اخت ولید
سینئر رکن
- شمولیت
- اگست 26، 2013
- پیغامات
- 1,792
- ری ایکشن اسکور
- 1,297
- پوائنٹ
- 326
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
چند دن قبل ایک حلقے میں تھی۔۔وہاں رمضان المبارک کی باتیں جاری تھیں کہ اس سال کیا کریں گے؟؟ہم رمضان میں ایک کتاب کے اقتباس شئیر کریں گے۔۔تراویح کی یاددہانی کون کروائے گا؟؟سحری۔۔افطاری۔۔۔!!
کیسی ایمانی محفل تھی!!۔۔۔گرچہ میری حیثیت محض سامع اور قاری کی سی تھی مگر سکون اندر تک اتر رہا تھا۔۔۔استقبالِ رمضان !!!
ہم عموما کہتے ہیں کہ اب رمضان کا پہلا سا مزا نہیں رہا۔۔پہلے ماحول کیسا ایمان پرور ہوا کرتا ہے۔۔دل خود ہی مسجد میں جانے کو کرتا تھا۔۔تراویح میں بچے،بڑے، خواتین بھاگ بھاگ کر آیا کرتے تھے۔۔اب ایسا نہیں ہے!!
وجہ ؟؟وجہ معلوم ہے آپ کو؟؟
میری سمجھ میں تو یہی آتا ہے کہ اب تذکیر نہیں ہوتی۔۔۔یاد دہانی نہیں کروائی جاتی۔۔چپکے چپاتے شعبان گزر جاتا ہے ہے اور پہلا روزہ ۔۔اوہو۔۔رمضان شروع ہوگیا!!
اور کوئی تقریب ہو تو ماہ بھر قبل ہی شور مچا رہتا ہے۔۔اور دل بھی لگا رہتا ہے!!
تو بس۔۔اس دفعہ ہم نے بھی خود ہی تذکیر کروانی ہے۔۔۔اپنے آپ کو بھی ،اپنے اعزا کو بھی۔۔اپنی ڈی پی بدل کر۔۔دستخط بدل کر۔۔آپ ف ب پر ہیں ،محدث فارم پر یاکسی اور فارم پر۔۔کسی چیٹ روم میں ہیں یا موبائل فون پر۔۔۔اپنی سکرین کو رمضان کے خوب صورت سے گرافکس،خطاطی سے بدل دیجیے۔۔پھر دیکھیے۔۔کتنا مزا آتا ہے۔۔آپ کو خود بھی اور جو بھی اسے دیکھے گا ،اسے بھی کیسی یاددہانی ہوتی ہےاور کیسا مزے کا ایمانی ماحول بنتا ہے!!
تو اس دھاگے میں ہم گرافکس،خطاطی شئیر کریں گے تا کہ سکرین بدلنے میں آسانی رہے!!
اس بات کی تذکیر اپنے حلقہ احباب میں کرنا نہ بھولیے۔۔۔ثواب کے کام بتانے پر بھی ثواب ہی ہے!!
(جن اراکین کے پاس کوئی اور آئیڈیا ہے،دھاگہ بنا لیں۔۔دیکھتے ہیں بارش کا دوسرا قطرہ کون بنتا ہے:)
Last edited: