• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اسلامیات والوں کو تعلیمی اداروں سے نکال دو ۔ آغاز ہو گیا

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
d12dc0f0-76ce-4b98-844e-7119e5fb157a.jpg



اسلامیات والوں کو تعلیمی اداروں سے نکال دو
آغاز ہو گیا
لازمی مضمون
قرآن پاک کی تعلیم سے نالاں طبقے کی کارروائی
قرآن پاک کی تعلیم کا امتحان بند
طلباء کی دلچسپی ختم!

اب اسلامیات اور قرآن پاک کی لازمی تعلیم کےلیے اساتذہ کی خدمات نہیں لی جائیں گیں۔ بہانہ بنایا گیا ہے ۔ بجٹ کی کمی کو۔ لیکن اصل مسئلہ کہاں ہے ۔۔ سب جانتے ہیں ۔ قائد اعظم یونیورسٹی سیکولر روایات رکھتی ہے ۔ ہولی اور دیوالی مناتی ہے ۔ وہاں اسلامیات والوں کا کیا کام ۔۔ قانون میں تبدیلی تو فی الحال کر نہیں سکتے ۔ لازمی مضمون ہے ۔ حل یہ نکالا ہے کہ اساتذہ کی بھرتی اور جزوقتی تعیناتی روک دی جائے۔ کچھ حلقوں کو یہ پسند نہیں کہ یہ اسلامیات والے ۔ قرآن مجید پڑھانے والے " مولوی" تعلیمی اداروں میں نظر آئیں ۔ سٹوڈنٹس کو لیکچر دیں ۔ بچے ان سے مستفید ہوں ۔

‏قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے رجسٹرار نے وائس چانسلر کے اپروول سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے تحت سمسٹر خزاں 2023 میں بی۔ایس لیول پر پڑھائی جانے والی اسلامیات لازمی کو باقاعدہ اساتذہ کرام کی بجائے آن لائن موڈ کے ذریعے پہلے سے ریکارڈ شدہ لیکچرز طلبہ کو دکھائے جائیں گے۔
اس سے پہلے یونیورسٹی آف ویٹرنری سائنس اور دیگر کئی جامعات قرآن پاک کی تعلیم کے پیپر ختم کر چکی ہیں ۔ یعنی فی الحال پڑھایا تو جا رہا ہے ۔ لیکن پیپر نہیں ہوتا ۔ جس سے طلباء کی دلچسپی ختم ہو جاتی ہے ۔ کیونکہ جب پیپر ہی نہیں ہونا تو کسے ٹینشن ہے پڑھنے کی ۔۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ اقدام ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی آشیر باد سے فنڈز کی کمی کے سبب اٹھایا جا رہا ہے - کتنا سادہ بہانہ ہے ۔ بجٹ اور معاشی مسائل ۔ لیکن سوال یہ ہے کہ آیا فنڈز کی کمی صرف قرآن پاک کی تعلیم اور اسلامیات کے مضمون کے لئے ہے؟؟؟

یہ پہلا مرحلہ ہے ۔ بہانہ موجود ہے ۔ بہت جلد اسلامیات کو بطور مضمون نصاب سے خارج کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

قائد اعظم یونیورسٹی اولین مثال بنے گی اور اس کو دیکھ کر دیگر تعلیمی ادارے بھی اسلامیات اور قرآن پاک کی تعلیم سے دستبردار ہو جائیں گے زیادہ سے زیادہ ویڈیو لیکچرز ۔ دیکھیں یا نہ دیکھیں ۔ چلے گا ۔ اور پیپر بھی نہیں ہو گا ۔۔ بہانہ بڑا مضبوط ہے ۔ بجٹ کی کمی ۔ اور بس مسئلہ حل

حافظ قرآن کے نمبرز ختم کر دئیے گئے ۔ اور اب اس اقدام سے اسلامیات پڑھنے والوں کے لیے ملازمت کے مواقع بھی ختم کئے جا رہے ہیں ۔ ظاہر سی بات ہے جس شعبے میں ملازمت ختم ہو جائے گی تو اس کی طرف رجحان ختم ہو جائے گا ۔ دوسری جانب سندھ اور دیگر اداروں میں میوزک ٹیچرز بھرتی کئے جا رہے ہیں ۔ وسائل بھی دستیاب ہیں اور آلات موسیقی بھی خرید کر دئیے جا رہے ہیں ۔

ذرا سی بات۔ (محمد عاصم حفیظ)
 
Top