کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
اسامہ کی موت گردے فیل ہونے سے 2001ء میں ہوئی: سابق امریکی عہدیدار
09 نومبر 2014 (17:23)
اسلام آباد (ویب ڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے امریکی محکمہ خزانہ کے سابق عہدیدار پال کریگ رابرٹس نے دعویٰ کیا ہے کہ اسامہ بن لادن کی موت دسمبر 2001ء میں گردے فیل ہونے سے ہوئی۔
امریکی محکمہ خزانہ کے سابق اسسٹنٹ سیکرٹری پال رابرٹس ، جو ریٹائرمنٹ کے بعد امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کے ایڈیٹر بھی رہے ہیں، نے اپنی ویب سائٹ پر جاری کردہ ایک آرٹیکل میں امریکی نیوی سیلز ٹیم کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اسامہ کی مبینہ طور پر نیوی سیلز کی ٹیم کے ہاتھوں ہلاکت ایک جھوٹا پراپیگنڈا تھا جسکا مقصد اس فتح کے سہارے اوباما کو ہیرو بنانا اور دوسری مدت صدارت کیلئے ڈیمو کریٹ پارٹی کے امیدوار کے طور پر برقرار رہنا تھا۔
’اسامہ کے بارے میں ایک اور جھوٹی کہانی‘ کے عنوان سے لکھے گئے آرٹیکل میں رابرٹس کا مزید کہنا تھا کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بارے میں نیوی سیلز ٹیم کے ایک مبینہ اہلکار کی جانب سے اس جھوٹی کہانی، جھوٹی فلم اور جھوٹی کتاب کا مقصد القاعدہ کے سابق سربراہ کی موت کی جھوٹی کہانی گھڑنا تھا،
اسامہ بن لادن کی موت دسمبر 2001ء میں گردے فیل ہونے اور صحت کے دیگر مسائل کے باعث ہو گئی تھی۔
ح