• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

استاد محترم فضیلۃ الشیخ عبدالوہاب حجازی حفظہ اللہ ورعاہ کا ایک مختصر تعارف

afrozgulri

مبتدی
شمولیت
جون 23، 2019
پیغامات
32
ری ایکشن اسکور
6
پوائنٹ
17
افروز عالم ذکر اللہ سلفی،گلری،ممبرا ،ممبئی

ابناء جامعہ سلفیہ بنارس 28/نومبر 2018ء/ کے پروگرام میں استاد محترم فضیلۃ الشیخ عبدالوہاب حجازی حفظہ اللہ کے ساتھ کچھ قیمتی وقت گزارنے کا موقع ملا استاد محترم حفظہ اللہ علمی دنیا میں تعارف کے محتاج نہیں پھر بھی میں آپ کا مختصر تعارف ذکر کردینا مناسب سمجھتا ہوں۔

ولادت :

آپ کی پیدائش 8/جون 1946ء کو موضع کسمہی ،سدھارتھ نگر یوپی میں ہوئی ۔

تحصیل علم :

آپ نے ابتدائی تعلیم مظہر العلوم اوسان کوئیاں اور مفتاح العلوم ٹکریا میں حاصل کی ۔
آپ نے عالمیت دارالحدیث اثریہ اور فضیلت جامعہ سلفیہ بنارس سے کی ۔

اساتذہ:

آپ کے اساتذہ میں مولانا شکراللہ رحمہ اللہ
مولانا عظیم اللہ مئووی
مولانا عبدالوحید رحمانی
مولانا شمس الحق سلفی
ڈاکٹر مقتدی حسن ازہری
شیخ صالح العراقی
شیخ ربیع بن ھادی المدخلی
شیخ صفی الرحمن مبارکپوری وغیرہم قابل ذکر ہیں۔

تدریس:

جامعہ سلفیہ بنارس میں آپ نے اگست /1980ء سے جولائی 2013ء تک خدمات انجام دیں۔آپ کے زیر تدریس جامع الترمذی،مقدمہ ابن خلدون،العقیدۃ الواسطیہ،الفوز الکبیر،فتح المنان،حجۃ اللہ البالغہ،مجموعۃ من النظم والنثر وغیرہم جیسی اہم کتابیں رہیں۔
آپ کی تالیفات میں تربیت اولاد،
حجیت حدیث للالبانی اردو ترجمہ
سلفی دعوت کے علمی اصول اردو ترجمہ
کتاب الکبائر کا اردو ترجمہ وغیرہم

اس کے علاوہ آپ کئی سالوں تک ماہنامہ "محدث" بنارس کے ایڈیٹر بھی رہے ہیں آپ اداریہ کافی زبردست اور مؤثر رہتا تھا ۔

شیخ موصوف اس عمر میں بھی سدھارتھ نگر،یوپی کے معروف ومشہور درسگاہ خیرالعلوم ڈومریاگنج میں تدریس کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔جو آپ کے علاقے سے کافی قریب ہے اور اس عمر میں آپ کا اپنے گھر سے قریب رہنا بھی ضروری بھی ہے۔

اللہ تعالیٰ آپ کو صحت و عافیت سے رکھے آپ سے مزید خدمات لے آپ کے شاگردوں کو آپ کے حق میں صدقہ جاریہ بنائے۔ آمین

افروز عالم ذکر اللہ سلفی،گلری،ممبرا ،ممبئی
دار الذکر فاؤنڈیشن، ممبئی
7379499848
٢٦/٠٨/٢٠١٩

Sent from my Redmi Note 7S using Tapatalk
 
Top