• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اسلامی عقائد

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
اسلامی عقائد
مصنف

حافظ ابن احمد الحکمی
مترجم
مختار احمد ندوی
تحقیق و تخریج
محمد سرور عالم
ناشر
مکتبہ اسلامیہ،لاہور

تبصرہ
اسلام کی فلک بوس عمارت عقیدہ کی اسا س پر قائم ہے ۔ اگر اس بنیاد میں ضعف یا کجی پیدا ہو جائے تو دین کی عظیم عمارت کا وجود خطرے میں پڑ جاتا ہے اسی لیے نبی کریم ﷺ نے مکہ معظمہ میں تیرا سال کا طویل عرصہ صرف اصلاح ِعقائدکی جد وجہد میں صرف کیا عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے جہاں نبی کریم ﷺ او رآپ کے صحابہ کرا م نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا وہاں علماء اسلام نےبھی دن رات اپنی تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو خوب واضح کیا ۔ عقائد کے باب میں اب تک بہت سی کتب ہر زبان میں شائع ہو چکی ہیں اردو زبان میں بھی اس موضوع پر قابل قدر تصانیف اور تراجم سامنے آئے ہیں۔ زیر نظر کتاب ''ا سلامی عقائد '' سعودی عرب کے معروف او رجید عالم دین فضلیۃ الشیخ حافظ بن احمد الحکمی  کی عربی کتا ب أعلام السنة المنثوره أو 200 سؤال وجواب في العقيدة الإسلامية کا ترجمہ ہے۔موصوف نے اس کتاب کو سوال وجواب کی شکل میں مدون کیا ہے اور عقائد سے متعلقہ بنیادی مسائل کو یکجا کر دیا ہے۔ اور اس میں توحید کے ان اصولوں کا بیان کیا گیا ہے جن کی تمام رسولوں نے دعوت دی تھی۔امیدہے یہ کتاب عقائد کی درستگی میں سنگ میل ثابت ہوگی۔( ان شاء اللہ) اللہ تعالی ٰ اس کوشش کو شرف قبولیت سے نوازے اور مصنف ،مترجم،ناشر ین کو اجر جمیل عطا فرمائے (آمین) (م۔ ا)
 
Last edited:

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
فہرست مضامین
عرض ناشر
بندوں کا پہلا فریضہ
اس چیز کا بیان اور بے شک وہ اللہ کی عبادت ہے
عبد کے معنی کے سلسلہ میں تفصیلی بحث
عبادت کے معنی
کسی عمل کے عبادت ہونے کے لیے کن چیزوں کا موجود ہونا ضروری ہے
اللہ تعالیٰ سے بندے کی محبت کی علامت
سچی عزیمت کے معنی
اس شریعت کی تعریف جسے اپنانے کا اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے
دین اسلام کے مراتب تین ہیں
اسلام کے معنی
مطلق طور پر اسلام کے دین میں شامل ہونے کی دلیل
تفصیلی طور پر ارکان خمسہ کی تعریف کی دلیل
دین میں شہادتین کا مقام
شہادت لا الہ الا اللہ کی دلیل
اس کے معنی
شہادت لا الہ الا اللہ کی اجمالی سات شرطیں
نماز اور زکوۃ کی دلیل
روزہ کی دلیل
کتاب وسنت سے حج کی دلیل
ایمان کی تعریف
ایمان کی کمی اور زیادتی کی دلیل
اللہ تعالیٰ پر ایمان کے معنی
توحید الوہیت
شرک اکبر کی تعریف
توحید ربوبیت کی تعریف
توحید اسماء وصفات
قرآن کریم میں اسماء حسنی کی مثالیں
علوفوقیت کی دلیل
الحاد توحید اسماء وصفات کی ضد ہے
فرشتوں پر ایمان کی دلیل کتاب وسنت سے
کتاب پر ایمان کی دلیل
سابقہ کتابوں میں قرآن کریم کا درجہ
واقفتہ کی تعریف اور ان کے حکم کا بیان
رسولوں پر ایمان کی دلیل
پہلا رسول
اعجاز قرآن کی دلیل
موت پر ایما ن لانے کی دلیلیں
قبروں سے دوبارہ اٹھائے جانے کی دلیلیں
حشر کی کیفیت جیسا کہ کتاب میں آئی ہے
کتاب سے صراط کی کیفیت
کتاب وسنت سے جنت و جہنم پر ایمان کی دلیلیں
سفارش پر ایمان اور کس کی طرف سے کس کے لیے
تقدیر ازلی کی دلیل
تقدیر یومی کی دلیل
دین میں تقدیر پر ایمان لانے کی منزلت
کتاب وسنت سے احسان کے دلائل
کفر جہل وتکذیب کی تعریف
کفر نفاق کی تعریف
کاہن کا حکم
علم نجوم کا حکم
کبیرہ کے سلسلہ میں تفصیلی قول
توبۃ الضوع کی تعریف
کفارہ کے سلسلہ میں دو حدیثوں کے مابین تطبیق
بدعتیں سنن کی ضد ہیں
 
Top