• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ۔۔عملی اقدام کی طرف آئیں!!

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
دن بھر کے مسلمان اسرائیل کے حالیہ حملوں پر سیخ پا ،سراپا احتجاج ہیں۔مسلم حکمران بھی ہونٹ سی کر اپنا پرانا کام کر رہے ہیں!!
اس ضمن میں ہم کیا کریں؟کیوں کریں اور کیسے کریں؟؟
یہ بات تسلیم شدہ ہے کہ ہر ریاست کی قوت میں اس کی معیشت کا انتہائی اہم کردار ہے۔معیشت کی زبوں حالی،تباہی سے ریاست کی حالت دگرگوں ہوتی چلی جاتی ہے اور اختتام سے قربت اس کا مقدر ٹھہرتا ہے۔۔
جب معیشت ہی کمزور ہو گی تو اس کے پاس تخریب کاری،دہشت گردی و فساد کے لیے سرمایہ کہاں سے آئے گا؟؟بلکل امریکہ کی طرح کہ جب افغانستان اور عراق میں پِٹا تو نکل بھاگا!!یاد رکھیے روزِ قیامت آپ سے اس بات کا سوال ہونا ہے کہ تم نے اس سلسلے میں کیا کیا؟؟زبانی جہاد؟؟ وہ بھی تبھی تک جب تک مال و جان کو خطرہ نہ تھا!!
کیا یہ عجب معاملہ نہ ہو گا کہ جب ہماری زبان،ہاتھ اور جلد بول کر بتائےگی کہ یا رب اس نے عملی کام بھی کیا تھا!!اس نے اپنی حلق میں کوکا کولا انڈیلی تھی اور اس کی قیمت سے ایک ننھا غزہ کی زمین پر تڑپا تھا!!
اس نے یونی لیور کے برانڈڈ خوشبودار ٹوتھ پیسٹ سے دانت صاف کیے تھے مگر اپنا وجود اور روح بدبودار کر گیا تھا!!
تب میں اور آپ کیا کہیں گے؟؟کیا کریں گے اور کیسے کریں گے؟؟
ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم کھوکھلے دعووں کو خیر آباد کہیں اور عملی اقدامات کریں۔۔کیا آپ تیار ہیں؟؟

Shops & Clothing: ______________ - Starbucks - Tesco - M&S - Disney Shop - McDonalds - Hugo Boss - Sunglass Hut - GAP - Giorgio Armani - Calvin Klein - Ralph Lauren - Playtex - Banana Republic - River Island - Timberland
______________ Drinks: ______________
- Coca Cola - Fruitopia - Fanta - Kia Ora - Lilt - Sprite - Sunkist - Evian - Volvic - Nescafé - Nesquik - Perrier - Vittel

______________ Foods & Chocolates: ______________
- Nestle - Maggi (Noodles) - Buitoni - Crosse & Blackwell - KitKat - MilkyBar - Quality Street - Smarties - After Eight - Aero - Lion - Polo - Felix (Cat Food)

______________ Makeup/Perfumes & Health: ______________
- L'Oreal - Clinique - DKNY - Prescriptives - Origins - La Mer - Bobbi Brown - Tommy (Perfume) - Bumble & Bumble - Kate (Cream) - Johnson & Johnson (Baby Oil) - Huggies - Garnier-uniliver

______________ Others: ______________
- Arsenal Football Club - AOL - Time Warner Time Life Magazine - CNN - Barbie - Intel - Motorola - Kotex - The Sun - The Times - Australian Newspapers - National Geographic - Star Channels (Indian) - Sky - Fox - Nokia - Standard Newspapers - New York Post - The Telegraph -

Independent


نمایاں اشیاء میرے استعمال میں تھیں:
کٹ کیٹ،کوکا کولا،فانٹا، سپرائیٹ،میگی،یونی لیور اور نیسلے:یہ سب کافی عرصہ قبل ہی ملٹی نیشنل مقاطعے کی بنا پر چھوڑ دی تھیں
جونسنز اینڈ جانسنز کا متبادل "مدر کئیر" استعمال کیا ،سنا تھا کہ دبئی سے "داؤد اینڈ داؤد" اس کے مقابلے پر آئی تھی۔
گارنئیر کا علم تھا کہ فرینچ ہے۔۔وہ مجبورا آ گیا تھا۔اب سے نہیں آئے گا۔ان شاء اللہ
نوکیا استعمال میں رہتا اور رہا ہے۔۔اب سے نئے سیٹ نہیں خریدیں گے۔ان شاء اللہ

