- شمولیت
- نومبر 01، 2013
- پیغامات
- 2,035
- ری ایکشن اسکور
- 1,227
- پوائنٹ
- 425
تمہید
چند ہفتوں سے مصروفیت کے باعث فورم کو وقت نہیں دے سکا اسی دوران ایک نئے ممبر کا فورم پر بڑا چرچا دیکھا کہ وہ نئے نئے مسلمان ہوئے ہیں فورم پر ہی انکا انٹرویو بھی دیکھا مگر میرے ذہن میں اس بارے کافی سارے اشکالات رہ گئے پس سب کچھ دیکھنے کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچا کہ شاید اسد علی صاحب کا انٹرویو مکمل نہیں لیا گیا جس سے قارئین کو کچھ تشنگی رہ گئی ہے پس اسی وجہ سے یہ تھریڈ بنایا ہے تاکہ قارئین کی تشنگی دور کی جا سکے
مجھے امید ہے کہ @اسد علی(سابقہ قادیانی) صاحب بڑے اچھے طریقے سے ہمارے سوالات کے جواب دیں گے اور ہماری معلومات میں مزید اضافہ کریں گے
سوالات کا پس منظر
سوال سے پہلے میں سوال کا کچھ پس منظر واضح کرنے کے لئے میں ایک سچی مثال بتانا چاہوں گا کہ گاؤں کی ایک 17 یا 18 سال کی ایک لڑکی نے ہمارے گھر میں ایک انڈا دیکھا جس کا سائز بڑا تھا تو میری وائف سے معصونمیت سے کہا کہ لگتا ہے کہ یہ انڈا مرغ نے دیا ہے یعنی اس معصوم کو مذکر مونث کے فرق کا ہی پتا نہیں تھا وہ ان کا فرق سائز سے کرتی تھی کہ جیسے مرغ سائز میں بڑا ہوتا ہے اور مرغی سائز میں چھوٹی ہوتی ہے اور کوئی فرق نہیں ہوتا
اسی طرح کچھ لوگ بھی مسلمان اور کافر (قادیانی) کا فرق اسی طرح کرتے ہیں کہ جو اپنے آپ کو مسلمان کہلوائے وہ مسلمان اور جو قادیانی کہلوائے وہ کافر ہے یعنی انکے ہاں شاید مسلمان اور کافر میں فرق صرف کہلوانے کی حد تک ہوتا ہے باقی جو مرضی کرتے رہیں فرق نہیں پڑتا
یہاں یہ بھی یاد رکھیں کہ اس سے میری مراد یہ نہیں کہ نام سے فرق نہیں پڑتا بلکہ میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ صرف نام کا فرق نہیں ہوتا بلکہ نام کے ساتھ کچھ اور چیزوں کا فرق بھی ہوتا ہے جیسے کوئی کوئی انسان انما الاعمال بالنیات کو بنیاد بنا کر یہ نہیں کہ سکتا کہ اعمال میں صرف نیت کافی ہوتی ہے بلکہ نیت بھی شرط ہوتی ہے اور عمل کا سنت سے ثابت ہونا بھی اتنا ہی ضروری ہوتا ہے
مثلا اللہ کا بڑا ہونا تو درست ہے مگر صرف یہی ایک شرط نہیں پس لوگوں کو سمجھانے کے لئے ابراھیم علیہ اسلام نے سورج کو دیکھ کر کہا تھا کہ ھذا ربی ھذا اکبر مگر جب دیکھا کہ فلما افلت تو کہا کہ قال یقوم انی بری مما تشرکون
یعنی صرف بڑا ہونا ہی کافی نہیں ہوتا اور بھی بہت سی شرائط ہوتی ہیں یہی حال ولی اللہ کا ہوتا ہے یعنی کچھ لوگ دنیا سے بے رغبے مجنون کو ہی ولی سمجھ لیتے ہیں حالانکہ خالی یہی ایک شرط ہی ولی کے لئے نہیں ہوتی

Last edited: