محمد ارسلان
خاص رکن
- شمولیت
- مارچ 09، 2011
- پیغامات
- 17,861
- ری ایکشن اسکور
- 41,093
- پوائنٹ
- 1,155
بسم اللہ الرحمن الرحیم
اسلامی عقیدے کے اہداف و مقاصد
ہدف: لغت کے اعتبار سے "ہدف" کا اطلاق مختلف معانی پر ہوتا ہے جن میں ے دو یہ ہیں:
اسلامی عقیدے کے اہداف1. وہ چیز جو سطح زمین سے بلند ہو اور نشانہ بازی کے لیے نصب کی جائے۔
2. وہ چیز جو مطلوب و مقصود ہو۔
اسلامی عقیدے سے مضبوط وابستگی کے مقاصد،اور اس کے نتیجے میں حاصل ہونے والی غایات عظیمہ بے شمار ہیں جن میں سے چند حسب ذیل ہیں:
• نیت و عبادت کو اللہ تعالیٰ کے لیے خاص کرنا ،کیونکہ وہی کالق ہے اور اس کا کوئی شریک نہیں۔پس ضروری ہے کہ صرف اسی سے لو لگائی جائے،اور صرف اسی کی عبادت کی جائے۔
• اسلامی عقیدے سے خالی دل میں پیدا ہونے والی ہر قسم کی بے راہ روی سے فکر و نظر کی آزادی کیونکہ جس کا دل اسلامی عقیدے سے خالی ہو وہ یا تو ہر عقیدے سے محروم اور صرف حسی چیزوں کی پرستش کرنے والا ہوتا ہے یا پھر عقائد کی گمراہیوں اور خرافات کے آسیب کا شکار ہو جاتا ہے۔
• نفسی اور فکری سکون،اسلامی عقیدے کا حامل کسی نفسی اور فکری بے چینی کا شکار نہیں ہوتا،کیونکہ یہ عقیدہ اُس کے اور اس کے خالق ھقیقی کے درمیان ایک مضبوط تعلق اور رابطہ ہے،چنانچہ وہ اپنے خالق کے رب ،مدبر،ھاکم اور مشرع ہونے پر راضی ہو جاتا ہے،لہذا اس کا دل اپنے رب کی قضا و قدر ،یعنی اس کے فیصلے اوت تقدیر سے مطمئن ہو جاتا ہے اور اسے اسلام کی حقانیت کے بارے میں شرح صدر ہو جاتا ہے،پھر وہ اسلام کے علاوہ کوئی دین تلاش نہیں کرتا۔
• اللہ تعالیٰ کی عبادت یا مخلوق کے حقوق کے معاملے میں قصد وعمل کے انحراف سے محفوظ ہونا کیونکہ رسولوں پر ایمان لانا اسلامی عقیدے کی ایک ایسی اساس ہے جو قصد و عمل میں انحراف سے محفوظ کر دیتی ہے۔کیونکہ انبیاء و رسل کے طریقے اللہ تعالیٰ کی بندگی اور خدمت خلق کے بہترین طریقے ہیں۔
• تمام معاملات مین پختگی،سنجیدگی اور خوش بختی کیونکہ مومن حصول ثواب کے لیے عمل صالح کا کوئی موقع ضائع نہیں کرتا۔اسی طرح عذاب کے خوف سے وہ گناہ کے مواقع سے بھی دور رہتا ہے ،کیونکہ اس عقیدے کی اساس میں سے ایک بنیاد انسان کے دوبارہ زندہ کیے جانے ،اور ہر اچھے یا برے عمل کی جزا پانے پر ایمان لانا بھی ہے۔قرآن کریم میں ارشاد ہے:
وَلِكُلٍّۢ دَرَجَٰتٌۭ مِّمَّا عَمِلُوا۟ ۚ وَمَا رَبُّكَ بِغَٰفِلٍ عَمَّا يَعْمَلُونَ ﴿132﴾
اس مقصد کے حصول کے لیے رسالت مآب ﷺ نے ک قدر زبردست ترغیب دی ہے:ترجمہ: اور سب لوگوں کے بلحاظ اعمال درجے (مقرر) ہیں اور جو کام یہ لوگ کرتے ہیں خدا ان سے بے خبر نہیں (سورۃ الانعام،آیت 132)
(الْمُؤْمِنُ الْقَوِيُّ خَيْرٌ وَأَحَبُّ إِلَى اللَّهِ مِنْ الْمُؤْمِنِ الضَّعِيفِ وَفِي كُلٍّ خَيْرٌ احْرِصْ عَلَى مَا يَنْفَعُكَ وَاسْتَعِنْ بِاللَّهِ وَلَا تَعْجَزْ وَإِنْ أَصَابَكَ شَيْءٌ فَلَا تَقُلْ لَوْ أَنِّي فَعَلْتُ كَانَ كَذَا وَكَذَا وَلَكِنْ قُلْ قَدَرُ اللَّهِ وَمَا شَاءَ فَعَلَ فَإِنَّ لَوْ تَفْتَحُ عَمَلَ الشَّيْطَانِ.)
