- شمولیت
- اکتوبر 30، 2011
- پیغامات
- 2
- ری ایکشن اسکور
- 6
- پوائنٹ
- 42
ہندوستان میں اردو مترجمینِ قرآن کی ایک کہکشاں ہے _ ان میں خاصی تعداد میں دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کے فارغین بھی ہیں، اگرچہ ان کی خدمات زیادہ نمایاں نہیں ہیں ـ مکمل قرآن کا ترجمہ کرنے والوں میں مولانا محمد حنیف ندوی ، پروفیسر سید احتشام احمد ندوی ، مولانا حسّان نعمانی ندوی ، مولانا سلمان حسینی ندوی ، مولانا بلال حسنی ندوی اور مولانا سرور فاروقی ندوی (ہندی مترجم قرآن) قابل ذکر ہیں۔ اس فہرست میں اب ڈاکٹر صدر الحسن ندوی کا اضافہ ہوگیا ہےـ
ڈاکٹر صدر الحسن ندوی نے انوار القرآن میں قرآن کریم کا معاصر اردو زبان میں آسان ترجمہ کرنے کی کوشش کی ہے۔
اس ترجمہ پر مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی ، مولانا سعید الرحمٰن اعظمی ندوی ، مولانا خالد سیف اللہ رحمانی ، مولانا غلام محمد وستانوی ، مولانا عبد الأحد ازہری اور مولانا عبد القدیر قاسمی مدنی کے کلماتِ تبریک و تقریظ کے علاوہ عرضِ مترجم بھی ہے ، لیکن قرآن کے احترام میں انہیں آخر میں رکھا گیا ہےـ مترجم کے بہ قول ” آسان و عام فہم الفاظ میں ، زبان اور اس کے بیانی و جمالیاتی اسلوب کے خاص لحاظ کے ساتھ رواں اور مربوط اردو ترجمہ کی کوشش کی گئی ہےـ اسی طرح بعض ترجمہ و مفہوم کی بین القوسین (اگر وضاحت ضروری سمجھی گئی تو) وضاحت کردی گئی ہےـ اسی طرح ایک سے زائد مفہوم پر مشتمل آیتوں میں جمہور علمائے سلف اور جمہور علمائے ہند کے ترجمہ کی متابعت کی گئی ہےـ شاذ ترجمہ و مفہوم سے مکمل اجتناب کیا گیا ہے اور عوام کی ذہنی و فکری سطح کے مطابق قرآن پاک کے لفظی ترجمہ کی رعایت کے ساتھ اس کے مفہوم کی رعایت کا بھی اہتمام کیا گیا ہےـ ترجمہ میں متروک و غیر مانوس اور غیر مستعمل الفاظ و اسلوب سے پہلو تہی کی گئی ہےـ اسی طرح سیاق و سباق کے لحاظ سے ضمائر کے وضاحتی ترجمے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے ، تاکہ قارئین کو سمجھنے میں آسانی ہو ، کیوں کہ قرآن پاک میں ضمائر ( واحد ، تثنیہ ، جمع) کا کثرت سے استعمال ہوا ہےـ (ص 938)
ڈاکٹر صدر الحسن ندوی کا یہ ترجمہ ترجمۂ قرآن کے میدان میں ایک اضافہ ہےـ امید ہے ، دینی حلقوں میں اس کی پذیرائی ہوگی ـ اللہ تعالیٰ اس خدمت کو قبول فرمائے اور اس کے اجر سے نوازے ، آمین ، یا رب العالمین!
اس ترجمے کا آن لائن مطالعے یا ڈاون لوڈ کرنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں ۔
انورالقرآن

انوار القرآن
اس ترجمہ قرآن کو میرے مخلص ساتھی مولانا ( ڈاکٹر ) محمد صدر الحسن ندوی مدنی صاحب نے انوار القرآن کے نام سے ترتیب دیا ہے اور الحمد للہ رب ا...
books-sadrulhasanndvi.blogspot.com
1 2 3 4 5 Merged : مبصرالرحمن قاسمی : Free Download, Borrow, and Streaming : Internet Archive
انوار القرآن ترجمہ قرآن کریممترجم ڈاکٹر مولانا صدر الحسن ندوی مدنیبا اہتمام...
archive.org