- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,582
- ری ایکشن اسکور
- 6,751
- پوائنٹ
- 1,207
اذن کونی و قدری و اذن دینی و شرعی
اذنِ کونی کے متعلق فرمایا:
وَمَا ھُمْ بِضَاۗرِّيْنَ بِہٖ مِنْ اَحَدٍ اِلَّا بِـاِذْنِ اللہِ (البقرہ: ۲؍۱۰۲)
''اور وہ کسی کو اللہ تعالیٰ کے اذن کے سوا نقصان نہیں پہنچا سکتے۔''
یہاں اذن سے مراد اللہ تعالیٰ کی مشیئت و قدرت ہے۔ ورنہ سحر کو اللہ تعالیٰ نے ہرگز مباح نہیں کیا۔
اذنِ دینی کے متعلق فرمایا:
اَمْ لَہُمْ شُرَكٰۗؤُا شَرَعُوْا لَہُمْ مِّنَ الدِّيْنِ مَا لَمْ يَاْذَنْۢ بِہِ اللہُ۰ۭ
(الشوریٰ: ۴۲؍۲۱)
''کیا ان لوگوں نے اللہ کے شریک بنا رکھے ہیں، جنہوں نے ان کے لیے دین کا ایک رستہ تیار کیا ہے، جس کا اللہ نے اذن نہیں دیا۔''
اور فرمایا:
اِنَّآ اَرْسَلْنٰكَ شَاہِدًا وَّمُبَشِّرًا وَّنَذِيْرًا۴۵ۙ وَّدَاعِيًا اِلَى اللہِ بِـاِذْنِہٖ
(الاحزاب: ۳۳؍۴۵،۴۶)
''ہم نے تجھے گواہی دینے والا، بشارت دینے والا، عذابِ الٰہی سے ڈرانے والا، اللہ تعالیٰ کی طرف اس کے اذن سے بلانے والا بنا کر بھیجا ہے۔''
اور فرمایا:
وَمَآ اَرْسَلْنَا مِنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا لِيُطَاعَ بِـاِذْنِ اللہِ۰ۭ (النساء: ۴؍۶۴)
''ہم نے جو بھی رسول بھیجا ہے، وہ محض اس لیے بھیجا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے اذن کے ساتھ اس کی اطاعت کی جائے۔''
اور فرمایا:
مَا قَطَعْتُمْ مِّنْ لِّيْنَۃٍ اَوْ تَرَكْتُمُوْہَا قَاۗىِٕمَۃً عَلٰٓي اُصُوْلِہَا فَبِـاِذْنِ اللہِ
(الحشر: ۵۹؍۵)
''اے مسلمانو! کھجوروں کے جو درخت تم نے کاٹ ڈالے ہیں یا ان کی جڑوں پر قائم چھوڑ دئیے ہیں، وہ سب اللہ تعالیٰ کے اذن کے ساتھ ہوا۔''
الفرقان بین اولیاء الرحمان و اولیاء الشیطان- امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