اراکین اسی طرح مقاطعہ مہم میں حصہ لیں اور مسلم حکمرانوں کا پرتو نہ بنیں!!
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ ،
جزاکم اللہ خیرا۔۔۔اچھی کاوش ہے بہن۔تاہم یاد رہے جہاد وہی ہے ، جو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں بتایا۔زبانی جہاد ، یہ جہاد وہ جہاد یہ صرف ہمارے "جذباتی" نام ہیں!
اوپر بیان کردہ سوائےایک چیز کے کوئی بھی چیز میرے زیر استعمال تو نہیں ، وہ بھی صر ف نوکیا موبائل کے! ابتسامہ
تجویز ہے کہ جو افراد نئی اشیاء خریدیں ، وہ خصوصا اسرائیلی مصنوعات نہ ہوں۔
 

بیبرس

رکن
شمولیت
جون 24، 2014
پیغامات
132
ری ایکشن اسکور
69
پوائنٹ
43

اراکین اسی طرح مقاطعہ مہم میں حصہ لیں اور مسلم حکمرانوں کا پرتو نہ بنیں!!


اس سلسلے میں اسرائیلی مصنوعات کی مکمل فہرست دی جانی چاہئے اور اس بائیکاٹ پر زیادہ سے زیادہ تحریض دی جانی چاہئے۔
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
اس حوالے سے ایک سوال ہے ، کوئی معلومات رکھنے والے آگاہ کریں۔
سعودی عرب ، دبئی ، ادیگر مسلمان خطے ، ان پر وڈکٹس کو اپنے ممالک میں تیارکرتے ہیں ،ان مصنوعات کا کوڈ بھی اسرائیل کے کوڈ سے مختلف ہے اور تمام ممالک کے اپنے کوڈز ہیں۔
ایسی صورت میں ترک کرنا چاہیئے؟؟؟
جبکہ وہ ادویات اور دیگر ایسی اشیاء جن پر واضح ثبت ہو ، کہ یہ اسرائیلی ہے ، تو اسے یقینا چھوڑا جائے گا۔
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ ،
جزاکم اللہ خیرا۔۔۔اچھی کاوش ہے بہن۔تاہم یاد رہے جہاد وہی ہے ، جو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں بتایا۔زبانی جہاد ، یہ جہاد وہ جہاد یہ صرف ہمارے "جذباتی" نام ہیں!
بہن !ہم اس کی بات کر کے خوش ہوتے رہتے ہیں جو ہمارے بس کا نہیں اور اسی دوڑ میں ان چیزوں کو چھوڑ دیتے ہیں کہ جو ہمارے بس میں تھیں!!میں سوچتی ہوں جو بدن راحت کے مارےفجر کے وقت بستر اور نیند نہیں چھوڑ سکتا،وہ میدان جہاد میں زخم سہہ لے گا اور راتوں کو جاگ کر پہرہ داری کر لے گا؟؟ہم جہاد کوایکشن مووی یا پانچ منٹ کا کھیل سمجھتے ہیں۔۔نفسی جہاد ہوتا نہیں اور بات بدنی جہاد کی کرتے ہیں!!اللھم ارحم علٰی حالنا ۔آمین

اس حوالے سے ایک سوال ہے ، کوئی معلومات رکھنے والے آگاہ کریں۔
سعودی عرب ، دبئی ، ادیگر مسلمان خطے ، ان پر وڈکٹس کو اپنے ممالک میں تیارکرتے ہیں ،ان مصنوعات کا کوڈ بھی اسرائیل کے کوڈ سے مختلف ہے اور تمام ممالک کے اپنے کوڈز ہیں۔
ایسی صورت میں ترک کرنا چاہیئے؟؟؟
جہاں تک مجھے علم ہے
ان پروڈکٹس کا منافع اسرائیل کو بھی جاتا ہے کیونکہ چیز اس کی ہے،ہم اس کا فارمولا استعمال کر کے ہی اپنے ممالک میں اشیاء بناتے ہیں۔نام دیگر ممالک کا استعمال ہوتا ہے،منافع اسرائیل کو بھی جاتا ہے۔
جس طرح یونی لیور کراچی سے ظاہر ہوتی ہے جبکہ اس کا منافع اسرائیل کو جاتا ہے کیونکہ فارمولا ان کا ہے!
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,280
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
الحمد اللہ ہمارے استعمال میں صرف نیڈو دودھ ہوتا تھا وہ بھی عرصہ ہوا ہم اسے گھر سے رخصت کر چکے۔۔
اپنے رشتہ داروں اور پڑوسیوں کو بھی ہمیں آگاہی دینا چاہئے کہ وہ اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں ۔
اللہ ہمارے ان چھوٹے چھوٹے اعمال کو قبول کرلے۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
صرف خاموشی سے بائیکاٹ ہی ضروری نہیں، بلکہ ہم نے آفس کے دیگر ساتھیوں کے ساتھ وٹس ایپ گروپ پر یہ فیصلہ کیا ہے کہ جب بھی سپر مارکیٹ، جنرل اسٹور یا کسی بھی دکان پر جائیں جہاں ان مصنوعات میں سے کوئی چیز موجود ہو، تو نہ صرف یہ کہ اسے نہ خریدیں، بلکہ دکاندار کو یہ ضرور جَتا دیں کہ ہم نے یہ پراڈکٹ اس لئے نہیں خریدی کیونکہ اس کا نفع اسرائیل کو جا رہا ہے۔ بلکہ اگر وہ شے خریدنے کا ارادہ نہ بھی ہو تب بھی کہنے میں کچھ حرج نہیں۔

