- شمولیت
- مارچ 04، 2011
- پیغامات
- 790
- ری ایکشن اسکور
- 3,982
- پوائنٹ
- 323
مکتبہ شاملہ تو شاملہ ہے ۔ اور تا حال تحت التطویر
میرے استعمال میں عموما درج ذیل سافٹ ویرز رہتے ہیں
برنامج الکتب التسعۃ
جوامع الکلم
المکتبۃ الشاملۃ
منظومۃ تحقیقات حدیثیہ
اور الجامع للحدیث النبوی
کتب تسعہ والا سافٹ ویر مختصر ہے اس میں ہر کتاب کی تین تین ترقیمات ہیں اور مسند احمد کے نسخہ میمنیہ کے مطابق جلد اور صفحہ نمبر ہے ۔
اسکی ایک چھوٹی سی فائل ہم نے تیار کی ہوئی ہے جس میں البانی رحمہ اللہ حسین سلیم اسد اور شعیب ارناؤط کے احکام ہیں احادیث پر
اس میں شروح کے ساتھ مقارنہ ، رواۃ پر جرح وتعدیل کا مختصر خاکہ ، غریب الحدیث کی شرح ، تخریج احادیث ، اور مقارنۃ المتون کے ساتھ کاپی پیسٹ کی سہولت ہے اور کتاب اور باب اور رقم الحدیث کا مستند حوالہ ہے اور پھر اسانید کے شجرہ کی بناء پر متابعات اور تحویل سند کا حل بآسانی دستیاب ہوتا ہے ۔
جوامع الکلم نیٹ فریم ورک بیسڈ ہے اور کورٹو ڈو کے بغیر اسے استعمال کرنا تو بہت ہی مشکل ہے کیونکہ اسکی رفتار سست ہو جاتی ہے ۔ البتہ اس میں فیچرز بہت اہم ہیں مثلا تخریج رسائل علم روایۃ علم درایۃ غیر مطبوع مخطوطات احادیث پر برقی حکم سند اور متن پر الگ الگ حکم اور تخریج کے ساتھ ساتھ حدیث کے شواہد تک رسائی ۔
منظومہ تحقیقات حدیثیہ سے البانی صاحب کے احکامات بآسانی معلوم ہو جاتے ہیں اور یہ نہایت تیز ترین ہے اور اسکی ترقیمات موافق للمطبوع ہیں ۔
الجامع للحدیث النبوی ، جوامع الکلم کا نعم البدل ان لوگوں کے لیے جنکے سسٹم کمزور ہیں ۔ گوکہ اس میں کتب کم ہیں لیکن اسکی سرعت بحث تمام تر سافٹ ویرز پر متفوق ہے ۔ اس سے زیادہ سریع البحث الجامع الکبیر للتراث العربی والاسلامی ۴ ہے لیکن وہ حجم میں بہت بڑا ہے ۔ تقریبا ۳۶ جی بی ہارڈ مانگتا ہے ۔