اسلام میں مکمل سفید داڑھی اور سر کے بالوں کا کیا حکم ہیں ؟؟
فتاویٰ جات
فتویٰ نمبر : 5435
سفید بالوں کو رنگو مگر سیاہ نہ کرو
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کا حکم ہے کہ سفید بالوں کو رنگو مگر سیاہ نہ کرو اکثر لوگ اور خاص کر علمائے کرام حدیث کے مخالف عمل کرتے ہیں اور سر اور داڑھی کو نہیں رنگتے نہ رنگنے کے بارے بھی کوئی حدیث ہے ؟ ملک محمد یعقوب ہری پور
الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتهالحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
احادیث میں رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کے بالوں کو رنگنے کا بھی ذکر ہے اور نہ رنگنے کابھی جس سے پتہ چلتا ہے کہ آپ کا رنگنے سے متعلق امر ندب پر محمول ہے البتہ کل کے کل بال سفید ہو جائیں کوئی ایک بال بھی سیاہ نہ رہے تو پھر رنگنے کی مزید تاکید ہے جیسا کہ ابوقحافہ والد ابی بکر رضی اللہ عنہما والی حدیث سے عیاں ہے ۔5 ۱۵/۲/۱۴۱۶ہـ
5 [مسلم۔کتاب اللباس۔باب استحباب خضاب الشیب بصفرۃ وحمرۃ وتحریمہ بالسواد]
قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل
جلد 01 ص 524
محدث فتویٰ