• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اسلامی نقظہ نظر کےحوالے سے سیکولرازم کامفہوم

کیلانی

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 24، 2013
پیغامات
347
ری ایکشن اسکور
1,110
پوائنٹ
127
واضح رہے کہ عام طور پر یہ سمجھاجاتاہےکہ سیکولرازم سے مراد ایسا طرز فکر ہے جو ین کو صرف نجی وشخصی زندگی تک محدود رکھتاہے ہماری رائے کے مطابق اسلامی نقطہ نظر کے حوالے سے تو یہ درست ہے لیکن مفرب کے ہاں اس سے مراد مکمل طور پر مذہب کی نفی مراد لیاجاناچاہیے ۔کیونکہ مغرب میں ازمنہءوسطی سے پہلے تو مذہب کی شکل ہی یہ تھی کہ اسے صرف نجی زندگی تک لیاجاتاتھا۔ چناچہ انفرادی واجتماعی والی تقسیم والامفہوم وہاں تو لیاجاسکتاہے جہاں پس منظر میں اسلام جیسا مکمل نظام حیات ہو لیکن جہاں پہلے ہی مذہب صرف نجی زندگی تک محدود ہو وہاں سے پھر مذہب کو نکال دینے سے مراد یہی ہوگا کہ اسے مکمل زندگی سے نکال دیاجائے۔البتہ یہ الگ بات ہے کہ اہل مغرب یامغربی مفکرین اپنی مذہب دشمنی کا تاثرکم کرنے کیلے یہی باور کراتےہیں کہ سیکولرازم سے مراد یہ ہےکہ اجتماعی زندگی سے مذہب کوالگ کردیاجائے۔
 
Top