عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,402
- ری ایکشن اسکور
- 9,991
- پوائنٹ
- 667
اسلامی نظامِ حیات اور جدید رُجحانات
پروفیسر منظور احسن عباسیؔ
غیر مسلم اقوام کی مادی، صنعتی اور طبیعیاتی ترقیات اور ان کی محیرّ العقول ایجادات و اختراعات کو دیکھ کر بعض مسلم اقوام سخت حیران ہیں بلکہ ایک تحت الشعوری احساس کمتری میں مبتلا ہو کر اسلاف کے واقعی یا فرضی کارناموں کے بوسیدہ دامن میں پناہ لینے کی کوشش کرتے ہیں لیکن یہ روش بجائے خود اسلام کے منافی ہے۔ ان الفتی من قال انی کذا
لیس الفتی من قال کان ابی
حضرت علیؓ جن کی عالی حوصلگی ضرب المثل ہے فرماتے ہیں کہ
ایسے لوگ جو صدیوں پیشتر کے مسلمانوں کے علوم و فنون اور ایجادات کا قصیدہ پڑھتے ہیں۔ وہ گویا موجودہ ملت اسلامیہ کی تحقیر و تذلیل کے مرتکب ہیں۔’’آباء کے کارناموں پر اترانا کوئی اچھی بات نہیں جواں مردی تو یہ ہے کہ انساں خود کچھ کر کے دکھائے۔‘‘