میں جس انڈسٹری میں ہوں، یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ اگر واقعی بڑی تعداد میں کنزیومر اس قسم کی رپورٹ دکاندار کو دیں تو متعلقہ کمپنی کی سیلز اور مارکیٹنگ ٹیم ضرور الرٹ ہوگی۔ اور یہ بھی سو فیصد یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ ان کمپنیوں کا منافع ان کی پیرنٹ کمپنی کو ضرور جاتا ہے۔ یعنی اگر کوکا کولا، نیسلے وغیرہ پاکستان میں مینوفکچرنگ یونٹس لگاتے ہیں، تو ابتدائی سرمایہ بھی وہیں سے آتا ہے، یعنی ان کے ہیڈآفس یا ریجنل آفسز سے۔ اور پھر ہر سال کا منافع ایکسپینشن اور جاری پراجیکٹس کے اخراجات کو علیحدہ کر کے، انہی پیرنٹ کمپنیوں کو جاتا ہے۔

ایس ایم ایس، ای میل، سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس، جہاں تک جس کی پہنچ ہے، اس بائیکاٹ کو بطور مشن اختیار کر کے اس پر سختی سے خود عمل کرنا اور دوسروں کو اس کی ترغیب دلانا ازحد ضروری ہے اور اگر درست طریقے سے لاکھوں نہ سہی، ہر شہر میں ہزاروں کی تعداد میں بھی صارفین "اعلانیہ" بائیکاٹ کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ ان کمپنیوں کو اور ان کے ذریعے اسرائیل کی معاشی سپورٹ کو بڑا دھچکا نہ پہنچ سکے۔
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
بلکہ ہم نے آفس کے دیگر ساتھیوں کے ساتھ وٹس ایپ گروپ پر یہ فیصلہ کیا ہے کہ جب بھی سپر مارکیٹ، جنرل اسٹور یا کسی بھی دکان پر جائیں جہاں ان مصنوعات میں سے کوئی چیز موجود ہو، تو نہ صرف یہ کہ اسے نہ خریدیں، بلکہ دکاندار کو یہ ضرور جَتا دیں کہ ہم نے یہ پراڈکٹ اس لئے نہیں خریدی کیونکہ اس کا نفع اسرائیل کو جا رہا ہے۔ بلکہ اگر وہ شے خریدنے کا ارادہ نہ بھی ہو تب بھی کہنے میں کچھ حرج نہیں۔
زبردست تجویز!!
جب ہم نے پیپسی،کوکا کولا وغیرہ پینی چھوڑی تھیں تو اس کا سبب جتلا دیا کرتے تھے،اکثر لوگ ہنس کر مذاق اڑا تے تھے۔۔بہرحال اس سے ہماری عزت نہیں گھٹتی!!
اگر دکاندار اپنی دکان چاہے وہ بڑی ہو یا چھوٹی،یہ لکھ کر چسپاں کر دیں کہ ہم اسرائیلی مصنوعات نہیں بیچتے یا کہ ہم اسرائیلی صارفین کو اشیاء نہیں بیچتے تو یہ بھی لوگوں کو ایک تحریک دے گی حالانکہ اسرائیلی لوگوں کا یہاں سے کوئی تعلق نہیں!!جس طرح ہمارے یہاں ایک دکان پر چسپاں تھا کہ ہم قادیانیوں سے خرید و فروخت نہیں کرتے۔۔مجھے بہت عمدہ طریقہ لگا۔۔ہم کچھ نہ کچھ ہمیشہ کر سکتے ہیں ،لیکن شاید کرنا نہیں چاہتے!!
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
میری رائے میں سب سے پہلے یہ ضروری ہے کہ ان چیزوں کی بالکل درست فہرست تیار کی جائے۔ اور اس پر پہلے ہی کئی لوگ کام کر چکے ہیں / کر رہے ہیں۔ کسی کے پاس ایسی جامع فہرست ہو تو ضرور شیئر کریں۔
 
Top