• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اردو اسلامک ویب سائٹس (پارٹ 1)

شمولیت
جنوری 16، 2012
پیغامات
60
ری ایکشن اسکور
163
پوائنٹ
49
اسلام علیکم ورحمتہ اللہ
جہاں انٹرنیٹ ہر شعبے میں بے انتہا ترقی کرچکا ہے وہاں یہ اپنے ساتھ دونوں پہلو بھی لے کے آیا ہے.اچھے بھی اور برے بھی.جہاں تک برے کی بات ہے تو اس میں کام کرنے والوں کا شمار نہیں تو دوسری طرف اچھے کام کرنے والوں کی کمی نہیں ہے.اب یہ بندے کے اوپر ہے کہ وہ اسے اچھا استعمال کرے گا کہ برا.اچھے استعمال کی بات کریں تو اس میں بھی کمی نہیں . میں انشاء اللہ آج آپ کے سامنے اسلامی ویب سائٹس بیان کرونگا.جتنی میرے علم میں ہیں.اور جو کہ صرف اردو زبان میں ہیں.میں نے ان پر کافی ریسرچ کی اور کافی چانٹ و تحقیق کے بعد میں نے ان کو خالص اسلاممی اور سلف صالحین کے منہج پر پایا ۔میری یہ چھوٹی سی محنت آپ کے سامنے حاضر ہے۔آپ سے گزارش ہے کہ کوئی کمی رہ گئی ہے یا کوئی ایسی سائٹ جو میرے علم میں نہیں ہے میں نے یہاں بیان نہیں کیا تو براہ مہربانی مجھے لازمی بتائیں تاکہ میں بھی اس سے مستفید ہو سکوں اور اپنی لسٹ میں بھی شامل کر سکوں۔لیکن یہ یاد رہے کہ ویب سائٹ سلف صالحین کے منہج کے علاوہ صرف اردو زبان میں ہونی چاہیے۔
1.محدث لائبریری [Mohaddis Library]
یہ ایک بہت بڑی اسلامی ویب سائٹ ہے جس پر آپکو خالص اسلامی کتابوں کی بہت بڑی لائبریری ملے گی.اسکے علاوہ آپ کو اس پر رسائل وجرائد آرٹیکلز اور بھائیوں سے مجلس کے لیے فارم بھی ملے گا .لیکن جو مقام اس ویب سائٹ کو اپنی لا تعداد کتب کی وجہ سے لائبریری کی ویب سائٹس میں حاصل ہے وہ شاید کسی ویب سائٹ کو نہیں ہے.اور اس ویب سائٹ پر کتابوں کو بڑی مہارت کے ساتھ مختلف موضوعات میں رکھ کے سیٹ کیا گیا ہے.جو کہ بہت کم ویب سائٹوں پر دیکھنے کو ملتا ہے.اس کے علاوہ کتابوں کو انکے کَوروں کے ساتھ لگایا گیا ہے جو کہ اس کی خوبصورتی کو چار چاند لگاتا ہے۔
2.Islam in world's languages: Holy Quran, Books, Audio, Articles, Fatawa, Video
یہ ویب سائٹ کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔شاید یہ دنیا اسلام کی سب سے بڑی ویب سائٹ ہے .واللہ اعلم.
یہ تقریباً بہتر زبانوں میں کام کررہی ہے.اردو میں بھی اسکا دائرہ کار بہت وسیع ہے.اس ویب سائٹ پر آپ کو آڈیو اور ویڈیو دونوں قسم کے لیکچرز مختلف علمائے کرام کی آواز میں ملیں گے۔اسکے علاوہ آپ کو بہت بڑی تعداد میں اردو کتابیں بھی اس ویب سائٹ پر ملیں گی.
3.True Manhaj
یہ بڑی پیاری ویب سائٹ ہے خصوصاً حالاتِ حاضرہ کے فتنوں کی سرکوبی کے لیے تو بہت ہی بہتریں ویب سائٹ ہے.اس ویب سائٹ پر آپ کولائبریری سیکشن میں لاتعدار کتابیں ملیں گی.
اس ویب سائٹ کا ایک فارم بھی ہے.صادقین فارم. http://www.sadiqeen.com
4.صفحۂ اول - اصلی اہل سنت
اس ویب سائٹ پر آپ کو فتاوئے رسائل اور بہت سے آڈیو لیکچرز سننے کو ملیں گے .اس کے علاوہ اس ویب سائٹ پر آپکو بہت بڑی تعداد میں کتابیں ملیں گی اور خاص بات یہ ہے کہ اس ویب سائٹ پر بھی کتابوں کو مختلف موضوعات میں رکھ کے سیٹ کیا گیا ہے۔
5.Islamic Research Centre Rawalpindi Pakistan |ہوم | قرآن | کتب | مجلات | آڈیو | ویڈیو | بچوں کےلیئے | فتاویٰ | متفرق | ہمارے بارے میں | رابطہ کریں|
یہ بہت بڑی ویب سائٹ ہے جس پر آپ کو مجلات آڈیو ویڈیو لیکچرز اور بہت سی متفرق چیزیں ملیں گی.اس ویب سائٹ پر بہت بڑی کتابوں کی لائبریری ہے.سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس ویب سائٹ پر کتابوں کو انکے بُک ٹائٹل کے ساتھ رکھا گیا ہے جس سے پڑھنے والے کو کتاب کا خوبصورت کوَر نظر آجاتا اوروہ با آسانی کتاب کا نام پڑھ لیتا ہے.اور کتابیں بہت دلکش لگتی ہیں.
6.Kalamullah.Com | In The Shade of The Qur'an
اس ویب سائٹ پر booksکے لنک پر جائیں اور پھر تھوڑا نیچے بائیں سائیڈ پر اُردو پر کلک کریں .اُردو کھولنے کے بعد آپ کو اردو کتابوں کی فہرست انکے کَور کے ساتھ خوبصورت اَنداز میں نظر آئے گی.اسکے علاوہ آڈیو کتابیں بھی موجو د ہیں.فی الحال اس پر بہت زیادہ کتابیں نہیں ہیں.
7.http://www.ahlulhadeeth.net
اس ویب سائٹ پر downloadsکے لنک پر کلک کریں آپ کو بہت بڑی تعداد میں آڈیو ویڈیو لیکچرز ملیں گے.اس ویب سائٹ پر آپ کو لاتعداد کتابیں ملیں گی .کتابوں کے حوالے سے یہ کتابوں کی بہت بڑی لائبریری ہے.
8.AlToheed-Islamic Books
اس ویب سائٹ پر آپ کو آ ڈیو ویڈیولیکچرز ملیں گے.اس کے علاوہ بہت ساری کتابیں خوبصورت انداز میں سیٹ ہیں.
9.Ahlehadith
اس ویب سائٹ پر book downloadsلنک پر urdu booksپر جائیں یہاں پر آپ کو چند کتابیں ملیں گی.
10.www.Albisharah.com - www.Albisharah.com
اس ویب سائٹ پر آپ کو کافی کچھ ملے گا .خاص طور پر کتابوں میں آپ کو مختلف قسم کی کتابیں ملیں گی کچھ ان پیج میں تو کچھ یونیکوڈ کچھ پی ڈی ایف میں.
 
Top