• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

استقبال رمضان

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
رمضان المبارک ،قرآن اور تقوی

چند دن کی بات ہے ایک دفعہ پھر رمضان المبارک کا مہینہ ہمارے اوہر سایہ فگن ہونے والا ہے اور اس کی رحمتوں کی بارش ہماری زندگیوں کو سیراب کرنے کے لئے برس رہی ہوگی ،اس مہینہ کی عظمت و برکت کا کیا ٹھکانہ جسے خود نبی کریم ﷺنے شھر عظیم اور شھر مبارک کہہ کر پکارا ہو یعنی بڑی عظمت والا اور بڑی برکت والا مہینہ ،نہ ہمارا تصور اس ماہ کی عظمت کی بلندیوں کو چھو سکتا ہے نہ ہماری زبان اس کی برکتون کا احاطہ کر سکتی ہے ،
رمضان المبارک عظیم کیوں
اس ماہ کے دامن میں وہ بیش بہا رات ہے کہ اس رات میں ہزاروں مہینوں سے بڑھ کر خیرو برکت کے خزانے لٹائے گئے اور لٹائے جاتے ہیں ،وہ لیلتہ المبارکہ جس میں ہمارے رب نے اپنی سب سے بڑی رحمت ہم پر نازل فرمائی ۔۔۔۔
إِنَّآ أَنزَلْنَٰهُ فِى لَيْلَةٍۢ مُّبَٰرَكَةٍ ۚ إِنَّا كُنَّا مُنذِرِينَ ﴿۔۔ہم نے اسے مبارک رات میں نازل کیا ہے بے شک ہمیں ڈرانا مقصود تھا
یہ کتاب کیا ہے ؟ رحمتہ من ربک ( تمھارے رب کی طرف سے رحمت ہی رحمت ہے ) لیکن سچ پوچھئے اس ماہ کا ہر روز روز سعید ہے اور اس ماہ کی ہر شب ،شب مبارک ہے ،ہر دن جب روشن ہوتا ہے تو ان گنت بندوں کو یہ سعادت نصیب ہوتی ہے کہ وہ اپنے مالک کی اطاعت اور رضا جوئی کی خاطر اپنے جسم کی جائز خواہشات اور اس کے ضروری مطالبات تک ترک کر کے گواہی دیں کہ صرف اللہ تعالی ہی ان کا رب او ر مطلوب و مقصود ہے اس کی اطاعت و بندگی کی طلب ہی زندگی کی اصل بھوک و پیاس ہے اور اس کی خوشنودی ہی میں دلوں کے لئے سیری اور رگوں کے لئے تری کا سامان ہے ،رات کا اندھیرا چھاتا ہے تو بے شمار بندے اللہ تعالی کے حضور قیام ،اس سے کلام اور اس کے ذکر کی لذت وبرکت سے مالامال ہوتے ہیں اور ان کے دل شیشے کے چراغوں کی طرح منور ہوکر ایسے جگمگاتے ہیں جیسے آسمانوں پر رات کے ستارے ، اس ماہ کی ہر گھڑی میں فیض کا اتنا خزانہ پوشیدہ ہے کہ نفل اعمال صالحہ فرض اعمال صالحہ کے درجے کو پہنچ جاتے ،اور فرائض ستر گنا زیادہ وزنی اور بلند ہوجاتے ہیں رمضان آتا ہے تو آسمان کے دروازے کھول دئے جاتے ہیں اور رحمتوں کی بارش ہوتی ہے ، جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اور نیکی کے راستون پر چلنے کی سہولت اور توفیق عام ہوجاتی ہے جہنم کے دروازے بند کر دئیے جاتے ہیں اور روزہ بدی کے راستوں کی رکاوٹ بن جاتا ہے شیطانوں کو زنجیروں میں جکڑ دیا جاتا ہے اور برائی پھیلانے کے مواقع کم سے کم ہوجاتے ہیں (بخاری ،مسلم ،ابو ہریرہ)
پس بشارت دی نبی کریمﷺ نے ہر اس شخص کو جو رمضان المبارک میں روزے رکھے اس کے سارے اگلے پچھلے گناہ بخش دیئے جائیں گے اور اس شخص کو جو راتوں میں نماز کے لئے کھڑا رہے کہ اس کے بھی گناہ بخش دئیے جائیں گے اور وہ جو شب قدر میں قیام کرے اس کے بھی ، بس شرط یہ ہے کہ وہ اپنے رب کی باتوں اور وعدوں کو سچا جانے ، اپنے عہد بندگی کو وفا داری بشرط استواری کے ساتھ نباہے، اور خود آگہی و خود احتسابی سے غافل نہ ہو( بخاری ،مسلم،ابو ہریرہ)
استقبال رمضان از خرم مراد
 
Top