• دین اسلام اور اس کے ستونوں کو مستحکم کرنے کے لیے ایسی مضبوط امت کی تشکیل کرنا جو اس کی کاطر ہر قسم کے ادنی و اعلیٰ ورثے قربان کر دے اور اس کی راہ میں جو مصیبتیں بھی پیش آئیں ان کی ہرگز پرواہ نہ کرے ۔اس بارے میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:"اللہ تعالیٰ کے نزدیک طاقتور مومن ضعیف مومن سے زیادہ اچھا اور محبوب ہے اور ہر ایک میں خیر اور بھلائی ہے۔ تم ان کاموں کی حرص کرو جو تمہارے لئے مفید ہیں۔ (یعنی آخرت میں کام دیں) اور اللہ سے مدد مانگو اور ہمت نہ ہارو اور جو تجھ پر کوئی مصیبت آئے تو یوں مت کہہ کہ اگر میں ایسا کرتا یا ایسا کرتا تو یہ مصیبت نہ آتی، لیکن یوں کہو کہ اللہ تعالیٰ کی تقدیر میں ایسا ہی تھا جو اس نے چاہا کیا اور اگر مگر کرنا شیطان کے لئے راہ کھولنا ہے۔"(صحیح مسلم ،القدر،باب الایمان بالقدر والاذغان لہ،حدیث :2664)
إِنَّمَا ٱلْمُؤْمِنُونَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ بِٱللَّهِ وَرَسُولِهِۦ ثُمَّ لَمْ يَرْتَابُوا۟ وَجَٰهَدُوا۟ بِأَمْوَٰلِهِمْ وَأَنفُسِهِمْ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ ۚ أُو۟لَٰٓئِكَ هُمُ ٱلصَّٰدِقُونَ﴿15﴾
• انفرادی اور اجتماعی اصلاح کے ذریعے دنیا و آخرت کی سعادت ،اجر و ثواب اور (اللہ تعالیٰ)سے انعام و اکرام حاصل کرنا،چنانچہ ارشاد الہی ہے:ترجمہ: بے شک سچے مسلمان تو وہی ہیں جو الله اور اس کے رسول پر ایمان لائے پھر انہوں نے شک نہ کیا اور اپنے مالوں اور اپنی جانوں سے الله کی راہ میں جہاد کیا وہی سچے (مسلمان) ہیں (سورۃ الحجرات،آیت 15)
مَنْ عَمِلَ صَٰلِحًۭا مِّن ذَكَرٍ أَوْ أُنثَىٰ وَهُوَ مُؤْمِنٌۭ فَلَنُحْيِيَنَّهُۥ حَيَوٰةًۭ طَيِّبَةًۭ ۖ وَلَنَجْزِيَنَّهُمْ أَجْرَهُم بِأَحْسَنِ مَا كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ ﴿97﴾
یہ عقیدہ اسلامیہ کے چند اہداف و مقاصد ہیں،اللہ تعالیٰ کے حضور التجا ہے کہ وہ ان مقاصد جلیلہ کو ہمارے اور تمام مسلمانوں کے لیے آسان بنائے،اور انہیں پایہ تکمیل تک پہنچا دے۔آمین!ترجمہ: جو شخص نیک اعمال کرے گا مرد ہو یا عورت وہ مومن بھی ہوگا تو ہم اس کو (دنیا میں) پاک (اور آرام کی) زندگی سے زندہ رکھیں گے اور (آخرت میں) اُن کے اعمال کا نہایت اچھا صلہ دیں گے (سورۃ النحل،آیت 97)
اسلام کے بنیادی عقائد از شیخ صالح العثیمین