• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ادبی ڈکیتی!!!!

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
ادبی ڈکیتی

تین شاعر کہیں پہ تھے یک جا
تذکرہ شعر و شاعری کا تھا

پہلا شاعر اکڑ کے یوں بولا
میں فنِ شاعری میں ہوں یکتا

مجھ کو گر جب بھی شعر کہنا ہو
اور فورا کہیں پہ پڑھنا ہو

کسی استاد کا خیال لیا
اور فورا ہی شعر ڈھال دیا

دوسرا بولا اس میں زحمت ہے
شعر کو ڈھالنے میں محنت ہے

چوری اور بس خیال کی چوری
کرو میری طرح بڑی چوری

اور میں تو مصرعے ہی مار لیتا ہوں
کبھی اشعار جھاڑ دیتا ہوں

انہی شعروں کو پڑھ کر محفل میں
خوب محظوظ ہوتا ہوں دل میں

اب تو ان تیسرے کی باری تھی
اور خاموشی ان پہ طاری تھی

لاکھ پوچھا تو بس وہ یہ بولے
آپ میں کوئی کیا زبان کھولے

میں لُٹا ہوں ہر ایک زمانے میں
قلب پھٹتا ہے ، یہ بتانے میں

اک “مسدس“ جو میں نے لکھا تھا ،
اس کو“ حالی “نے آ کے مانگ لیا

لکھی“ بانگِ درا “ بحسنِ کمال
اس کو بھی مار لے گئے “اقبال"۔۔

بعد میں کچھ رباعیاں لکھیں
وہ بھی سب “جوش “نے رقم کر لیں

میری نظمیں “مجاز“ نے لے لیں
ساری غزلیں “فراق“ کو دے دیں

گیت “بیکل “ نے سارے مار لیے
شعر“ ساغر“ پہ ہم نے وار دیئے

سب نے یوں شعر میرے بانٹ لئے
جیسے بازو ہی میرے کاٹ لیئے

جو بھی شاعر ہے ، ہے اسے دہشت
ہے مقولہ یہ سچ میاں وحشت

جس کی لاٹھی ہے بھینس اس کی ہے
گر نہ لاٹھی ہو ، بھینس سب کی ہے

کلام:وحشت کلکتوی
پڑھ کر مجھے اپنا اکلوتاشعری سرقہ یاد آگیا):
آہ ہ ہ ہ۔ وہ بھی کیا دن تھے!!!!
دادی اماں نے تعریفوں کے ہار وارے تھے اور خوشی خوشی اندرون بیرون ملک سب کو لکھ بھیجا اور پھر عید کے قرب قریب میری عزت افزائی ہو گئی:)۔ ۔ لیکن حقیقت کسی کو پتہ نہیں چلی کہ شعر معر سرقہ شدہ ہے۔ ۔۔ یہ تو ہم نے کافی عرصے بعد نو دس سال کی عمر میں بہن بھائیوں کو بتایا تو خوب شامت آئی۔ ۔ ۔ اس کے بعد سے بس ہماری حالت شاعر عظیم۔ ۔ نمبر تین کی سی ہو گئی!!!
ہم بھی بہت بڑے شاعر ہوتے بس وہ میرتقی میر صاحب پر بہت ترس آ گیا تھا۔ ۔ بچارے خود بھی چل کر نہیں آ سکتے تھے۔ ۔ مجھے اتنی رحم دلی نہیں کرنی چاہیے تھی):
 
خنساء

رکن
شمولیت
مارچ 14، 2014
پیغامات
194
ری ایکشن اسکور
96
پوائنٹ
45
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبر کاتہ سسٹر ایسی باتیں مین پر نہیں لکھتے۔۔۔۔۔:(

اتنی مشکل سے شعر بنایا جب امی جی کو سنایا تو یہ کہا گیا "کہیں سے پڑھ کر اپنا شعر بنا لیا ہے "
 
فلک شیر

رکن
شمولیت
ستمبر 24، 2013
پیغامات
186
ری ایکشن اسکور
100
پوائنٹ
81
یہاں لوگوں نے پوری پوری تھیوری چرا کر اپنے نام سے پیش کی ہے پاک و ہند میں۔ چوری پکڑی گئی، کتابیں لکھی گئیں، مگر "صاحبان تحقیق"کی ثقاہت پہ کچھ فرق نہیں پڑا۔
 
makki pakistani

سینئر رکن
شمولیت
مئی 25، 2011
پیغامات
1,323
ری ایکشن اسکور
3,040
پوائنٹ
282
جھوٹ بولا ھے تو اس پر قائم بھی رھو ظفر

آدمی کو صاحب کردار ھونا چاہیئے
 
عبدالقیوم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 25، 2013
پیغامات
825
ری ایکشن اسکور
433
پوائنٹ
142
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبر کاتہ سسٹر ایسی باتیں مین پر نہیں لکھتے۔۔۔۔۔:(
اتنی مشکل سے شعر بنایا جب امی جی کو سنایا تو یہ کہا گیا "کہیں سے پڑھ کر اپنا شعر بنا لیا ہے "
ایسا ہی ہوتا ہے
 
Top