• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اسلام میں زوجین کےحقوق

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
اسلام میں زوجین کےحقوق

مصنف
محمود احمد یاسین

مترجم
حافظ محمد زبیر

ناشر
ڈیزائن سکوپ پرنٹرز لاہور


تبصرہ

اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔ اسلام نے مختلف اعتبارات سے انسانوں کے الگ الگ حقوق و فرائض متعین فرما دئیے ہیں۔ میاں بیوی کے حقوق بھی اسی کا ایک حصہ ہیں۔ فریقین کی جانب سے ان کی ادائیگی اس لیے ضروری ہے تاکہ کوئی بدمزگی پیدا نہ ہو اور زندگی کی گاڑی ایک اچھے ماحول اور خوشگوار احساس کے ساتھ آگے بڑھتی رہے۔ زیر نظر کتابچہ بھی جیسا کہ نام سے ظاہر ہے اسی موضوع پر ترتیب دیا گیا ہے۔ جس میں عام فہم انداز میں میاں بیوی کے حقوق الگ الگ بیان کر دئیے گئے ہیں۔ کتابچہ اصل میں عربی میں تھا جس کے مؤلف الشیخ محمود احد یٰسین ہیں۔ کتابچے کی افادیت کو دیکھتے ہوئے حافظ محمد زبیر نے اس کو اردو میں منتقل کیا ہے۔ خاوند کے بیوی پر حقوق میں اپنے خاوند کے ساتھ محبت میں اخلاص، گھر کی ذمہ داری سنبھالنا، خاوند کے لیے تیار ہونا وغیرہ شامل ہیں جبکہ بیوی کے حقوق میں بیوی پر حلال طریقے سے خرچ کرنا، بیوی کے رازوں کو فاش نہ کرنا، بیوی کے ساتھ حسن سلوک کرنا وغیرہ شامل ہیں۔ کتابچہ کا مطالعہ بالعموم سب کے لیے اور بالخصوص شادی شدہ زندگی گزارنے والوں کے لیے بہت ضروری ہے۔ تاکہ اگر اس حوالے سے کوئی کوتاہی موجود ہے تو اس کا خاتمہ کیاجا سکے۔(ع۔م)
اس کتاب اسلام میں زوجین کے حقوق کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 
Last edited:

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
فہرست مضامین
مقدمہ
حقوق زوجین
خاوند کے بیوی پر حقوق
اپنے خاوند کے ساتھ محبت میں مخلص ہو
گھر کی ذمہ داری سنبھالے
خاوند کی مرضی کے بغیر گھر سے باہر نہ جائے
خاوند کی مرضی کے بغیر نفلی روزہ نہ رکھے
اپنے دینی فرائض کو ادا کرنے کی کوشش کرے
بیوی کے شوہر پر حقوق
حق مہر کی ادائیگی
بیوی پر حلال طریقے سے خرچ کرنا
بیوی کی دینی تعلیم کا مناسب انتظام کرنا
بیوی کے ساتھ حسن سلوک کرنا
حرف آخر
مصادر ومراجع
 
Top