عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,402
- ری ایکشن اسکور
- 9,991
- پوائنٹ
- 667
کتاب کا نام
اسلام میں اصلی اہلسنت کی پہچان
مصنف
مولانا عبدالقادر حصاری
ناشر
مکتبہ اصحاب الحدیث لاہور
تبصرہ
عوام الناس میں یہ بات م مشہور کہ اہل سنت ہی سچا مذہب ہے ۔اور مقلدین حنفیہ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ہم ہی اہل سنت ہیں جس کا ثبوت یہ ہے کہ اس مذہب کے ماننے والوں کی اکثریت ہے ۔بڑے بڑے بادشاہ ،اکابر، وزراء حکام ،علماء ،اولیاء ،خاص وعام سب اس مذہب میں داخل ہیں اور تمام ممالک میں یہ مذہب پھیلا ہوا ہے ۔حالانکہ یہ نظریہ اور دعویٰ باطل اور بالکل لغو ہے کیونکہ مذہب اہل سنت عہدنبوی او رعہد صحابہ سے شروع ہوا اور اب تک چلا آرہا ہے ۔اور حقیقت میں اہل سنت والجماعت وہ لوگ ہیں جن کاطریقہ وعمل وہی ہے جوطریقہ رسول اللہﷺ او رآپ ﷺکے صحابہ کرام کاتھا ۔اس لیے عوام جہلاء طبقہ جن کو سنن نبویہ کا علم نہیں اور وہ آباء واجداد کی رسومات کے پابند ہیں اور مختلف رسم ورواج اور بدعات کی دلدل میں گھیرے ہوئے یہ کسی عالم او رعقل مند کے نزدیک اہل سنت نہیں ہوسکتے ۔زیر نظر کتاب ’’اسلام میں اصلی اہل سنت کی پہچان‘‘معروف اہل حدیث عالم دین مولانا عبد لقادر حصاری کی کاوش ہے جس میں انہوں نے سنت کی تعریف او ر سنت کی تعلیم عہد نبوی میں ،سنت پر عمل کرنے کی فضلیت ، ترک سنت پر وعید وغیرہ جیسے اہم موضوعات کو بیان کرتے ہوئے یہ واضح کیا کہ اہل سنت سے مراد خرافات وبدعات میں گھیرے ہوئے لوگ نہیں بلکہ اہل سنت وہ ہیں جو تقلید اور بدعات وخرافات کو چھوڑ کر فرمان الٰہی اور فرمان نبویﷺکی اس طرح اتباع کرتے ہیں کہ جس طرح صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے اتباع کی ۔اللہ تعالی ا ہل ایمان کو قرآن وحدیث پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے ۔(آمین) (م۔ا) اسلام میں اصلی اہلسنت کی پہچان
مصنف
مولانا عبدالقادر حصاری
ناشر
مکتبہ اصحاب الحدیث لاہور
تبصرہ
Last edited: