے رویے کی وجہ سے توحید و سنت کے مسائل میں مداہنت اور تساہل کو مخالفین نے نوٹ کرلیا۔
اور آہستہ آہستہ لفظ ’اخوانی، ’تحریکی‘ اور ’ وہ جماعتی اسلامی کا بندہ ہے‘ جیسے کلمات و جملے ایسے لوگوں کا لقب بن گیا جو موجودہ نظاموں کو چیلنج کرنے والے اور دیگر مسائل میں مفاہمت کا رستہ یا مداہنت کا طریق اختیار کرنے والے ہوتے تھے۔
تھوڑی سی مزید ترقی ہوئی، تو ہر وہ بندہ جو جابر وقت کے خلاف بغاوت کرتا ہو، جہادی جراثیم اس میں موجود ہوں چاہے اس کا تعلق الاخوان المسلمون سے نہ بھی ہو، اسے اخوانی کہا گیا۔
اور اسی طرح ہر وہ بندہ جو اختلافی مسائل میں تساہل اور ( بجا یا بے جا) اعتدال کا شکار ہوا، اسے بھی مخالفین نے اخوانی ہی کہا۔
اخوانیت اور تحریکیت کے مد مقابل ایک اور اصطلاح منظر عام پر آئی، چنانچہ مدخلی وغیرہ کہلائے جانے والے لوگوں میں بھی آپ یہی تفریق کرلیں گے، تو کافی سکون میں رہیں گے۔
اب کوئی بندہ کسی کو اخوانی یا مدخلی کہے تو میں دیکھتاہوں کہ اس کو کس بنا پر یہ کہا گیاہے؟
کیونکہ ایک طرف ’ اخوانیت‘ بہتر ہے ، دوسری طرف ’مدخلیت‘۔
برصغیر اور بالخصوص پاکستان میں بھی اس وقت اہل حدیث کی مجموعی فکر میں ایک طرف سے اخوانیت اور دوسری طرف سے مدخلیت موجود ہے۔
لہذا ہم اہل حدیث حضرات کو ان دونوں میں سے کسی ایک کی تائید یا مذمت کرتے ہوئے تھوڑا غور کرنے کی ضرورت ہے۔
 
شمولیت
مئی 20، 2017
پیغامات
269
ری ایکشن اسکور
40
پوائنٹ
66
مدخلیت کیا ہے؟ کیونکہ عرب کی کچھ عوام کھلم کھلا اپنی حکومت یا علماء کو مدخلی کہتے ہیں.
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
مدخلیت کیا ہے؟ کیونکہ عرب کی کچھ عوام کھلم کھلا اپنی حکومت یا علماء کو مدخلی کہتے ہیں.
سعودی عرب کے ایک بہت بڑے عالم دین ہیں، شیخ ربیع بن ہادی المدخلی، ان کی طرف نسبت کرکے’ مدخلیت‘ کہا جاتا ہے، اور ان کے چاہنے والے ’مدخلی‘ یا ’مداخلہ‘ کے طور پر مشہور ہیں۔
یہ لوگ اتباع سنت اور اجتناب بدعت کے امتیاز سے معروف ہیں، البتہ مخالفین کی تبدیع و تفسیق بھی ان کی شہرت ہے، حکمران طبقہ سے یہ بہت مخلص، اور جماعتوں اور تنظیموں سے الرجک ہیں۔
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
''مدخلیت'' اسی طرح ہے جیسے ''وھابیت'' کہ غیر اسے مشہور ومعروف کرتے ہیں!
 
Last edited:
شمولیت
مئی 20، 2017
پیغامات
269
ری ایکشن اسکور
40
پوائنٹ
66
سعودی عرب کے ایک بہت بڑے عالم دین ہیں، شیخ ربیع بن ہادی المدخلی، ان کی طرف نسبت کرکے’ مدخلیت‘ کہا جاتا ہے، اور ان کے چاہنے والے ’مدخلی‘ یا ’مداخلہ‘ کے طور پر مشہور ہیں۔
یہ لوگ اتباع سنت اور اجتناب بدعت کے امتیاز سے معروف ہیں، البتہ مخالفین کی تبدیع و تفسیق بھی ان کی شہرت ہے، حکمران طبقہ سے یہ بہت مخلص، اور جماعتوں اور تنظیموں سے الرجک ہیں۔
تبدیع و تفسیق کا کیا مطلب ہے؟
 
شمولیت
مئی 20، 2017
پیغامات
269
ری ایکشن اسکور
40
پوائنٹ
66
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
''مدخلیت'' اسی طرح ہے جیسے ''وھابیت'' کہ غیر اسے مشہور ومعروف کرتے ہیں!
وعليكم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ،
تھوڑی وضاحت سے بتائیے.

وھابیت کی رٹ تو جاہل مشرک بریلوی لگاتے ہیں. کچھ بریلوی تو اہل الحدیث کو کافر کہنے سے بھی نہیں رکتے.
گدھے کہیں کے!
 
Top